2025-05-20@18:37:06 GMT
تلاش کی گنتی: 45754
«پرکاش راج»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف 8 کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی77.271 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں پشاور میں الفلاح مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 600 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دیگر کارروائیاں لاہور اپرمال اسکیم میں واقع کوریئر...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا بغیر کسی تحریری معاہدے لاہور میں اپنی عمارت نیب کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ناصر بٹ کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس ہوا۔ وزارت ہاؤسنگ کی لاہور میں عمارت کی مارچ 2021 سے کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجوہات کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے تحریری طور پر معاہدہ نہیں کیا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام ن بتایا کہ ہم بار بار لکھ رہے ہیں نیب کو معاہدہ تحریری طور پر کریں۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال اٹھایا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس...
پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔ مزید...
کراچی: سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم درویش عرف ساگر نے بتایا کہ وہ محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزم 2015 میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018 میں ملزم کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ ملکرکالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کارندوں کی سہولت کاری میں ملوث رہا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا...
سپریم کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مقتولہ اور مجرم ظاہر جعفر دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں، لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے، اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔ نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، اپیل کندہ کیخلاف شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے،عدالت میں بطور شواہد پیش فوٹیجز سے باہر نہیں جا سکتی...
بھارتی انتہاپسند ہندؤوں کا بلوچستان میں مداخلت اور عدم استحکام پیدا کرنے کا بڑا ثبوت سامنے آگیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، حکومت پاکستان اور مسلح افواج اس حوالے سے کئی بار شواہد ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل شخص نے یہ اقرار کیا ہے، بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ‘بلوچستان آرمی’ کا ایکس اکاؤنٹ چلاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں، پاکستان بھومیہار ساگر نامی ہندوتوا گروپ کے...
مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا، مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی۔مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا مارا گیا اور گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے فوراً مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں مذاکرات جلد شروع ہونے کی اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیے: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد روسی صدر نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کوششیں عمومی طور پر درست سمت گامزن ہیں اور ماسکو یوکرین کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بارے میں...
ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوبارہ جارحیت اور جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے غیر محتاط قدم اٹھایا جس کا جواب پاکستان نے ٹکا کے دیا، ہم نے کچھ قرض سود سمیت چکا دیے اور انڈیا کو 1962 میں چین کے ہاتھوں بھرپور شکست کے بعد اب دوبارہ ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ انڈیا کے پاس اب کوئی دوسرا راستہ نہیں پہنچا اس لیے پاکستان کو بدنام کرنے اور یہاں عدم استحکام پیدا...
سعودی عرب مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈاکٹر کلینک کھولنے والا پہلا ملک بن گیا۔ سعودی عرب میں شروع کیا گیا اے آئی کلینک، شنگھائی میں قائم Synyi AI اور سعودی عرب کے Almoosa Health Group کے درمیان شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ مشرقی الاحساء کے علاقے میں واقع ’پائلٹ کلینک‘ نے اے آئی سے چلنے والا ایک ورچوئل ڈاکٹر متعارف کرایا ہے جسے ’ڈاکٹر ہُوا‘ کہا جاتا ہے۔ یہ اقدام چین میں کامیابی کے بعد Synyi AI کے پہلے بیرون ملک منصوبے کی نمائندگی کرتا ہے، جہاں کمپنی نے 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے 800 سے زیادہ اسپتالوں اور طبی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ڈاکٹر ہُوا کیسے کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر ہُوا ٹیبلٹ پر مبنی...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر کے بیان بر خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک دشمنی میں توقف کا مطالبہ ڈی جی ایم او سے ڈی جی ایم او بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں وکرم مسری کے مطابق ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے بارے میں اپنے دعوے سوشل میڈیا پر کیے، نہ کہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے، جہاں بھارت اپنی بات کو سامنے رکھ سکتا تھا۔ خارجہ سیکریٹری کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کے پاس جموں و کشمیر کے مسائل پر تبصرہ کرنے کا کوئی مؤقف...
ڈی جی خان(نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقےمیں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔ جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کےبعد زندہ نکل آیا۔ قبائلی رسم کےمطابق متاثرہ شخص کو دوسرےشخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔ بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا،اس سے اس کی جان بھی جا سکتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دفترخارجہ نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کا مقصد اپنے قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) چین اور روس سن 2035 تک چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رواں ہفتے روس کی خلائی ایجنسی روس کوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا اور یہ چاند پر طویل مدتی دریافت اور سائنسی تحقیق کو قابل بنانے کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے، جو سن 2027 سے "گیٹ وے" کے نام سے مدار والے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) ملک کی نجی فضائی کمپنی ایئرسیال نے پاکستان سے دبئی کیلئے ہفتہ وار 9 پروازوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے 2 جون 2025 سے پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایئر سیال کی جانب سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد پاکستان اور دبئی کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے، اس نئی سروس کے ذریعے اب مسافر زیادہ سہولت، آسانی اور تسلسل کے ساتھ دبئی کا سفر کر سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرسیال کی دبئی کے لیے...
ریاض: بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انس الرزقی نے 4,500 کلومیٹر کا طویل سفر سائیکل پر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ کر ایمان، عزم اور جذبے کی شاندار مثال قائم کر دی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جب دنیا عبادات میں مصروف تھی، انس الرزقی نے روزے کی حالت میں یورپ سے حجاز مقدس کا منفرد اور صبر آزما سفر شروع کیا۔ انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا سمیت کئی ممالک عبور کیے اور روزانہ اوسطاً 100 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے مکہ مکرمہ کا رخ کیا۔ انس نے بتایا کہ "یہ ایک خواب تھا، ایک نعمت ہے، میں نے کئی راتیں مساجد میں بسر کیں۔ یہ سفر آسان نہیں تھا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجٹ دو ہزار پچیس چھبیس کے اہداف پرپاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں،نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نےپاکستان کی جانب سےکیاگیا نئی ٹیرف پالیسی30-2025میں کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کامطالبہ مان لیاہے،پاکستان میں پیٹرول،ڈیزل والی نہیں، ای وہیکلز چلیں گی،پاکستان میں سال 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں ای وہیکلز ہونگی،چارجنگ بیٹری پرچلنے والی گاڑیوں کیلئےسبسڈی سکیم کا اعلان کیاجائےگا،پاکستان میں ای وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشن انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ بھارتی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی دستاویزات کےمطابق حکومت نےآئی ایم ایف کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے، جس میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہیاں ہوئیں۔ اس دوران مسلم اکثریتی ممالک ترکی اور آذربائیجان 'برادر ملک' پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ دونوں نے تنازع میں اسلام آباد کی حمایت کرنے والے بیانات جاری کیے۔ بھارت نے چینی، ترک خبر رساں ایجنسیوں کو بلاک کر دیا بھارت میں اس کے خلاف شدید عوامی جذبات سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر بالخصوص ترکی کا کثیر الجہتی بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی، جس کے اقتصادی اور سفارتی...
چینی صدر کا صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے شہر لو یانگ میں لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ، وائٹ ہارس ٹیمپل اور لونگ من گروٹوس کا الگ الگ دورہ کیا۔ ان دوروں میں انہوں نےجدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو تیز کرنے ، تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور استعمال اور ثقافت اور سیرو سیاحت کی اعلی معیاری ترقی کو آگے بڑھانےکے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ۔ 5،800 سے زائد ملازمین اور ایک قومی کلیدی لیبارٹری کی حامل لویانگ بیئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا قیام 1954 میں ہوا تھا ، جو بیرنگز...
غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو...
— فائل فوٹو پاکستان نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی بھارتی فوجی الزام تراشی مسترد کردی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، بھارتی الزامات بےبنیاد اور ناقابلِ قبول ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمیامرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری...
نئی دہلی: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی ہریانہ کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکل آیا ہے، جس کے بعد مودی سرکار کا ایک اور مبینہ "فالس فلیگ" آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں سامنے آنے والی معلومات سے پتا چلا کہ وہ بی جے پی کی فعال کارکن ہیں اور متعدد بی جے پی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق، جب وہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں میں...
کراچی: سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں کل سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جس کے سبب دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے بھی موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل، بدھ اور...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے سیلاب متاثرین کے لیے جو مثالی اقدامات کیے وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا، 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں، یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے...
گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں: دفتر خارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت...
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی، مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کئی سالوں سے جاری روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے متعلق ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگلے روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی، مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں...
معروف صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کو حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عابدہ پروین پاکستان کی لیجنڈ صوفی گلوکارہ ہیں جنہیں ’سروں کی ملکہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صوفی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہے۔ان کے مشہور کلام میں ’یار کو ہم نے جا بجا دیکھا‘، ’تو جھوم‘ اور ’من کن تو مولا‘ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کی روحانیت، سادگی اور فنی عظمت کو سراہتی ہے اور اکثر انہیں روحانی استاد بھی قرار دیا جاتا ہے۔تاہم حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں آزادیٔ صحافت ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے تنقید برداشت نہ کرتے ہوئے معروف نیوز چینل “گجرات سماچار” کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بلاک کر دیا اور چینل کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق، گجرات سماچار کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ مودی حکومت سے جنگی فیصلوں اور معاشی بحران پر سوالات اٹھانا ہے۔ بی جے پی حکومت پر الزام ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس اداروں کو سیاسی مخالفین اور تنقیدی میڈیا کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کر...
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ’خادم حرمین شریفین کے مہمانانِ حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت کیا جا رہا ہے، جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نافذ کر رہی ہے۔ وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد اور پروگرام کے عمومی نگران شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا اس فیاضانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مملکت کی مسلسل حمایت، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی، اور اسلامی اخوت کو مضبوط...
بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا...
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاونٹس منجمد ، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں ،اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا ، تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں ، حکومت اس پر نظر ثانی کرے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے، ایف پی سی...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاونٹس منجمد ، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں ،اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا ، تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں ، حکومت...
لاہور(نیوز ڈیسک) ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کی پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے بتایا کہ 28 مئی کو غروب آفتاب...
اسلام آباد: بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشت گردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر...
پاکستان مخالف بیانات اور مذہب تبدیلی کے حوالے سے شاہد آفریدی پر الزامات کیلئے مشہور سابق اسپنر دانش کنیریا کی بھارت نوازی بھی کام نہ آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی جواب نے انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے سبب جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی گیلری سے تصویر بھی ہٹادی ہے۔ دانش کنیریا کی تصویر جے پور میں کیوں لگائی گئی؟ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دانش کنیریا کی تصویر کی موجودگی پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم اسٹیڈیم حکام کا موقف تھا کہ قابل ذکر کرکٹرز کے اعزاز تصویر...
نئی دہلی: بھارت میں آزادیٔ صحافت ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے تنقید برداشت نہ کرتے ہوئے معروف نیوز چینل "گجرات سماچار" کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بلاک کر دیا اور چینل کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق، گجرات سماچار کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ مودی حکومت سے جنگی فیصلوں اور معاشی بحران پر سوالات اٹھانا ہے۔ بی جے پی حکومت پر الزام ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس اداروں کو سیاسی مخالفین اور تنقیدی میڈیا کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کر رہی...
پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث آج نہیں سنایا جاسکا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ قبل ازیں سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد...
راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں سرکاری فنڈز سے 1 ارب 64 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ فنڈز 2016-17 کے میٹرو بس پروجیکٹ کے حصے اور دیگر ترقیاتی مدات سے حاصل کیے گئے تھے جنہیں مبینہ طور پر مختلف کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل نے آر ڈی اے میں موجود کمزور مالیاتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ معاملے کو ابتدائی طور پر محکمانہ انکوائری کے بعد ریفررنس کی صورت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو اپنی صوابدید پر کیس کو نیب یا ایف آئی اے کے حوالے...
بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، حکومت پاکستان اور مسلح افواج اس حوالے سے کئی بار شواہد ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل شخص نے یہ اقرار کیا ہے، بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ’’بلوچستان آرمی‘‘ کا ایکس اکاؤنٹ چلاتا ہے۔ بھومیہار ساگر نامی ہندوتوا گروپ کے رکن نے ایکس سے اپیل کی ہے کہ مجھے یہ جان کر مایوسی محسوس ہوئی کہ میرا ذاتی اکاؤنٹ @BhumiharSagar_ غیر مستند قرار دے کر...
اسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت لاس اینجلس میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل خانے کی جانب سے منعقدہ اس اعلیٰ سطح بزنس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اوربزنس ایگزیکٹیوز کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات کے لئے مدعو کیا گیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت حکومت کی جانب سے وضع کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی مراعات کے نتیجے میں پاکستان کے سرمایہ کاری منظر نامے...
ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
پیرس اولمپکس سے نکالی جانیوالی پیراگوئے کی خاتون تیراک نے لاس اینجلس 2028 میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا تھا۔ اتھلیٹ نے پیرس اولمپکس میں 27 جولائی 2024 کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔ ادھر پیراگوئے کی اولمپک کمیٹی کی باس لاریسا شیرر نے ایک بیان میں...
نو مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے...
وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔ وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں...
قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نے تمام قسم کی بینک سکیورٹی کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ بلدیات نے بینکوں میں سکیورٹی کی رقم کو چیک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں ،کمپنیوں اور فارن فنڈڈ اداروں کو بینک سکیورٹی کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کئی ٹھیکیداروں نے محکمہ بلدیات کی بینک سکیورٹی جمع نہیں کرائی ہے۔ محکمہ بلدیات نے بینک سکیورٹی جمع نہ ہونے پر ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی Ansa Awais Content Writer
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 28 مئی سے ہو گا اور یوم تکبیر 28 مئی کو بھی تعطیل ہو گی ۔ New School Timings =7 30 am to 11 30 am.School Holidays Start from The 28th of May(28th will be a Holiday). — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 20, 2025 دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار...
آئندہ مالی سال کے بجٹ 26-2025 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان بڑھے اور صارفین کو سستی گاڑیاں میسر آئیں۔ اس کے تحت تین سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے لیے جولائی تک قانون سازی مکمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے حکام کا...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیئے...
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اب سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی...
سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج متعدد ایف آئی آرز کو یکجا کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی رٹ پٹیشن مسترد کرنے کی کوئی معقول وجوہات نہیں بتائیں، جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیےکہ عدالت کے حکم اور شاہی فرمان میں فرق ہونا چاہیے، عدالتی فیصلہ ہمیشہ وجوہات پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک واقعے پر...

مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب :پاکستان کیلئے “جاسوس” قرار دی گئی خاتون بی جے پی کارکن نکلی
مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب :پاکستان کیلئے “جاسوس” قرار دی گئی خاتون بی جے پی کارکن نکلی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز پاکستان کے خلاف مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی سرگرم کارکن ہیں۔ دفاعی و میڈیا ذرائع کے مطابق، 17 مئی کو گرفتار کی گئی ہریانہ کی رہائشی جیوتی ملہوترا پر بھارتی حکومت نے الزام لگایا کہ وہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے میں تھیں اور حساس معلومات فراہم کر رہی تھیں۔تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرفتار خاتون دراصل بی جے پی...
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے پس منظر میں بھارتی نوجوانوں نے اپنی ہی حکومت اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تبصروں، ویڈیوز اور عوامی تاثرات میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی امریکی دباؤ پر کی گئی اور بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کی۔ بعض بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر بھارتی نوجوانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی خبروں نے عوام کو گمراہ کیا اور یہ فیک نیوز مین اسٹریم میڈیا نے خطرناک انداز...
جو خواب کبھی صرف فلموں اور کہانیوں میں دکھائی دیتا تھا اب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔ سلواکیہ کی کمپنی ”Klein Vision“ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی پہلی ماس پروڈکشن فلائنگ کار ”ائیر کار“ کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ دو نشستوں پر مشتمل جدید گاڑی جو دیکھنے میں ایک اسپورٹس کار جیسی ہے، دو پروں کے ساتھ تیار کی گئی ہے جو صرف دو منٹ میں باہر نکل آتے ہیں اور لینڈنگ کے بعد دوبارہ باڈی میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ رفتار حاصل کرنے کے بعد یہ گاڑی رن وے پر دوڑتی ہے اور پھر آسمان کی طرف پرواز کر جاتی ہے۔ ائیر کار ایک پٹرول پر چلنے...
امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے اتوار کی رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بل ”ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ“ کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا، جس کے بعد یہ قانون سازی اب ایوان میں حتمی ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔ بل کے تحت امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں اور غیر مقیم بھارتیوں (NRIs) کی طرف سے اپنے وطن بھارت رقم بھیجنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، جس سے لاکھوں بھارتیوں کو مالی جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔ اس قانون کے مطابق امریکہ میں مقیم وہ تمام غیر شہری، جن میں H-1B ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ ہولڈرز اور دیگر نان امیگرنٹ ویزا رکھنے والے افراد شامل ہیں، جب بھی وہ بیرونِ ملک...
اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلآٹی نے کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے قدم کو یادگار بنانے کے لیے ایک ایسا لباس زیب تن کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ یہ لباس عام کپڑے سے نہیں، بلکہ کالے انسانی بالوں کی چوٹیوں سے تیار کیا گیا تھا۔ ایک ایسا جُرات مندانہ فیشن بیان جو اُن کے ہیئر وِگ اور ایکسٹینشن برانڈ ”نِش ہیئر“ کو ایک تخلیقی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ پارول نے 16 مئی کو ہونے والی فلم ’ایڈنگٹن‘ کی اسکریننگ میں یہ اسٹرپ لیس لباس پہنا، جو نہ صرف منفرد انداز کا حامل تھا بلکہ ایک واضح اسٹیٹمنٹ پیس بھی تھا۔ لباس میں ایک گہری سویٹ ہارٹ نیک لائن اور غیر متوازن...
—فائل فوٹو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے، دن میں درجۂ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42 ڈگری کی توقعملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار... پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا بھی امکان ہے اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ...

بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سالم ٹرمپ مین آف پیس ‘ چین ‘ ترکیہ سعودی عرب ‘آذربایئجان کا شکریہ :دشمن قیامت تک سبق یادرکھے گا: وزیراعظم
کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
ریاض: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ اعلان ’خادم حرمین شریفین کے مہمانانِ حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت کیا گیا ہے، جس پر سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد عمل درآمد کر رہی ہے۔ وزیر شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور اسلامی اخوت کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک...
اسلام آباد: چین نے پاکستان کو ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست قرار دے دیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے امور پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لیو جیان چاؤ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے اور چین اپنی خارجہ پالیسی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔ مزید :
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کرپا کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے دو افراد کو بازیاب کرا لیا۔ مغویوں کو تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں کرپا کے علاقے میں واقع ایک ڈیرے پر رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ڈیرے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار...
سندھ حکومت نے بدھ (28 مئی) کو یوم تکبیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر گزشتہ روز چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور...
فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور جبری بے دخلی کے خلاف چین کا دوٹوک اور واضح موقف سامنے آ گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے اور چین اس جبری قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہئے اور یہی اصول لڑائی کے بعد بھی لاگو ہونا چاہئے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دو ریاستی...
بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور مسلح افواج اس حوالے سے متعدد بار ٹھوس شواہد ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل ایک شخص نے اس بات کا اقرار کیا ہے۔ بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ’’بلوچستان آرمی‘‘ کے نام سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اکاؤنٹ چلا...
لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مخلص کارکنان مسلم لیگ ن کا اصل سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جاتی عمرہ میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پرجوش اور وفادار کارکنان پارٹی کی طاقت ہیں جو بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی پاکستان اور مسلم لیگ ن کے بیانیے کو مضبوطی سے دنیا کے سامنے رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اپنے کارکنوں کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی سلامیت کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار 463 پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 900 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 4
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے بڑھ کر 281 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز امریکی کرنسی281 روپے 77 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے 85 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ Post Views: 5
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بھی بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔ اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔ Post Views: 3
کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 فی صد سے 100 فی صد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ 12 مئی کو قومی اسمبلی میں ان اداروں کی فہرست پیش کی گئی...
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے بیوی سے بدسلوکی کے الزامات پر وضاحت دے دی۔ رجب بٹ اپنی فیملی وی لاگنگ، غصے بھرے رویے اور متنازع باتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں پھر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 6.77 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.9 ملین فالوورز ہیں، ان کے مداح ناصرف انہیں بلکہ ان کے خاندان، والدین، بہن اور اہلیہ ایمان کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو کے تناظر میں سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے رجب بٹ پر یہ الزام لگایا کہ وہ اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ ویڈیوز میں ناروا سلوک کرتے ہیں، انہیں نظر انداز کرتے ہیں یا احترام...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 3

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت امریکی تاجروں ، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی راؤنڈ ٹیبل
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ لاس اینجلس کے موقع پر پاکستان کے قونصل خانے کی جانب سے اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈٹیبل کا انعقاد کیا جس میں امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اوربزنس ایگزیکٹیوز کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات کے لئے مدعو کیا گیا۔ یہ راؤنڈ ٹیبل ایس آئی ایف سی ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل، فریم ورک کے تحت منعقد کی گئی۔ یہ اجلاس قونصل جنرل عاصم علی خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر قرۃالعین فاطمہ اور دیگر سینئر حکام کی کوششوں سے منعقد ہوا۔ اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت حکومت کی جانب...
لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں وزراء کی غیر حاضری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزراء کے ناموں کی فہرست شامل کی جائے گی تاکہ بزنس کے دوران متعلقہ وزیر کی حاضری اور جواب دہی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے ایجنڈے میں ہر تحریک التواء کار کے سامنے اُس وزیر کا نام درج کیا جائے گا جو اس کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایجنڈے میں تحریک التوا کا نمبر، محرک کا نام اور متعلقہ وزیر کی نشاندہی واضح طور پر کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ وزراء ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ۔صبح فجر کے وقت شہری انکوائری آفس کے باہر پانی کے حصول کے لیے پہنچ گئے صبح سویرے پانی کے ٹینکر کے حصول کے لیے خوار ہوتے شہریوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔آئی ٹین انکوائری آفس کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔ سیکٹر آئی ٹین میں چند ہی شہریوں کو پانی کا ٹینکر ملتا ہے ۔ اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری مگر پانی کا مسئلہ حکام کی عدم توجہ کا شکار۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری فیضان خان کے بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے تعین سے متعلق درخواست میں اب تک کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اسلام اباد پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس بابر ستار نے کہاکہ اسلام آباد پولیس بتائے ابھی تک پولیس نے تفتیش میں کیا کیا ہے اور ایف آئی اے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرے، ایمان مزاری نے کہاکہ دو درخواستں ہیں ایک بازیابی سے متعلق تھی دوسری ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق تھی،۔
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔ 2027-28 تک پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 88 کھرب روپے سے تجاوز کر جائے...
وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر3بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پرغور ہوگا۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ Post Views: 4
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگلے روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔ مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔ Post Views: 4
خیبر (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کی جائیدادیں منجمد کرنے اور ان کے خاندانوں کی مکمل جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جائیدادیں فوری طور پر منجمد کی جائیں۔
عنوان: پاکستان میں اقلیتی برادریوں کا کردار اور درپیش چیلنجز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز تحریر: افق چوہانپاکستان ایک کثیرالثقافتی اور متنوع معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب، قومیتوں اور ثقافتوں کے لوگ بستے ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت ہی قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو مذہبی آزادی، مساوی مواقع، اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تاہم، عملی میدان میں اقلیتی برادریوں کو مختلف سماجی، معاشی اور مذہبی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ پاکستان میں ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی، احمدی، بہائی اور دیگر اقلیتی برادریاں آباد ہیں۔ ان برادریوں نے ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں مجرم طاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے،ملزم کے خلاف کیس شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،مجرم طاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے،ملزم کے خلاف کیس شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے، عدالت...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ’’شدید عدم اعتماد‘‘ کی وجہ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا ریلیف کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دی نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پس پردہ ڈیل یا مذاکرات کی باتیں اکثر و بیشتر منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدم اعتماد کی سطح اس قدر زیادہ ہو تو عمران خان کو کسی ڈیل کی پیشکش یا کوئی ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے دوٹوک...
چترال(آئی این پی )چترال میں کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار چلم جوشی اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔چلم جوشی تہوار وادی کالاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے، جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔سالانہ چلم جوشی فیسٹول 13 سے 17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا، تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا۔
لاہور (خبر نگار) پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں سابق انسپکٹر کے بہیمانہ تشدد سے کاشف کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تفتیشی ٹیم کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے میں مزید الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

پنجاب اسمبلی : وزرا‘ارکان کی اکثریت غیرحاضر‘ کو رم نشاندہی پر اجلاس ملتوی : ’’مودی کا جویار‘ غدار ہے ‘‘ کے نعرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عدم دلچسپی یا مصروفیت، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد غیر حاضر رہی۔ سوالات کے جوابات اور توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر ایوان میں نہ تھا۔ مختصر کارروائی کے بعد اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پچاس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راحیلہ خادم حسین کی صدارت میں شروع ہوا۔ محکمہ خزانہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دئیے، رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 60 اسامیاں خالی...

وزیراعظم ‘ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کا کوئی ارادہ نہیں : بیرسٹرگوہر ‘ شوق پوراکرلیں : ایاز صادق : عمران سے رابطہ نہ مذاکرات کی پیشکش عرفان صدیقی
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ مجھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔ تحریک انصاف کے بہت...
بھارتی پارلیمان میں ٹرمپ پر وار، جنگ بندی میں امریکی صدر کی ثالثی کا انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی پارلیمان میں ایک اہم اجلاس کے دوران پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فارن سیکریٹری وکرم مسری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیز فائر مکمل طور پر دوطرفہ تھی اور کسی تیسرے ملک، بشمول امریکہ، کا کوئی کردار نہیں تھا۔ فارن سیکریٹری کے مطابق امریکی صدر نے سات بار سیز فائر کا دعویٰ کیا، لیکن انہوں نے بھارت سے کوئی اجازت نہیں لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ خود کو مرکزِ توجہ بنانا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کر دیا۔ پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج مزید...