2026-06-02@20:58:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1468

«گیا کہ»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: چارسدہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ میں اتمان زئی کے علاقے طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ بچوں کا والد دھماکے میں شدید زخمی ہوا ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے واقعے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر اور ژوب میں 4 ڈگری...
    کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے قمر کلے میں پہاڑی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق طویل اور دشوار آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہاڑی تودے کے نیچے دبنے سے 7 افراد موقع پر ہی جان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم ایک اہم اہل رابطہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے ذریعے اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور علاقے کا میران شاہ سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔زرایع کے مطابق نامعلوم عناصر نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے بعد زور دار دھماکے سے پل زمین بوس ہوگیا۔ پل کی تباہی کے باعث لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آمد و رفت کا اہم ذریعہ بھی بند ہو چکا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پل نہ صرف عوامی نقل و حرکت بلکہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فرخ خان کھوکھر کو گزشتہ رات اسلام آباد میں مختصر طور پر حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں فوری طور پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد فرخ خان کھوکھر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کھنہ پل پر ان کے لیے خصوصی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود ناکے پر گاڑی روکی، مکمل تعاون کیا اور پولیس کو تلاشی کی اجازت دی۔ ان کے مطابق ناکہ صرف انہیں روکنے کے لیے لگایا گیا تھا کیونکہ ان کے وہاں سے جانے کے بعد ناکہ ختم کر دیا گیا اور دوبارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے پنشنرز نے کمیوٹیشن کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے 8 ویں روز علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین ریٹائرڈ کنٹرولر الٰہی بخش ، اسسٹنٹ محمد سمیع، محمد فاروق، مظفر حسین اور سابق موٹر ڈرائیور محمد امین زانور نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے کئی سال گزرنے کے باوجود ہمیں کمیوٹیشن کی رقم ادا نہیں کی گئی جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی ریڈیو پاکستان کی خدمت کی لیکن بدلے میں ادارے نے ہمارے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عمر کے اس مرحلے میں ہمارے بزرگ شہریوں کی زندگی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے سجاد ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی صنعتی تعلقات کمیشن ( این آئی آر سی) کے مستعفی چیئرمین  جسٹس  ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہےکہ  جس  دن  یہ  باور کرایا  گیا کہ   این آئی آر سی کی  چیئرمین  شپ   بطور   ازالہ  (compensation)   دی گئی ہے تو میں نے اسی لمحے استعفی دے دیا۔ این آئی آر سی کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کیےگئے الوداعی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی  وزیرقانون  نے نومبر 2024 میں رابطہ کرکے چیئرمین  این آئی آر سی کی ذمہ داری سنبھالنے کو کہا، 4 دسمبر 2024 کو چارج سنبھالا  تو  اس وقت ادارے کو...
    جس دن باورکرایا گیا کہ این آئی آرسی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو اسی لمحے استعفی دیدیا، شوکت عزیز صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی صنعتی تعلقات کمیشن ( این آئی آر سی) کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہیکہ جس دن یہ باور کرایا گیا کہ این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ (compensation) دی گئی ہے تو میں نے اسی لمحے استعفی دے دیا۔این آئی آر سی کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کییگئے الوداعی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی وزیرقانون نے...
    ابراہیم قریشی: ملک کے تین صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں شدید دھند چھا جانے کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے جبکہ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے پر مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون (M-1) کو پشاور سے برہان انٹرچینج تک بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور – اسلام آباد موٹروے ایم ٹو (M-2) کو بھی مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا دھند کے باعث لاہور – ملتان موٹروے ایم تھری (M-3) فیض پور سے درخانہ تک بند ہے،...
    صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پی پی کا ایوان سے واک آوٹ، پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ کرلیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آوٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدرنے منظوری نہیں دی۔ ان کا کہنا تھاکہ اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔وزیر قانون...
    اسکرین گریب / جیو نیوز  کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی بچہ چل بسا، 6 سال کے حسن کو گذشتہ ماہ مدرسے کے معلم نے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔بچے کے والد حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں حسن کو جناح اسپتال میں داخل کیا تھا، چند روز بعد اسپتال سے حسن کو فارغ کر دیا گیا تھا۔ سوات: مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول فرحان سے ناجائز مطالبات کرتا تھا، چچا 21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں 12 سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔ مقتول کے چچا صدر ایاز...
    ---فائل فوٹو  ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری تنویر رضا کی جانب سے رواں ہفتے مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر ’مشن سیف ونٹر‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد تنویر رضا کے مطابق مری میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے فول پروف ’ڈیجیٹل اور فیلڈ حصار‘ قائم کر دیا گیا۔ڈاکٹر محمد تنویر رضا کا کہنا ہے کہ 17 سے 21 جنوری کے دوران شدید برفباری کی پیش گوئی پر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی پی او تنویر رضا کا کہنا ہے کہ مری کا سفر اب جدید مانیٹرنگ اور فوری رسپانس سسٹم کے سائے میں محفوظ ہوگا، سیف سٹی اور اے این پی آر سسٹم کے ذریعے سڑکوں...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا سرکاری پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے۔ آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ سے اداروں کا نقصان ہو رہا ہے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز حکم دے رہے ہیں آپ اپنے قائد سے مل سکتے ہیں، اس حکم کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے رد کردیا، یہ بے توقیری میری نہیں ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک وکلاء کھڑے نہیں ہوں گے، عدلیہ آزاد نہیں ہوگی، جتنی بھی تحریک چلیں سندھ ہائی کورٹ بار کھڑا رہا۔ کراچی میں رکاوٹوں کے باوجود جلسہ،PP کی فسطائیت یاد رہے گی، ڈی چوک کیلئے عمران کی کال کا انتظار،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد اس وقت شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت مجموعی طور پر 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض علاقوں میں سردی کی شدت اس سے بھی زیادہ رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہر کے مختلف حصوں میں سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلستانِ جوہر اور شاہراہ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری، ماڑی پور میں 10 جبکہ بن قاسم کے علاقے میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں میں دھکیلا گیا۔حیدرآباد سے کراچی پہنچ کر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا، ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا، حیدر آباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7 گھنٹے لگے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجبوراً ہمیں ویران راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا، میں کراچی پہنچ گیا ہوں جلسہ تو ہوگا۔خیال رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں آج جلسے کی اجازت دے دی ہے لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے...
    اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ شادی کا گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا جبکہ ملبہ قریبی گھروں تک جا گرا، جس سے مجموعی طور پر 4 مکانات متاثر ہوئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ضلع ملیر میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔   ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملیر انڈسٹریل ایریا پورٹ قاسم کے قریب سکھن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے زخمی سمیت 2 ملزمان کو  گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت امیر علی جبکہ دوسرے ساتھی گرفتار ملزم کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول  بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے...
      اسامہ ملک :کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 2 میں ہِبا ہوم نامی رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔  پولیس کے مطابق دھماکے سے فلیٹ میں شدید تباہی ہوئی، گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ دروازہ ٹوٹ کر دور جا گرا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ زلزلے کا گمان ہوا، جس کے فوراً بعد آگ پھیل گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت ابتدائی ریسکیو کیا گیا، بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ عمارت چار منزلہ ہے جس میں ہر فلور پر پانچ چھوٹے فلیٹس بنے...
    موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج بھی 4 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ  67 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور دوحہ کے مابین غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور مشہد کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی 27 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر 6، ملتان 5، کراچی 16 جبکہ  لاہور کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
    فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا گیا کہ وہ مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں۔ فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی جانب سے ایران کی صورتحال پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ بیان میں ایرانی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ تشدد سے باز رہیں اور انسانی حقوق کا احترام کریں۔ مشترکہ بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایرانی حکام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آبادی...
    فائل فوٹو  پنجاب کے شہر سرگودھا میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی  کی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاؤں7 جنوبی میں پیش آیا ہے، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے ویڈیو بنائی اور بچی کو قتل کی دھمکی دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    امریکا میں چینی سفارت خانے نے چین کی معاشی اور تکنیکی کامیابیوں کو ’’خطرہ‘‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے پر طنزیہ ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ ویڈیو میں اس سوچ کا مذاق اڑایا گیا ہے جس کے تحت چین کی ترقی کو دنیا کے لیے خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چین کی نمایاں برتری کو دکھایا گیا ہے، جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ اگر چین واقعی خطرہ ہے تو پھر مغربی ممالک، خصوصاً امریکا، چینی مصنوعات پر اتنا انحصار کیوں کرتے ہیں۔ چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکا چین کی ترقی سے خوف ظاہر کرتا ہے، تو دوسری جانب...
    پاکستان سمیت 23 اسلامی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی اہلکار کے صومالی لینڈ کے غیر قانونی دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اہلکار کا 6 جنوری کو صومالی لینڈ کا دورہ ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جو صومالیہ کی وفاقی جمہوریہ کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کو براہ راست چیلنج کرتا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے یا اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر...
    چئیرمین کمیٹی مہیش ملانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس  جاری ہے۔ ممبر قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے مکمل معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ ہم جو سوالات کرتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جاتا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ جو سوالات کئے گئے تھے لیکن مکمل جواب نہیں دیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ ان تمام سوالات پر جوابات آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔ ڈریپ سے بھی سوالات کئے گئے تھے ان کا جوا.ب نہیں دیا گیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ جو سوالات کئے گئے تھے لیکن مکمل جواب نہیں دیا گیا۔  ان تمام سوالات پر جوابات آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔ ڈریپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (مانیٹر نگ ڈ یسک) بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور اپنے ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ہم دوسرے وینیو سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ڈھاکا میں بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم آئی سی سی کو اس بات پر مؤثر انداز میں سمجھا سکیں گے، توقع ہے کہ آئی سی سی ہمارے مؤقف کو غیر جانبداری سے سنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، ہم کرکٹ سے پیارکرنے والے لوگ ہیں،...
    لاہور: ترجمان سینٹرل ریجن موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا ہے۔  جبکہ شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے موٹرویز کے ایم ون اور ایم ٹو ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم ون اسلام آباد سے برہان تک بجانبِ پشاور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ چار زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکو ارمان اللہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم بجران کو تھانے لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق اور اکتوبر میں پاک افغان سرحد پر جھڑپیں ہوئیں، معرکہ حق میں بھارت کا منہ کالا کیا گیا اور انہیں سبق سکھایا گیا۔  پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نام نہاد سندور آپریشن میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ معرکہ حق میں بھارت کا منہ کالا ہونا دنیا بھر نے دیکھا، بھارت نے معرکہ حق کے بعد دہشت گردی کو خوب ہوا دی۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کون ہوتا ہے کہ ہمارے کسی شہری کو نشانہ بنائے۔ یہ حق ہندوستان کو کسی نے نہیں دیا کہ...
    مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام تیز لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب بھر کے شہروں اور دیہات کی ترقی کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 گاؤں تیزی سے مثال بننے کی راہ پر گامزن ہیں، جبکہ پہلے فیز میں پنجاب کے 469 دیہات میں واٹر سپلائی، ڈرینج، چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور اسٹریٹ لائٹس کے ذریعے ہر گلی کو خوبصورت، روشن اور محفوظ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی سڑکوں کے منصوبوں پر تین گھنٹے تک پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا...
     لاہور (نامہ نگار) نصیر آباد کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار50 سالہ شخص فلائی اوور سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں فلائی اوور پر تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ 50 سالہ شخص فلائی اوور سے نیچے گر کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع شامل ہیں، جبکہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔شیڈول کے مطابق کپتان سلمان علی آغا آج مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے پریس کانفرنس کریں گے، جب کہ قومی ٹیم آج رات آٹھ بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 7 جنوری سے ہوگا۔واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق طلبہ، خصوصی افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے 50 فیصد کرایہ رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔ پشاور سے کوہاٹ فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 177 روپے جبکہ پشاور سے بنوں کا کرایہ 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے ڈی آئی خان کا کرایہ 870 روپے اور پشاور سے ہری پور کا کرایہ 424 روپے ہوگا۔ وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں اسی طرح پشاور سے ایبٹ آباد فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 530...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے شالیمار گارڈنز میں سرکاری سرپرستی میں منعقدہ ایک ثقافتی تقریب کے دوران ’قیدی نمبر 804‘ کے عنوان سے گانا گانے پر ایک گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم جو پیشے کے اعتبار سے قوال ہے، پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے تقریب کو سیاسی رنگ دیا، کیونکہ مذکورہ گانا جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے منسوب سمجھا جاتا ہے۔درج ایف آئی آر میں مدعی شالیمار گارڈنز کے انچارج ضمیر الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ گلوکار فراز خان نے جان بوجھ کر ثقافتی تقریب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، کیونکہ یہ گانا ایک مخصوص سیاسی جماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی بروکلین جیل سے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران صدر مادورو پر دہشت گردی، منشیات فروشی اور اسلحہ اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چلائے جانے کی تفصیلات سامنے آئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے 3 جنوری کو صدر مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں بروکلین جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکی مروت میں فیکٹری ملازمین کو لے جانے والی بس پر آئی ای ڈی حملے کے بعد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث دہشت گرد کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا، جس کی قیادت ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے خود موقع پر موجود رہ کر کی۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے دوران بس پر بارودی مواد نصب کرنے والا مرکزی ملزم مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے شواہد...
    کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک منی ٹرک میں نصب خودکش بم (وی بی آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ قریب ہی گھریلو ساختہ بارودی مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منی ٹرک میں پلاسٹک کے 60 ڈرموں میں بھرے گئے دھماکہ خیز مواد اور 5 گیس سلنڈر موجود تھے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 2 ہزار کلوگرام تھا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد کراچی کے مصروف تجارتی مرکز ڈولمن مال پر حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معیاری ای او ڈی طریقۂ کار کے تحت علاقے کو مکمل طور پر گھیرے...
    پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بیجنگ میں پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق پاک چین تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ چین اور پاکستان نے 2026 میں سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاک چین دوستی کو نسل در نسل منتقل کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ، اہم سیاسی و سلامتی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لیے صوبائی سطح پر احتجاج کی قیادت کا تفصیلی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پلان کے مطابق پنجاب میں احتجاج کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں احتجاج کے معاملات شاہد خٹک دیکھیں گے۔ اسی طرح بلوچستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت محمود اچکزئی کریں گے جبکہ سندھ میں احتجاج کے معاملات علامہ ناصر عباس دیکھیں گے۔ لکی مروت،سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارود سے اُڑا دیا گیا، جانی نقصان ذرائع کے مطابق وزیر...
    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بالائی اضلاع میں شدید سرد موسم نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری رہا جبکہ ژوب میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی اور وسطی اضلاع میں موسم نسبتاً کم سرد رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور...
    فائل فوٹو  پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک شخص شادی کے جھانسے میں آکر لوٹ گیا، نکاح کے بعد نشہ آور مٹھائی کھلا کر دلہن  پیسے بٹور کر رشتہ کرنے والی خاتون کے ہمراہ فرار ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ مٹھہ لک میں شادی کا جھانسہ دے کر دولہے کو لوٹ لیا گیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔دولہے کا کہنا ہے کہ نکاح ہوا، مٹھائی بٹی اور پھر مجھے نشہ آور مٹھائی کھلائی گئی، ہوش میں آنے پر دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانےوالی خاتون غائب تھی، ملزم نے شادی کروانے کے عوض 1 لاکھ 50 ہزار اور نکاح کے 20 ہزار روپے وصول کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن،اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: محکمہ انسداد دہشتگری(سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خارجی جہنم مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن پولیس سٹیشن نورنگ کے علاقے میں کیا گیا جس میں پولیس پر حملوں، دہشتگردی اور قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک تین دہشتگرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی مارا گیا ، محمد نذیر عرف مجاہد ٹریفک کانسٹیبل زارم خان اور حفیظ اللہ، سی ٹی ڈی اہلکار وحید نواب، سپیشل برانچ اہلکار عارف اللہ کی شہادت میں ملوث تھا۔اِسی طرح مقابلے میں ایف سی بلوچستان کے اہلکار زین اللہ، لکی مروت پولیس...
      اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس کے لیے صوبائی سطح پر احتجاج کی قیادت کا تفصیلی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پلان کے مطابق پنجاب میں احتجاج کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں احتجاج کے معاملات شاہد خٹک دیکھیں گے۔ اسی طرح بلوچستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت محمود اچکزئی کریں گے جبکہ سندھ میں احتجاج کے معاملات علامہ ناصر عباس دیکھیں گے۔
    پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قراردیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیجنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور ہوا ۔ جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کیں۔ ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں علاقائی و عالمی سطح پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی پیک، تجارت، کثیرالجہتی تعاون سمیت مختلف شعبوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ژوب: صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔میڈیاذرائع کے مطابق ژوب اور موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سے چار لاشوں کی اطلاع ملی، جس پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ایمبولینسز کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا ہے۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی اصل نوعیت پولیس اور متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے بعد واضح...
    شہری کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2025ء کو اچانک اسے ای چالان موصول ہوا، نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک شہری اس وقت حیران رہ گیا، جب اسے دو سال قبل چوری ہونے والی اپنی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہوا۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023ء کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، جس کی باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود موٹر سائیکل برآمد نہیں ہو سکی لیکن اس کا ای چالان مل گیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2025ء کو اچانک اسے ای چالان موصول ہوا، نیشنل...
    ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے جبکہ متعدد مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک اور موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم فائیو روہڑی سے شیر شاہ تک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک جبکہ موٹروے ایم فورٹین کوٹ بیلیاں سے عیسیٰ خیل تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا...
    اسلام آباد: پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کردیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران شدید موسمی حالات، مسلسل بارشوں اور طوفانوں کے باعث مزید سنگین ہو چکا ہے جبکہ ناکافی انسانی امداد، بنیادی ضروریات کی شدید قلت اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے درکار سامان کی سست رفتار ترسیل نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے نشاندہی کی کہ خراب موسم نے غزہ میں موجود انسانی حالات کی نازک کیفیت کو بے نقاب کردیا ہے جہاں تقریباً 19 لاکھ بے...
    کراچی: سندھ میں پہلی بار تمام امتحانی بورڈز کے لیے مشترکہ اور یکساں امتحانی معیار نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے امتحانات ایک ہی فریم ورک کے مطابق لیے جائیں گے۔ سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبائی وزیر سید سردار عمی شاہ کی یونیفارم امتحانی نصاب (Uniform Examination Syllabus – UES) کی باضابطہ منظوری کے بعد اس کے نفاذ کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ابتدائی مرحلے میں جماعت نہم اور دہم کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کریکیولم، اسیسمنٹ اینڈ ریسرچ، سندھ (DCAR) کے جائزہ اور تجاویز کے بعد یونیفارم امتحانی نصاب نافذ کیا گیا ہے اور ٹیبل...
    علامتی تصویر۔ سیہون کے گاؤں جان محمد بھٹی سے 3 خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ خواتین کے اغوا کے الزام میں 20 ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مخالفین نے گھر میں گھس کر تینوں خواتین کو اغواء کیا۔  ایس ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان نے مخالف برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں برادریوں میں تنازعہ تھا۔ ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مغوی خواتین کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    بھارت میں محبت کے ایک تنازعے نے دل دہلا دینے والا رخ اختیار کرلیا، جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کے سخت جملے سے دل برداشتہ ہو کر ٹوائلٹ کلینر پی کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا، جس نے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ سوشل حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو کا رہائشی 22 سالہ اشکانش طویل عرصے سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ برسوں سے تعلق تھا، تاہم کچھ عرصے سے لڑکی نے فاصلے بڑھانا شروع کردیے تھے اور بات چیت بھی تقریباً بند ہوچکی تھی۔...
    نوٹیفیکیشن کے مطابق اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، جبکہ پرویز چانڈیو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، فیصل عبداللّٰہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔ شرجیل کھرل کی بطور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ تعیناتی...
    پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں، طوفانی موسم اور ناکافی انسانی رسائی نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضروری انسانی امداد کی شدید قلت، بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے درکار سامان کی سست رفتار آمد اور عارضی رہائش کے انتظامات نہ ہونے کے باعث لاکھوں فلسطینی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: غزہ سے یکجہتی: استنبول میں نئے سال پر ہزاروں افراد کا مارچ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خراب موسم نے غزہ میں موجود انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی کا نیا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ذوالفقار لاڑک کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کا منصب سونپا گیا ہے۔اسی نوٹیفکیشن کے تحت شرجیل کھرل کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔مزید برآں پرویز چانڈیو کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور فیصل عبداللہ چاچڑ کو ڈی آئی جی میرپورخاص تعینات کیا گیا ہے، جبکہ...
    ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3 فیصد کمی کر دی۔  تفصیلات کے مطابق کرایوں میں کمی کا اعلان سیکرٹری آر ٹی اے لاہور سے میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ فوری طور پر تمام بس کمپنیوں نے نئے کرایہ نامے آویزاں کر دیے۔ کراچی کا کرایہ 5150 سے کم کر کے 4950کر دیا گیا جبکہ حیدر اباد کا کرایہ 4800 سے کم کر کے 4600 ہو گیا۔  ملتان کا کرایہ  1500سے 1450کر دیا گیا جبکہ میانوالی کا کرایہ اب 1800 سے 1750 ہو گا۔  اسی طرح مری کا کرایہ 2370 سے کم ہو کر 2300 ہو گیا جبکہ سرگودھا کا کرایہ 1160 سے 1130 کر دیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزاؤں پر سزائیں دی جا رہی ہیں جبکہ 5300 ارب روپے کی کرپشن کا سوال بھی نہیں پوچھا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے محکمہ آبپاشی کے تحت ای آبیانہ ایپ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔یہ اقدام شفاف طرزِ حکمرانی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کے تحت سرکاری محکموں کے امور کو مرحلہ وار ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ اب تک صوبائی محکموں کے 60 سے 70 فیصد نظام کو ڈیجیٹل بنایا جا چکا ہے جبکہ ہدف ہے کہ رواں مالی سال جون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260101-08-18 پشاور (صباح نیوز) ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے خیبرپختونخوا حکومت کو پیش کر دی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں قصور وار پولیس افسران کا تعین کیا گیا ہے۔ رکن جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اب سزا کا تعین کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ رکن جے آئی ٹی اسحاق زکریا ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی مرکزی ملزم ردا ہے۔ پولیس کے جس افسر کا جتنا قصور تھا، رپورٹ میں اس کے مطابق سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کا ملزم شمریز...
    اسلام آباد: وزارتِ توانائی پاور ڈویژن نے سال 2025 کی ایک سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور تاریخی اصلاحات کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور حمایت اور وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی رہنمائی میں ایسے اہم فیصلے کیے گئے جو برسوں سے التوا کا شکار تھے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت میں آنے سے اب تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 8.35 روپے فی یونٹ جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 16.68 روپے فی یونٹ کمی کی جا چکی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل...
    پاور ڈویژن نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بجلی کے شعبے میں اہم اصلاحات، ریلیف اقدامات اور مالی بہتری سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں صارفین اور قومی خزانے پر پڑنے والا 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کر دیا۔ ’ان اقدامات کے باعث گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت کم ہو کر 35.8 روپے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 68.16 روپے فی یونٹ ہو چکی ہے۔‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے بجلی صارفین پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ کم کیا گیا، جبکہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے...
    تصویر بشکریہ، صوبیہ شاہد فیس بک مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے صوبیہ شاہد کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی پالیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔ن لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ اسپیکر نے میر ی کمیٹی رکنیت ختم کردی ہے۔صوبیہ شاہد نے کہا کہ میری رکنیت ٹیریان وائٹ کے حق میں قرار داد جمع کرانے پر ختم کی گئی ہے۔ میں نے دراصل بانی پی ٹی آئی کی بیٹی کے لیے حق کی آواز بلند کی تھی۔اس معاملے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ صوبیہ شاہد کو غیر مناسب باتیں نہیں کرنی چاہئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ن لیگی ایم پی اے کو ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251230-01-21 کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) میئر کراچی کی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 1334ایک بار پھرکسی کام نہیں آئی شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان نگل گیا۔کراچی میں اس سال صرف کھلے نالوں اور گٹروں میں گرنے سے 6 بچوں سمیت20 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ مین ہولز اور نالوں میں گرکر جاں بحق ہونے کایہ 27 واں واقعہ ہے اور کورنگی میں یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپاچورنگی کے قریب ایک کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوچکا ہے اور واقعے کے 14 گھنٹے بعد بچے کی لاش ایک کلو...
    پاکستان تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ ہمیں گٹر کا ایک ڈھکن بھی نہیں دیا گیا۔ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک کے کورنگی پہنچے پر علاقوں مکینوں نے شور شرابہ کیا۔ کراچی، کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق کمسن کی تدفینکراچی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سے وابستہ ٹاؤن چیئرمین گوہرخٹک نے کہا کہ یہ ثابت کردیں کہ گٹر کے ڈھکن دیے گئے ہیں تو سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن چکے ہیں۔واضح...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم مزید سرد ہونے والا ہے جبکہ کل شہر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر اور گرد و نواح میں اثر انداز ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان انجم نذیر کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی کے بیان پر معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر نے پنجاب اسمبلی کو ن لیگ کا ذیلی دفتر بنا دیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق شفیع جان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو ماسی کا گھر کہنے والا خود آئین، جمہوریت اور مہمانوں کا احترام بھول گیا، منتخب وزیراعلیٰ کے دورے کو چھلانگیں قرار دینا سپیکر پنجاب اسمبلی کی سیاسی گھبراہٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر جیسے عہدے پر براجمان شخص شریف خاندان کی ذاتی ملازم بننے کی بجائے سپیکر کا کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کے جعلی کیسز پر بات کرنے سے پہلے شریف خاندان کی تاریخ پر نظر ڈالیں۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251229-11-6 سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر بیراج کی تعمیر کے سو برس بعد پہلی مرتبہ اس کے انفراسٹرکچر کی مکمل اور جدید بنیادوں پر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بیراج کے 27 گیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سکھر بیراج پر جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال سکھر بیراج کے 17 گیٹس تبدیل کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال 16 گیٹس تبدیل کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر 27 گیٹس تبدیل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ وہ گیٹس...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔   احسن اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 2018 میں ایسے شخص نے حکومت کی جس نے کبھی یو سی (یونین کونسل) نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے، مہنگائی کی رفتار کم ہو کر ساڑھے 4 فیصد پر آگئی ہے، قرضوں کی شرح 23...
    سٹی42: سال 2025 کے دوران شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 646 آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 14 ہزار 970 کلو میٹر سڑکوں اور راستوں کو کلیئر کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں ایک لاکھ 37 ہزار 632 عارضی تجاوزات ختم کی گئیں جبکہ 39 ہزار 416 مستقل تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت...
    پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد “سی ایم سہولت آن دی گو بازار” عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا دستیاب ہیں جبکہ ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد اسٹالز اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے گئے ہیں، جس سے وہ باقاعدہ دکاندار بن گئے ہیں۔ لاہور میں پہلے مرحلے کے تحت دس مقامات پر سہولت آن دی گو بازار قائم کیے گئے ہیں جن میں گلشنِ راوی، شادمان، مادرِ ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن شامل ہیں جبکہ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ...
    گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر جلسے سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کہہ کر ملک کو بچایا، یہ نعرہ میں نے نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو کی روح نے لگایا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اللہ نے ہمیں موقع دیا کہ ملک کو فوج کا بہترین چیف دیا ہے، ہمارے چیف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، مودی شکر کرے کہ اس کا لحاذ...
    کراچی: آئی آئی چند ریگر روڈ کیفے بوگی کے قریب اسکول وین فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے باعث متعدد طلبہ اور اساتذہ معمولی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زخمی طلبہ اور اساتذہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائِیور کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے بچے سیر و تفریع کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
    لاہور کا اے کیو آئی 181 پر آگیا جو نصف دسمبر میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سطح ہے۔ پنجاب حکومت کے فوری اینٹی اسموگ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جس کا واضح ثبوت فضائی معیار میں بہتری ہے۔ لاہور میں آج ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے سبب اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے اور موسمی حالات سازگار رہے گا۔  اینٹی اسموگ پلان پر زیرو ٹالرنس کے تحت عمل درآمد جاری ہے۔ اسموگ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیز کر دی گئیں جبکہ صنعتی اخراج، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سخت...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل وڈھ میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے سندھ کے علاقے کشمور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کے گھر کو نشانہ بنایا۔ دونوں بھائی وڈھ میں کھیتوں پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ بھی ان کے ساتھ ہی مقیم تھے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں میں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر میں سلمان ٹیرس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی نوجوان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ حسین جبکہ زخمی کی شناخت 19 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا۔ تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے۔ وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا۔ یہ تو ایک وحی ہے جو اْس پر نازل کی جاتی ہے۔ اْسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے۔ جو بڑا صاحب حکمت ہے۔ وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا۔ پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا۔ یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا۔ تب اْس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اْسے پہنچانی تھی۔ (سورۃ النجم:1تا10)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض علم رکھنے والے علمی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے اور جس کا...
        آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں کم از کم 10 افراد جان سے گئے جبکہ درجن بھر کے قریب افراد زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر اتوار کے روز یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور تقریباً 12 زخمی ہو گئے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد دو افراد کو حراست...
    غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خوراک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیٔے اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-8-1  جسارت نیوز
    شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم دو شامی سکیورٹی اہلکار اور چار امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاحال شام کی وزارت داخلہ اور امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے کی تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی ممکن نہیں ہو سکی۔ شامی میڈیا کا...
    پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا، جس کا ٹرانسپورٹرز نے خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بہتری، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کمیٹیوں میں...
    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کاٹن ایکسچنج کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔  ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ وقف اسرار حسین شاہ کی جانب سے عمارت پر بینرز آویزاں کردیا گیا ہے۔  اس بینر میں کہا گیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ محکمہ متروکہ وقف کی ملکیت  ہے۔یہ کارروائی عدالت کے حکم پر کی گئی ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان سمیت دیگر 8 مسلمان ممالک نے اسرائیلی فوج کے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے اسکول اور طبی مراکز غزہ میں پناہ گزینوں کے لیے زندگی کی لکیر ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (آر ڈبلیو اے) برائے فلسطینی پناہ گزین کا کردار اہم ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عشروں سے یو این آر ڈبلیو اے لاکھوں...
    دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کے لیے نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا کسی خاص سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کے باعث یہ شہر ان کے لیے ترجیحی مقام بن چکا ہے۔
    ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی عارضی ہے۔ رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی پر زوردیا ہے جبکہ ایکس چینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں جبکہ، سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن پارٹیاں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کوئٹہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت تحریک تحفظ آئین کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن پارٹیاں مشترکہ طور پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گی اور ٹاؤن وائز (تکتو، چلتن، زرغون، سریاب) کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ جس میں ہر پارٹی کے پانچ پانچ اراکین شامل ہونگے اور...