وینزویلا کے صدر کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی بروکلین جیل سے سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران صدر مادورو پر دہشت گردی، منشیات فروشی اور اسلحہ اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چلائے جانے کی تفصیلات سامنے آئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے 3 جنوری کو صدر مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں بروکلین جیل منتقل کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔