کراچی: لانڈھی میں 17 سالہ لڑکی کومل کس کی گولی سے جاں بحق ہوئی؟ رپورٹ فائنل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی علاقے لانڈھی میں اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی 17 سال کی لڑکی کے واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ فائنل کر لی۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کومل کو پولیس کی نہیں بلکہ ڈاکو کی گولی لگی، واقعہ چراغ ہوٹل نہیں بلکہ لانڈھی 6 نمبر کے قریب پیش آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی تھانے کی پولیس کا لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان سے مقابلہ جاری تھا، ایک ملزم عوامی کالونی تھانے کی پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ریسکیو کے مطابق لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔
تحقیقاتی ذرائع نے کہا کہ گرفتار ملزم کے ساتھی ملزمان 2 الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے، عوامی کالونی کی پولیس فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی، لانڈھی 6 نمبر پر لانڈھی تھانے کی پولیس موبائل پکٹ پر موجود تھی، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس الرٹ ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے الرٹ ہونے پر ملزم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، وقوعے کے وقت پولیس اور ملزمان کے درمیان سے ایک رکشہ گزر رہا تھا، ملزم کی چلائی گئی گولی رکشے میں بیٹھی کومل کو سینے میں جا لگی۔ کرائم سین پر موجود لوگوں، رکشے والے اور کومل کی والدہ کا بیان بھی لیا۔ تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد رپورٹ فائنل کی گئی ہے، رپورٹ آج بالا حکام کو پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم ڈی ایس پی لانڈھی فائزہ سودھڑ کی سربراہی میں بنائی گئی تھی جبکہ 2 جنوری کو 17 سال کی کومل رکشے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی پولیس
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔