وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمزکیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی گورننس سسٹمز کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 15 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں،کمیٹی کا قیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پراپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری قانون،سیکریٹری منصوبہ بندی ،سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی،سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن،اورسیکریٹری سرمایہ کاری بورڈبھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی،گورنر اسٹیٹ بینک،اور چیئرمین سی سی پی بھی ارکان کاحصہ، ہیں،ایم ڈی پیپرا،ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کمیٹی کوبھی کمیٹی میں بطوررکن شامل کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کمیٹی کیلئے سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کے لئے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔