لاہور:(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد قیصر نے لاہور کا خفیہ دورہ کیا، دونوں رہنما لاہور میں مقامی تاجر سلمان حسیب چوہدری کی بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے آئے ہیں۔

سلمان حسیب چوہدری دو سال قبل تک پی ٹی آئی میں شامل تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کے علیم خان سے تعلقات خراب ہونے کے بعد وہ علیم خان گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کا استقبال سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کیا اور اس موقع پر اسد قیصر اور جنید اکبر نے لاہور میں مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو اس دورے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ مقامی قیادت کو بلایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی 9، 10 اور 11 دسمبر کو لاہور آئیں گے اور ان کے دورے کا مقصد تحریک چلانے کے لیے مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری