میرا سرکاری پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا سرکاری پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے۔ آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ سے اداروں کا نقصان ہو رہا ہے۔
کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز حکم دے رہے ہیں آپ اپنے قائد سے مل سکتے ہیں، اس حکم کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے رد کردیا، یہ بے توقیری میری نہیں ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک وکلاء کھڑے نہیں ہوں گے، عدلیہ آزاد نہیں ہوگی، جتنی بھی تحریک چلیں سندھ ہائی کورٹ بار کھڑا رہا۔
کراچی وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواسہیل آفریدی.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت بری حالت میں ہے، نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، 45 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 7.1 فیصد سے زیادہ بے زوزگاری کی شرح بڑھ چکی ہے، انہیں صرف حکومت بچانی ہے عوام کی ان کو فکر نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سندھیوں کا دل بہت بڑا ہے، مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتے ہیں، کراچی میں تمام قومیت اور مکتبہ فکر کے لوگ موجود ہیں، سندھیوں نے کراچی میں تمام پاکستانیوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔
کراچی کی گلیوں میں آزادی کی لگن کا عزم ہے: سلمان اکرم راجہاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بات کرتے ہیں، آئین ہمیں آزادانہ نقل وحرکت اور اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو تار تار کر دیا گیا، ہمیں آئین کو بحال کرنا ہے، عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، کراچی کی گلیوں میں آزادی کی لگن کا عزم ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مصلحت پسند خاموش لوگوں سے پوچھتا ہوں آئین و عدلیہ پر حملے پر خاموش کیوں ہو، سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو آئین وقانون کی بحالی کے لیے ہمارے ساتھ چلیں۔
ہم کسی پارٹی کو سپورٹ نہیں کرتے: صدر کراچی بارصدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو وکلاء کی جانب سے ویلکم کرتا ہوں، جب بھی آئین پر کڑا وقت آیا بار ایسوسی ایشن نے بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں، رول آف لاء کے لیے کھڑے ہیں، ہم کسی پارٹی کو سپورٹ نہیں کرتے، چاہتے ہیں سب کام آئین کے مطابق ہوں۔
صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کو ہم پہلے مسترد کیا، ایسی کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے جس سے عدلیہ کمزور ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کراچی میں کا کہنا
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔