data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن گلشن اقبال ٹاؤن کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے، جہاں پینے اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہوکر انہیں تباہ کررہا ہے اور گندگی بھی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی سڑک تعمیر کرتے ہیں یا پہلے سے موجود سڑکیں ہیں، پانی اور سیوریج کے باعث جلد برباد ہوجاتی ہیں۔ اس مسئلہ سے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو بھی آگاہ کریں گے۔واٹر بورڈ کو ٹاؤن کے ماتحت کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت خدیجتہ الکبریٰ پارک، یوسی 2 گلشن اقبال ٹاؤن میں گلِ داؤدی کی نمائش کے دوسرے روز کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی، میونسپل کمشنر جاوید الرحمان کلوڑی اور یوسی وائس چیئرمین آصف عبدالکریم بھی موجود تھے ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے نے گلشن اقبال ٹاؤن کو شدید متاثر کیا ہے کیونکہ پورا ٹاؤن اس منصوبے کی زد میں ہے، جس کے باعث گردوغبار، مٹی، گندگی اور دیگر مسائل روز کا معمول بن چکے ہیں۔ تاہم محدود وسائل کے باوجود ٹاؤن کے مکینوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا ایک ذریعہ پارکس کی آبادکاری ہے تاکہ شہری کم از کم پرسکون اور خوشگوار ماحول میں وقت گزار سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 19 پارکس تعمیر کیے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 38 سے 40 پارکس کو باقاعدہ مینٹین کیا جارہا ہے، جہاں فیملیز اور بچے آکر وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے پارک ڈیپارٹمنٹ اور اس کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے مزید کہا کہ گلشن اقبال میں دوسرا یوتھ سینٹر قائم کردیا گیا ہے اور آئندہ تمام یوسیز میں کم از کم ایک یوتھ سینٹر بنانے کا عزم ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان اداروں کو بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کیا جائے یا ان کی اصلاح کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، کیونکہ یہ محکمے براہِ راست عام آدمی کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانزیشن پیریڈ کے باعث صفائی کا نظام متاثر ضرور ہوا ہے، تاہم ٹاؤن انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔آخر میں ڈاکٹر فواد احمد نے نمائش میں شرکت کرنے والے شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دلچسپی اور تعاون ہی ان سرگرمیوں کی کامیابی کی علامت ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلشن اقبال ٹاو ن ڈاکٹر فواد سیوریج کا انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی