صوبیہ شاہد کو پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
تصویر بشکریہ، صوبیہ شاہد فیس بک
مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے صوبیہ شاہد کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی پالیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
ن لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ اسپیکر نے میر ی کمیٹی رکنیت ختم کردی ہے۔
صوبیہ شاہد نے کہا کہ میری رکنیت ٹیریان وائٹ کے حق میں قرار داد جمع کرانے پر ختم کی گئی ہے۔ میں نے دراصل بانی پی ٹی آئی کی بیٹی کے لیے حق کی آواز بلند کی تھی۔
اس معاملے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ صوبیہ شاہد کو غیر مناسب باتیں نہیں کرنی چاہئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ن لیگی ایم پی اے کو ان کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صوبیہ شاہد ضلع کرم میں رشتہ داروں سے متعلق مسئلہ اٹھانا چاہتی تھیں، اُن کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اس لیے کمیٹی سے ڈی نوٹیفائی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صوبیہ شاہد
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔