data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے پنشنرز نے کمیوٹیشن کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے 8 ویں روز علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین ریٹائرڈ کنٹرولر الٰہی بخش ، اسسٹنٹ محمد سمیع، محمد فاروق، مظفر حسین اور سابق موٹر ڈرائیور محمد امین زانور نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے کئی سال گزرنے کے باوجود ہمیں کمیوٹیشن کی رقم ادا نہیں کی گئی جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی ریڈیو پاکستان کی خدمت کی لیکن بدلے میں ادارے نے ہمارے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عمر کے اس مرحلے میں ہمارے بزرگ شہریوں کی زندگی گزارنے کے لیے میڈیکل الاؤنس بنیادی ضرورت ہے لیکن بغیر کسی جواز کے میڈیکل الاؤنس بند کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جولائی اور اگست کے لیے اعلان کردہ مہنگائی الاؤنس ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ ہمارے پاس 2023، 2024 اور 2025 کے 19 ماہ کے بقایا جات ہیں جو کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے روک دیے گئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری