ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر کے لیے ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق طلبہ، خصوصی افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے 50 فیصد کرایہ رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔ پشاور سے کوہاٹ فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 177 روپے جبکہ پشاور سے بنوں کا کرایہ 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے ڈی آئی خان کا کرایہ 870 روپے اور پشاور سے ہری پور کا کرایہ 424 روپے ہوگا۔
وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں
اسی طرح پشاور سے ایبٹ آباد فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 530 روپے، پشاور سے مردان کا کرایہ 158 روپے جبکہ پشاور سے سوات کا کرایہ 468 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے چترال کا کرایہ 993 روپے ہوگا۔ موٹر وے کے ذریعے پشاور سے مردان کا کرایہ 316 روپے جبکہ پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 419 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز نئے کرایہ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟