حکومتی اعداد و شمار کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 6385، جبکہ ماتحت عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 18424 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں چھ ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں، جبکہ بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں 18 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2025 کے شروع میں زیر التواء مقدمات 5272 تھے۔ سال 2025 کے دوران 6926 مقدمات دائر ہوئے، جبکہ 31 دسمبر 2025 تک 5813 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عدالت عالیہ بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 6385 ہے۔ اسی طرح سال 2025 کے شروع میں ماتحت عدلیہ میں زیر التواء مقدمات 18685 تھے۔ سال 2025 کے دوران ما تحت عدلیہ میں 62393 مقدمات دائر ہوئے، جبکہ 62654 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس وقت بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 18424 ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ماتحت عدالتوں میں سال 2025 کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی