شراب و اسلحہ برآمدگی: علی امین گنڈاپور کیخلاف کل اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے انہیں انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کل اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو ہوئی۔
علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ گنڈا پور کے خلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے پولیس کو کل اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔
علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے، کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ شراب اور اسلحہ برآمدگی پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور گنڈا پور کے عدالت نے
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :