City 42:
2026-07-24@03:50:34 GMT

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

اویس کیانی : وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر عائد کی گئی کیپٹو پاور لیوی کی رقم سے بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں میں ریلیف کی صورت میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، تاہم یہ ریلیف دو ماہ کے وقفے سے صارفین کو دینے کا پلان ہے۔

کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کیپٹو پاور لیوی کے ذریعے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، جبکہ لیوی کی شرح میں اضافے کے ساتھ بجلی میں مزید ریلیف کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی عائد کرنے کا قانون نافذ العمل ہے۔ اس لیوی سے حاصل ہونے والی رقم تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی پر استعمال کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے جون 2025 میں کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ نافذ کیا تھا، جس کے تحت فوری طور پر 5 فیصد لیوی عائد کی گئی۔ دوسرے مرحلے میں لیوی کی شرح 10 فیصد ہوگی، فروری 2026 میں یہ شرح 15 فیصد تک بڑھا دی جائے گی، جبکہ اگست 2026 میں لیوی کو مزید بڑھا کر 20 فیصد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لیوی کی عدم ادائیگی پر کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ مسلسل ڈیفالٹ کی صورت میں متعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس فراہمی منقطع کر دی جائے گی۔

لاہور کا موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتیں دگنی ہوگئیں

واضح رہے کہ وفاقی حکومت یکم فروری 2025 سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ بھی کر چکی ہے، جس کے تحت گیس ٹیرف 3 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 3 ہزار روپے کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کی گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیپٹو پاور پلانٹس کیپٹو پاور لیوی وفاقی حکومت بجلی صارفین صارفین کو کرنے کا لیوی کی جائے گی

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش