خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا۔ پشاور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق طلبہ اور خصوصی افراد کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 177 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پشاور سے بنوں کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 530 روپے ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے ڈی آئی خان کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 870 روپے مقرر ہے۔ پشاور سے ہری پور کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 424 روپے ہوگا۔
پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے مردان کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 158روپے ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے سوات کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 468 روپے ہوگا، پشاور سے چترال کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس میں 993 روپے اور موٹروے کے ذریعے پشاور سے مردان کا کرایہ 316 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق موٹر وے کے ذریعے پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 419 روپے مقرر کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق روپے مقرر کیا گیا کیا گیا ہے روپے ہوگا پشاور سے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔