کراچی میں ایک اور چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
شہری کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2025ء کو اچانک اسے ای چالان موصول ہوا، نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک شہری اس وقت حیران رہ گیا، جب اسے دو سال قبل چوری ہونے والی اپنی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہوا۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023ء کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، جس کی باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود موٹر سائیکل برآمد نہیں ہو سکی لیکن اس کا ای چالان مل گیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2025ء کو اچانک اسے ای چالان موصول ہوا، نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ہے۔
متاثرہ شخص کے مطابق چونکہ موٹر سائیکل دو سال سے اس کے قبضے میں نہیں اور چوری ہو چکی ہے، اس لیے اس پر ٹریفک خلاف ورزی کا چالان سمجھ سے بالاتر ہے۔ متاثرہ شہری نے پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ای چالان کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، تاکہ اصل ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔ شہری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات شہریوں کیلئے مزید مشکلات اور ذہنی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ