منٹوں میں گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کا آسان طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی رجسٹریشن کا عمل اتنا آسان بنا دیا گیا ہے کہ شہری چند منٹوں میں اپنی گاڑی کے لیے ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل فوری رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ٹول پلازوں پر رش یا کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لیے صرف دو بنیادی دستاویزات کی ضرورت ہے: گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ یا بک اور گاڑی کے مالک کا قومی شناختی کارڈ (CNIC)۔ کسی اضافی فارم، فائل یا فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے، اور دونوں دستاویزات درست ہونے کی صورت میں ایم ٹیگ موقع پر ہی جاری کر دیا جاتا ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت برقرار
حکام نے بارہا کہا ہے کہ جو شہری مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن سینٹرز پر پہنچتے ہیں، ان کا عمل صرف چند منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے، جبکہ کسی دستاویز کی کمی کی صورت میں انہیں واپس جانا پڑتا ہے۔
شہری سہولت کے لیے اسلام آباد میں ون نیٹ ورک کی جانب سے 15 ایم ٹیگ رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ لوگ اپنے رہائشی علاقوں یا سفر کے راستوں کے قریب آسانی سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان مراکز کا مقصد زیادہ سے زیادہ گاڑی مالکان کو بروقت ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں:مریم نواز
انتظامیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بغیر ایم ٹیگ موٹر ویز اور ٹول سڑکوں پر سفر کرنے والے شہری مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو آخری دنوں کا انتظار نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔مزید معلومات یا رجسٹریشن کے اوقاتِ کار اور سینٹرز کے مقامات کے لیے شہری 1313 ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم ٹیگ ایک چھوٹا سا الیکٹرانک لیبل ہوتا ہے جو آپ کی گاڑی کی اگلی ونڈ اسکرین پر چسپاں کیا جاتا ہے۔ اس لیبل کے اندر ایک چپ نصب ہوتی ہے جو جیسے ہی آپ ٹول پلازہ کے قریب پہنچتے ہیں وہاں لگے کیمروں اور سینسرز کے ساتھ رابطہ کرتی ہے۔ سسٹم خود بخود آپ کے اکاؤنٹ سے ٹول کی رقم کاٹ لیتا ہے بغیر نقد لین دین اور بغیر رکے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
یہ بالکل ایک ڈیجیٹل پاس کی طرح ہے۔ جیسے ہی آپ کی گاڑی قریب آتی ہے سسٹم آپ کا بیلنس چیک کرتا ہے اور اگر رقم موجود ہو تو ٹول گیٹ فوراً کھل جاتا ہے۔ نہ پیسے نکالنے کی ضرورت، نہ بات چیت، نہ وقت کا ضیاع بس چند سیکنڈز میں رواں دواں سفر۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایم ٹیگ جاتا ہے کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ