data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی میں 2 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان موصول ہو گیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان بھیجا گیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل 7دسمبر 2023 کو لیاقت آباد سے چوری ہوئی تھی اور ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود موٹرسائیکل نہیں ملی۔

متاثرہ شہری کے مطابق 28 دسمبر 2025 کو موٹرسائیکل کا ای چالان مل گیا لہذا موٹرسائیکل کی برآمدگی کےلیے اقدامات کیے جائیں۔

27 دسمبر 2025 کو گورنر ہاؤس کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری طلحہ احمد کو ای چالان موصول ہوا جبکہ ان کی موٹرسائیکل گھر کی پارکنگ میں کھڑی تھی۔

متاثرہ شہری طلحہ احمد نے بتایا کہ ای چالان میں موجود موٹرسائیکل پر میری بائیک کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے، اس میں نظر آنے والا شخص اور موٹرسائیکل میری نہیں ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق متاثرہ شہری ای چالان پر دیے گئے ہیلپ سینٹر پر رابطہ کر سکتا ہے، رابطے کے بعد جرمانہ منسوخ اور قصور وار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متاثرہ شہری

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار