کوئٹہ:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر اور ژوب میں 4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور تربت میں 14 ڈگری رہا، جبکہ نوکنڈی میں 9 ڈگری اور چمن میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی موسم سرد رہا جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل