جس دن باورکرایا گیا کہ این آئی آرسی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو اسی لمحے استعفی دیدیا، شوکت عزیز صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی صنعتی تعلقات کمیشن ( این آئی آر سی) کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہیکہ جس دن یہ باور کرایا گیا کہ این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ (compensation) دی گئی ہے تو میں نے اسی لمحے استعفی دے دیا۔این آئی آر سی کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کییگئے الوداعی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی وزیرقانون نے نومبر 2024 میں رابطہ کرکے چیئرمین این آئی آر سی کی ذمہ داری سنبھالنے کو کہا، 4 دسمبر 2024 کو چارج سنبھالا تو اس وقت ادارے کو بند کرنیکا دبا بڑھ رہا تھا۔

شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اس وقت این آئی آر سی میں زیر التوا کیسز کی تعداد 5380 تھی، 31 دسمبر 2025 تک 5261 کیسز نمٹائے جب کہ اس ایک سال کے دوران 5522 نئے کیسز بھی دائر ہوئے جس کی وجہ لوگوں کا اس ادارے پر اعتماد بڑھنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کاخیال ہیکہ شوکت صدیقی نے اچانک استعفی کیوں دے دیا؟ میں اپنے دل سے فیصلے کرتا ہوں، دماغ سے نہیں، مجھے تقریر ہمیشہ بڑی مہنگی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عہدوں کے پیچھے بھاگنے والے نہیں، این آئی آر سی کی چیئرمین شپ چیلنج سمجھ کر قبول کی تھی لیکن جس دن یہ باور کرایا گیا کہ چیئرمین شپ بطور ازالہ (compensation) دی گئی تو اسی لمحے استعفی دے دیا کیونکہ مجھے کوئی فیور نہیں چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ان کے کریئر کو برباد کیا، بہتان تراشی کی اور جھوٹے الزامات لگائے ان کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں کیونکہ اللہ سب سے بہتر انصاف کرنے والا ہے۔انہوں نے ہال میں موجود صحافی و یو ٹیوبر مطیع اللہ جان کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ بعض باتوں پر یکطرفہ کلاس لیتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اور میں آمنے سامنے بیٹھ کر بات کریں گے اور میں بتاں گا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاٹ کون ہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے 2026 میں اایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے ،طلبہ اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد نشانے پر امریکا نے 2026 میں اایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے ،طلبہ اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد نشانے پر انڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب آپکوافغانستان سے ہمدردی ہے تو ادھر چلے جائیں یا ہم آپکو چھوڑ آتے ہیں : طلال چوہدری کی سہیل آفریدی پر تنقید محمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب شیخ عبدالروف ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ،اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین شپ بطور ازالہ سی کی چیئرمین شپ اسی لمحے استعفی شوکت عزیز صدیقی گیا کہ کہا کہ

پڑھیں:

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو