سال 2025 میں شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سٹی42: سال 2025 کے دوران شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں، بازاروں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 646 آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 14 ہزار 970 کلو میٹر سڑکوں اور راستوں کو کلیئر کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں ایک لاکھ 37 ہزار 632 عارضی تجاوزات ختم کی گئیں جبکہ 39 ہزار 416 مستقل تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے لیے مختلف مقامات سے 2 لاکھ 87 ہزار 562 بینرز اور پوسٹرز بھی اتارے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 873 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 14 ہزار 749 دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔
انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 77 مقدمات بھی درج کروائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔