سکھر بیراج کی تعمیر کے سوبرس بعد پہلی مرتبہ انفراسٹرکچر کی مکمل جانچ پڑتا ل شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-11-6
سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر بیراج کی تعمیر کے سو برس بعد پہلی مرتبہ اس کے انفراسٹرکچر کی مکمل اور جدید بنیادوں پر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بیراج کے 27 گیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سکھر بیراج پر جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال سکھر بیراج کے 17 گیٹس تبدیل کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال 16 گیٹس تبدیل کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر 27 گیٹس تبدیل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ وہ گیٹس ہیں جن سے بیراج کے تقریباً 70 فیصد پانی کا بہاؤ گزرتا ہے، حتیٰ کہ 2010 کی تباہ کن سیلاب کے دوران بھی بارہ لاکھ کیوسک پانی انہی دروازوں سے گزر چکا ہے۔جام خان شورو نے کہا کہ سب سے پہلے گیٹ نمبر 15 سے 22 کے سامنے بند لگایا گیا ہے، جبکہ 19 جنوری تک باقی گیٹس کے سامنے بھی بند تعمیر کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیراج کی سیکیورٹی اور مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے جدید مشینری کے ذریعے اندرونی اور بیرونی سطح پر مکمل جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ کاؤنٹر ویٹس کو ختم کر کے انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی 55 نہروں کے گیٹس کی تبدیلی کے لیے مجموعی طور پر 17 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جبکہ ڈی سلٹنگ کے لیے الگ سے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیٹس تبدیل سکھر بیراج
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔