Islam Times:
2026-07-24@01:09:17 GMT

آزاد خان کی کراچی پولیس چیف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

آزاد خان کی کراچی پولیس چیف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، جبکہ پرویز چانڈیو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، فیصل عبداللّٰہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔ شرجیل کھرل کی بطور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ تعیناتی کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، جبکہ پرویز چانڈیو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، فیصل عبداللّٰہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج ڈی آئی جی گیا ہے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا