ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے امید ظاہر کی کہ نئے آئی جی سندھ پولیس فورس کو عوام دوست بنائیں گے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تاکہ سندھ میں امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ پولیس سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کراچی سمیت پورے سندھ میں قیامِ امن کے لیے موثر اور عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اس وقت شدید امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے، جس میں منشیات، ڈاکو راج، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور پولیس میں سیاسی مداخلت جیسے سنگین چیلنجز شامل ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ بھر میں منشیات کے پھیلانے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پولیس بلا امتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے آئی جی سندھ اس ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے۔

انہوں نے کچے کے علاقوں میں قائم ڈاکو راج پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوں کے چنگل میں پھنسے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرانا ریاست اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ کچے کے علاقے مستقل بنیادوں پر کلیئر کیے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ اغوا شدہ معصوم بچی پریا کماری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیس پورے سندھ کے عوام کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے نئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس میں ذاتی دلچسپی لے کر جلد از جلد پریا کماری کو بازیاب کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کو مکمل بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ادارہ آزادانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں بھتہ مافیا نے تاجروں اور کاروباری طبقے کو خوفزدہ کر رکھا ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، پولیس کو چاہیئے کہ وہ تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے کاروبار کر سکیں اور صوبے کی معیشت مستحکم ہو۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پولیس کا اصل کردار عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن