جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان کے دانتوں کی صحت اس کی عمر کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے BMC Oral Health میں شائع ہوئی ہے۔

اوساکا یونیورسٹی کے محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کا طبی اور دانتوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں ہر دانت کو صحت مند، فلنگ شدہ، خراب یا غائب کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کے دانت صحت مند تھے یا جن کے دانتوں کا بروقت علاج کر کے فلنگ کی گئی تھی، ان میں جَلد موت کا خطرہ کم پایا گیا جبکہ اس کے برعکس جن لوگوں کے دانتوں کی صحت خراب تھی یا زیادہ دانت غائب تھے ان میں موت کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف قدرتی دانتوں کی تعداد نہیں بلکہ صحت مند اور علاج شدہ دانتوں کی مجموعی صحت اور تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے۔

خراب یا غائب دانت جسم میں سوزش پیدا کر سکتے ہیں جو دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے جبکہ دانت نہ ہونے سے خوراک چبانے میں مشکل اور غذائی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

محققین نے دانتوں کے بروقت علاج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب دانتوں کی مرمت مجموعی صحت بہتر بنانے اور طویل المدتی خطرات کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دانتوں کی کے دانت

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل