Jang News:
2026-07-24@10:31:36 GMT

سیہون کے گاؤں سے 3 خواتین کو اغوا کرلیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

سیہون کے گاؤں سے 3 خواتین کو اغوا کرلیا گیا

علامتی تصویر۔

سیہون کے گاؤں جان محمد بھٹی سے 3 خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ خواتین کے اغوا کے الزام میں 20 ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مخالفین نے گھر میں گھس کر تینوں خواتین کو اغواء کیا۔  

ایس ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان نے مخالف برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں برادریوں میں تنازعہ تھا۔ 

ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مغوی خواتین کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک