سپریم کورٹ نے عمر قید کاٹنے والے ملزم کو قتل کے مقدمے سے بری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں عمر قید کاٹنے والے ملزم محمد صدیق کو مقدمے سے بری کردیا۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد صدیق کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو شواہد کے غلط جائزے پر مبنی قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ نے سزا بڑھانے کے لیے دائر درخواست غیر مؤثر قرار دے کر خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ کا مقدمہ شکوک و شبہات سے بھرا ہوا ہے، مبینہ عینی شاہدین کی موجودگی موقع پر مشکوک ہے، گواہوں کے بیانات میں تضادات اور غیر فطری پہلو پائے جاتے ہیں، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر استغاثہ کے لیے نقصان دہ ہے۔
عدالت نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں غیر وضاحتی تاخیر نے بھی استغاثہ کے مؤقف کو مزید کمزور کیا، استغاثہ قتل کا محرک ثابت کرنے میں ناکام رہا، برآمدگی اور فرانزک شواہد براہِ راست ناقابل اعتماد شہادت کے بغیر مؤثر نہیں، محض ایک معقول شک بھی ملزم کو فائدہ دینے کے لیے کافی ہوتا ہے، شک کا فائدہ دینا رعایت نہیں بلکہ ملزم کا قانونی حق ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے محمد صدیق کو دفعہ 302 (b) کے تحت سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ نے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔