پی پی نے کچے وپکے علاقے مافیاؤں کے حوالے کر رکھے ہیں،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250103-2-13
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ساجد حسین مہیسر، نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو اور ایڈووکیٹ راحیل بھٹو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دعوے مکمل طور پر جھوٹ اور حقائق چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومتی دور میں برسوں سے سندھ کے کچے اور پکے دونوں علاقے منظم انداز میں جرائم پیشہ عناصر، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اسلحہ مافیا کے حوالے ہیں۔ رہنماؤں کے مطابق سال 2025 کے دوران سندھ میں ہزاروں اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر اغوا، بھتہ خوری اور جبری گمشدگیوں کے ہزاروں واقعات سامنے آئے۔ اغوا شدہ افراد کی ویڈیوز بنا کر لواحقین سے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کا کچا علاقہ افغانستان میں نیٹو کی جانب سے چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں کی کھلی منڈی بن چکا ہے، جہاں اغوا، اسلحہ اور منشیات کا کروڑوں روپے کا کاروبار ہو رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود متعدد بیانات میں اعتراف کر چکے ہیں کہ سندھ کے کچے علاقوں میں نیٹو کے ہتھیار فروخت ہو رہے ہیں، لیکن اس اعتراف کے باوجود سندھ حکومت نے نہ کوئی تحقیقات کیں اور نہ ہی کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔رہنماؤں نے کہا کہ اغوا، اسلحہ اور منشیات کی سرِعام فروخت کے خلاف سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور وہاں حکومت کے بجائے سرداروں کا قانون نافذ ہے۔ یہ سردار خود کو اعلیٰ عدالتوں سے بھی بالاتر سمجھتے ہیں اور لوگوں کے جینے مرنے کے فیصلے کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو مکمل طور پر ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، جرائم میں ملوث کرپٹ افسران اور ان کے سرپرست حکومتی سرداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کسی شہری کو انصاف میسر نہیں، پولیس پیپلز پارٹی کے وڈیروں کی ذاتی ملازمہ بن چکی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔