خصوصی ناکہ لگا کر مجھ سے رشوت طلب کی گئی، اسلام آباد پولیس پر فرخ کھوکھر کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فرخ خان کھوکھر کو گزشتہ رات اسلام آباد میں مختصر طور پر حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں فوری طور پر رہا کر دیا گیا۔
رہائی کے بعد فرخ خان کھوکھر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کھنہ پل پر ان کے لیے خصوصی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود ناکے پر گاڑی روکی، مکمل تعاون کیا اور پولیس کو تلاشی کی اجازت دی۔ ان کے مطابق ناکہ صرف انہیں روکنے کے لیے لگایا گیا تھا کیونکہ ان کے وہاں سے جانے کے بعد ناکہ ختم کر دیا گیا اور دوبارہ قائم نہیں کیا گیا۔
صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف غیر آئینی قرار، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
فرخ کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ ناکے پر موجود اہلکاروں نے ان سے رشوت طلب کی تاہم انہوں نے رشوت دینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اہلکار رشوت مانگے اس کی ویڈیو بنا کر سامنے لائی جائے کیونکہ اعلیٰ افسران ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اب وقت بدل چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ستار بندی اور آٹھ تاریخ کو ہونے والے کنونشن میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا اور گاڑی پر لگے پارٹی جھنڈے اتارنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو بنا سکتے تھے لیکن ملک کی بدنامی کے پیش نظر ایسا نہیں کیا۔
راولپنڈی؛ 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی، حاملہ ہونے پر مقدمہ درج
فرخ کھوکھر کے مطابق موقع پر رش بڑھنے پر انہوں نے گاڑیاں سائیڈ کرائیں اور کہا کہ کسی قسم کی ویڈیو نہ بنائیں۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں اور انہیں خود طلب کر کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے تو ان کے کارکنان پرامن رہیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ تاریخ کو ہونے والا کنونشن ہر صورت منعقد ہوگا۔
فرخ کھوکھر نے کھنہ پل کے ایس ایچ او اور ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی اور معاملہ حل کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار روکنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ واپسی پر اسی مقام پر کوئی ناکہ موجود نہیں تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناکہ خصوصی طور پر انہیں روکنے کے لیے لگایا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کوایوارڈ سے نوادیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ فرخ کھوکھر انہوں نے کیا کہ
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔