پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز)پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قراردیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیجنگ میں پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور ہوا ۔ جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ صدارت کیں۔ ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں علاقائی و عالمی سطح پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی پیک، تجارت، کثیرالجہتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی، فریقین نے پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قرار دیدیا۔
بیان کے مطابق دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پرقریبی رابطہ وہم آہنگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماں نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا،اس سنگ میل کو تعاون کے فروغ،بشمول سی پیک موثر طور پر بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی نائب وزیراعظم کا پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نئے سال کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار اور وانگ ژی نے مشترکہ طور پر پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے لوگو کی نقاب کشائی بھی کی۔ خصوصی تقریب کے ذریعے تاریخی سنگ میل کو یادگار انداز میں منانے کے لیے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
دونوں رہنماوں نے اس موقع پر خصوصی تصویری نمائش بھی دیکھی۔ نمائش میں پاک چین باہمی اعتماد، حمایت اور تعاون پر مبنی مشترکہ سفر کی عکاسی کی گئی۔قبل ازیں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چینی نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ نے چین کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو کاویژن کراچی کو موہنجو دڑو بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو کاویژن کراچی کو موہنجو دڑو بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان اسد قیصر، جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ٹی20ورلڈ کپ،بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ امریکا کی وینزویلا پر حملے کے بعد مزید کئی ملکوں کے سربراہان کو دھمکی مسئلہ کشمیر تقسیمِ پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق امریکہ نے افغان جنگ میں 763ارب ڈالر خرچ کیے، امریکی انسپکٹر جنرلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن میں پاک چین کیا گیا
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔