بلوچستان میں موسیٰ خیل سے گولیاں لگی 4افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ژوب: صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق ژوب اور موسیٰ خیل کے سرحدی علاقے سے چار لاشوں کی اطلاع ملی، جس پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ایمبولینسز کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی اصل نوعیت پولیس اور متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے بعد واضح ہوگی۔ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔