ریاست اڈیشہ میں کھدائی کے دوران پتھر کی کان میں دھماکہ، 2 مزدور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈھینکنال ڈسٹرکٹ مائننگ آفس نے پہلے 8 ستمبر 2025ء کو بلاسٹنگ کی اجازت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پٹے دار کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اڈیشہ کے ڈھینکنال ضلع میں کل دیر رات پتھر کی کھدائی کے دوران زبردست دھماکہ ہوگیا جس میں دو مزدوروں کی موت ہوگئی اور متعدد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ نیوز پورٹل "آج تک" پر شائع خبر کے مطابق دھماکے کے بعد بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی۔ یہ واقعہ موٹانگا پولیس اسٹیشن کے گوپال پور کے قریب پیش آیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے علاقے تک آواز سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعہ میں کئی کارکنوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ واردات کے فوری بعد موقع پر پہنچیں ریسکیو ٹیمیوں نے آپریشن شروع کردیا جو ابھی بھی جاری ہے۔ اس دھماکے نے علاقے میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔ دھماکہ گوپال پور گاؤں کے قریب ایک غیر قانونی کان میں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وہیں اطلاع ملنے پر اوڈاپاڈا تحصیلدار اور موٹانگا پولس اسٹیشن کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش شروع کی۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور عوام کے داخلے کو روکنے کے لئے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ علاقے کے قریب نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ تحصیلدار اور موٹانگا تھانے کے انسپکٹر انچارج (آئی آئی سی) سمیت کئی اعلیٰ افسران صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد کان کے اندر موجود مٹی کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈھینکنال ڈسٹرکٹ مائننگ آفس نے پہلے 8 ستمبر 2025ء کو بلاسٹنگ کی اجازت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پٹے دار کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس کے باوجود قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سائٹ پر بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ افسران نے بتایا کہ مزدوروں کو تلاش کرنا مشکل ہورہا ہے کیونکہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا تھا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ وہیں مقامی لوگ بھی پٹہ ختم ہونے کے بعد کان کنی پر سوال اٹھا رہے ہیں، حالانکہ کان کا پٹہ ختم ہونے کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
فائر آفیسر نے بتایا کہ انہیں کل رات اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ حکم ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن کے لئے 7 ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ انہیں گڈھے میں انسانی جسم کا ایک حصہ ملا۔ اتنے بڑے پتھروں کو ہاتھ سے ہٹانا مشکل ہے، اس لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈاگ اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور حالات کو معمول پر آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ پتھروں کو ہٹانے میں وقت لگ رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کے بعد
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم