Nawaiwaqt:
2026-06-02@20:39:42 GMT

لکی مروت اور بنوں میں دہشت گرد حملے، چار پولیس اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

لکی مروت اور بنوں میں دہشت گرد حملے، چار پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں اتوار کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔ضلع پولیس افسر کے ترجمان قدرت اللہ نے ڈان کو بتایا کہ تینوں ٹریفک پولیس اہلکار دل بیگو خیل کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ٹکٹنگ آفیسر انچارج جلال خان شامل تھے، جبکہ دیگر دو اہلکاروں کی شناخت عزیز اللہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔لاشوں کو نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے مقام پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے کشفی خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔بنوں کے ڈی پی او کے ترجمان آصف حسن نے ڈان کو بتایا کہ شہید کانسٹیبل رشید خان اتوار کی صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکل رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔
  

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ

ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار