مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا۔ مودی نے اپنی شہرت برقرار رکھنے کے
لیے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا ایک اسٹیٹ پالیسی بن گئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں ہے، مودی نے گجرات میں بطور وزیراعلیٰ مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔