2025-07-06@19:29:42 GMT
تلاش کی گنتی: 15379

«اسے ایک مجرم اور»:

(نئی خبر)
    LOS ANGELES: امریکی امیگریشن حکام نے مشہور میکسیکن باکسر جولیو سیزر شاویز جونیئر کو لاس اینجلس کے علاقے اسٹوڈیو سٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق، شاویز جونیئر کو میکسیکو میں منظم جرائم میں ملوث ہونے اور غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کے الزامات پر ایک فعال وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے۔ ڈی ایچ ایس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاویز جونیئر کو فوری ملک بدری کے تحت میکسیکو واپس بھیجا جائے گا۔ گرفتاری سے چند روز قبل ہی، شاویز جونیئر کو کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں مالی امداد تقسیم کرنے والے 8 ڈیوائس سینٹرز میں سے 3 سینٹرز چلانے والے افراد نے میڈیا کی کوریج اور ممکنہ انکشافات کے خوف سے اپنی ماتلی کی ڈیوائسز بند کر کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر میں منتقل کر دی ہیں۔ یہ افراد اب فاضل ٹاؤن اور مویا کے علاقوں میں سرگرم ہیں۔ایک اور ڈیوائس ہولڈر نے بھی ماتلی میں اپنا مقام چھوڑ کر دوسری جگہ پر ڈیرہ جما لیا ہے۔میڈیا ٹیم نے فاضل ٹاؤن کے ایک ویران پولٹری فارم، ایک درگاہ، اور بدین بائی پاس کے قریب ایک پرانے سینٹر کا دورہ کیا، جہاں موجود خواتین نے بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں، تاہم کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس اب شام 6 بجے کے بجائے 7 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے 042-99070011 یا 117-042 پر رابطہ کریں۔ادھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوال: ایک موقع پر ایک صاحب نے دورانِ گفتگو ایک حدیث بیان کی۔ روزِ قیامت رب العالمین انسان کے بارے فیصلہ کچھ اس طرح کریں گے کہ ایک انسان کی نماز آئے گی، اور اس کی نجات کے لیے سفارش کرے گی۔ اسی طرح روزہ، قرآن اور دوسرے اعمالِ صالحہ اس کی نجات کے لیے سفارش کریں گے لیکن رب العالمین ان تمام اعمال کو ایک طرف کھڑا ہونے کا حکم دے کر فرمائیں گے کہ آج میں نے فیصلہ نماز، روزے، زکوٰۃ وغیرہ پر نہیں بلکہ اس انسان کے ’اسلام‘ پر کرنا ہے۔ پھر اسلام کو بلاکر اس کے نتیجے کو دیکھ کر نجات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ براہِ کرم وضاحت فرمائیں کہ یہاں ’اسلام‘ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلامی دعوتِ انقلاب کی خصوصیت اس میں شک نہیں کہ انبیاء علیہم السلام سب کے سب انقلابی لیڈر تھے۔ اور سیدنا محمدؐ سب سے بڑے انقلابی لیڈر ہیں۔ لیکن جو چیز دنیا کے عام انقلابیوں اور ان خدا پرست انقلابی لیڈروں کے درمیان واضح خطِ امتیاز کھینچتی ہے‘ وہ یہ ہے کہ دوسرے انقلابی لوگ خواہ کتنے ہی نیک نیت کیوں نہ ہوں‘ عدل اور توسط کے صحیح مقام کو نہیں پاسکتے۔ وہ یا تو خود مظلوم طبقوں میں سے اٹھتے ہیں یا ان کی حمایت کا جذبہ لے کر اٹھتے ہیں اور پھر سارے معاملات کو انہی طبقوں کے نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس کا قدرتی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی نظر غیر جانبدارانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری صبیح عباس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس فراڈ ایک سنگین جرم ہے، اور پاکستان کے قوانین میں اس پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں، خاص طور پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 (ترمیم شدہ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت) اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق ٹیکس فراڈ ایک دانستہ، بدنیتی پر مبنی اور قصدی عمل ہوتا ہے، جیسے کہ جعلی انوائسز بنانا،غلط ریٹرن دینا،فیک لین دین دکھا کر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ لینااورٹیکس جمع نہ کروانایہ جرم بددیانتی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہوتا ہے۔
    تنہائی کا کرب جن کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے، وہی اس کی اذیت کو جانتے ہیں، ہمارے ارد گرد کتنے لوگ تنہائی کے آسیب کا شکار ہیں، کسی کو پتا نہیں، بس جن کا شور سوشل میڈیا پر مچ گیا، اس کے تعلق سے لوگ اپنی اپنی کہانیاں بنا کر پیش کررہے ہیں، میری دو عزیز سہیلیاں اس تنہائی کا زخم سہتے سہتے ختم ہوگئیں، ایک دوست تھیں جانی مانی صحافی شمیم اختر، جو بیوہ تھیں، انھوں نے ایک بچے کو لے کر پالا، جب وہ جوان ہو گیا تو اس کی شادی اپنی بھابی کی بھتیجی سے کروا دی۔  اس کے بعد ہم سے کہنے لگیں کہ ’’ میں اپنی زندگی ہی میں فلیٹ اپنے بیٹے کے نام...
    ہم کوئی بڑے تو کیا چھوٹے موٹے دانا دانشور بھی نہیں جو بڑے بڑے اقوامی یا بین الاقوامی معاملات پر بڑا بڑا لکھیں اور اس ٹرمپو اور پوٹنپو یا اپنے بڑے بڑے بڑوں کو مشورے دیں، اس لیے چھوٹے چھوٹے ٹونے ٹوٹکوں سے کام چلاتے ہیں اور یہ ٹونے ٹوٹکے ہمارے پاس بے شمار ہیں۔ کیونکہ ہم کالانعاموں میں سے ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں پیٹ بھر کر مار کھا رہے ہیں،گل معروف کی طرح۔گل معروف کو طفلان خوش نما پر مرمٹنے کا عارضہ لاحق تھا اور گاؤں میں ایک ایسا کوئی طفل باقی نہیں رہا تھا جو بچپن سے جوانی کو پہنچا ہو اور گل معروف اس پر لٹو نہ ہوا ہو۔چنانچہ وہ اپنی کوالی فیکشن یہ...
    قرآن ایک حیرت انگیز( Amazing)  کتاب ہے۔اس کے کئی ایک پہلو ایسے ہیں،جن پر ابھی تک گفتگو بہت ہی کم ہوئی ہے۔ڈاکٹر حمید اﷲ صاحب 20ویں صدی میں بر صغیر کی ایک بہت بڑی عالم فاضل شخصیت تھے۔دینِ اسلام کی سمجھ بوجھ رکھنے والوں میں وہ بہت ممتاز مقام کے حامل تھے۔ آپ کی زندگی کا ایک بڑا حصہ پیرس فرانس میں گزرا۔ پاکستان کے ایک سابق وفاقی وزیر جناب محمود غازی صاحب نے اپنی کتاب محاضراتِ قرآن میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر حمید اﷲ صاحب نے انھیں بتایا کہ 1957  میں ایک فرانسیسی فرد ان کے پاس پیرس آیا۔ڈاکٹر صاحب کے بقول یہ ان کی وہاں زندگی کا معمول تھا کہ تقریباً ہر روز دو چار افراد ان سے...
    باجوڑ کی تحصیل خار میں بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر، تحصلیدار ناؤگئی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری گاڑی کو اس وقت موٹر سائیکل پر نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، سات سے دس کلو بارودی مواد موٹر سائیکل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔  پاکستان میں موجودہ دہشت گردی کا تعلق بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر افغانستان کی سرزمین سے جڑا ہوا ہے۔ خیبر پختون خوا کی صوبائی حکومت کے سامنے یہ سوال رکھا جائے گا کہ آخر وہ کیونکر صوبے کے اندر دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہے؟ ریاست کو چیلنج کرنے اور قدیم دور کے تصورات رائج کرنے پر کمر بستہ...
     اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہر مسلمان کے لیے صرف نئے ہجری سال کی شروعات نہیں بل کہ ایک ایسا روحانی لمحہ ہے جو وقت کے مفہوم، زندگی کے نصب العین اور انسان کے رب تعالی کے ساتھ تعلق کی گہرائی کو تازہ کرتا ہے۔ اسلامی تقویم کا آغاز کسی جشن یا دنیاوی مسرت کی علامت نہیں، بل کہ فکر و احتساب کی صدا ہے، جو ہر مومن کے دل میں یہ سوال جگاتی ہے کہ ایک اور سال گزر گیا، میں نے کیا پایا، کیا کھویا اور آئندہ کی راہ کیسی ہو ؟ قرآن مجید نے جن چار مہینوں کو اشہرِ حرم کا شرف عطا فرمایا، ان میں محرم الحرام کو خاص مقام حاصل ہے۔ یہ مہینے...
    روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں جس کے بعد روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی RIA Novosti کے مطابق یہ اعلان روسی صدر کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی امارت افغانستان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اقدام، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دوطرفہ تعاون ک کو مزید تقویت دے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون، مدد اور حمایت جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک پرانے لطیفے کے مطابق ایک غریب آدمی نے دشت شناس کو اپنا ہاتھ دکھایا۔ دشت شناس نے غریب آدمی کا ہاتھ دیکھا اور کہا کہ تم بیس سال تک غربت میں مبتلا رہو گے۔ ’’اور اس کے بعد؟‘‘ غریب آدمی نے ایک امید کے ساتھ پوچھا ’’اس کے بعد تمہیں غربت کی عادت ہوجائے گی‘‘۔ دشت شناس نے کہا۔ ایک نئے لطیفے کے مطابق معروف صحافی الطاف حسن قریشی نے دشت شناس کو اپنا ہاتھ دکھایا۔ دشت شناس نے الطاف حسن قریشی کا ہاتھ دیکھا اور کہا کہ تم 30 سال تک جھوٹ بولتے رہو گے۔ ’’اور اس کے بعد‘‘ الطاف حسن قریشی نے ایک امید کے ساتھ پوچھا اس کے بعد تمہیں جھوٹ بولنے کی عادت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ پاکستان پر بہت مہربان نظر آرہے ہیں۔ ایک انڈین چینل پر ایک تجزیہ نگار کہہ رہے تھے ٹرمپ 17 مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیز فائر کرادیا اس نے کہا کہ یہاں تک ہوا کہ جب نریندر مودی کے ترجمان مسری نے بیان دیا کہ مودی کی ٹرمپ سے آدھا گھنٹہ فون پر بات ہوئی ہے اور انہوں نے ٹرمپ کو کہہ دیا کہ ہمیں کشمیر کے مسئلے پر کسی ثالث کی ضرورت نہیں اور سیز فائر کی درخواست ہم سے پاکستان کے ڈی جی ایم اوز نے کی تھی پھر سیز فائر ہوا ہے انڈین تجزیہ نگار نے کہا مودی جی کے ترجمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پانچ جولائی کو پیپلز پارٹی کی حکومت ختم اور برطرف نہیں ہوئی تھی بلکہ ڈاکٹر نذیر شہید کے قاتلوں کی حکومت برطرف ہوئی تھی۔ جو بات سچ ہے وہ نوجوان نسل کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بھٹو حکومت اور ان کی جمہوریت کی یاد دھانی قوم کو مسلسل کرانے کی ضرورت ہے۔ جن کو بھٹو صاحب کی حکومت کے بارے کچھ جاننا ہے وہ بھٹو کے مخالفین کو نہ پڑھیں خود بھٹو صاحب کے چہیتے کارکنوں کی کتا ب ہی مطالعہ فرما لیں۔ رانا شوکت محمود، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہے، بھٹو کے صوبائی وزیر رہے، اپنی کتاب انقلاب اور رد انقلاب میں بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ بھٹو...
    امریکی ایوانِ نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا بڑا قانون منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع تر داخلی پالیسی سے متعلق قانونی بل سینیٹ سے پہلے ہی صرف ایک ووٹ کے فرق سے منظور ہوچکا ہے۔ اب اس بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ہونا باقی ہیں جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس بل میں ٹیکسوں میں کمی، پینٹاگون (وزارت دفاع) اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے فنڈنگ میں اضافہ اور فلاحی طبی پروگراموں میں دہائیوں کی سب سے بڑی کٹوتیاں کرنا شامل ہیں۔ یہ بل ٹرمپ کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں خصوصاً امیگریشن، دفاع اور ٹیکس اصلاحات کی عکاس ہے۔ ریپبلکن پارٹی میں اس بل پر سخت اختلافات پائے جاتے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی...
    بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکاگو: شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم  بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں  سب سے بات ہونی  چاہیے۔ رہنما  پی ٹی آئی  علی محمد خان  نے  کہا کہ دونوں  اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا،  جبکہ دونوں اطراف  کو...
    اسلام ٹائمز: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سمیت لبنان کی برجستہ شخصیات کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی ہے، کیونکہ غیر مسلح ہونا اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ لہٰذا، وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جب تک لبنانی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ ختم نہیں ہو جاتا، مزاحمت کے ہتھیاروں پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ خصوصی رپورٹ: لبنان کی پیچیدہ سیاسی صورتحال اور غیر ملکی دباؤ کے باعث "حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے" کے عنوان سے ایک نکاتی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ایک ایسا بحران جس میں ہمیشہ کی طرح جغرافیائی سیاسی تنازعات اور علاقائی تصفیوں کے استعماری فریم...
    ممبئی میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے بلند و بالا عمارت کی 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے کندیولی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے بدھ کی شام مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے سے کچھ دیر قبل اُس کا اپنی ماں سے ٹیوشن جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بروک ٹاور کی 51ویں منزل پر رہتی ہیں، لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور اداکارہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کا...
    مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔ بلومبرگ کے مطابق بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے باہر نکلنے کی تعریف ایک دور کے خاتمے کے طور پر کی ۔ انہوں نے 7 سال تک کمپنی کی مقامی کوششوں کی قیادت کی اور ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں مدد کی۔ جواد رحمان نے کہا کہ وہ محض ایک جاب نہیں تھی بلکہ ان کی خواہش کے عین مطابق ایک کام تھا جس کے دوران لوگوں کو ترقی دینے، شراکت داری قائم کرنے، اعتماد حاصل کرنے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کر کے متنبہ کیا تھا کہ اگر بھارت نے کچھ شرائط تسلیم نہ کیں تو پاکستان کی جانب سے ایک “بہت بڑا حملہ” کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق جے شنکر نے کہا کہ میں اس وقت کمرے میں موجود تھا جب امریکی نائب صدر نے وزیراعظم مودی سے گفتگو کی، اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان بہت بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا۔جے شنکر نے تصدیق کی کہ اسی رات پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی، جس کے...
    آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے انجینیئر خرم خلیل کا سائنسی تحقیقی مقالہ انٹرنیشنل کانفرنس آن کمپیوٹرایڈیڈ ڈیزائن (آئی سی سی اے ڈی 2025) کے لیے منظورکر لیا گیا ہے جو کہ پاکستان اور آزاد کشمیر دونوں کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باغ کے چھترنمبر1 کے رہائشی انجینیئر خرم خلیل میونخ میں رواں سال کے آخر ہونے والی دنیا کی ممتاز ترین سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیقی کانفرنسزمیں سے ایک آئی سی سی اے ڈی 2025 میں اپنا مقالہ پیش کریں گے۔ اس عالمی سائنس کانفرنس کے لیے پہلی بار پاکستان سے کسی انجینیئرکا تحقیقی مقالہ منظور ہوا ہے۔ خرم خلیل: TOGGLE: Temporal Logic-Guided Large Language Model Compression for Edge کے عنوان سے اپنا...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔  دالبندین کے علاقے فصیل کالونی میں ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ...
    آزاد کشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی خاموش وادیوں میں گذشتہ اتوار کی سہ پہر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ یہ دُور افتادہ علاقہ نیلفری چراگاہ کہلاتا ہے جہاں محکمہ جنگلات کی ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار دو افراد، فاریسٹ آفیسر اور ڈرائیور طاہر راٹھور شدید زخمی ہوگئے۔ وہاں اِردگرد 9 خواتین اور ایک کم سن بچی کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا۔ اس وقت ان خواتین نے زخمیوں کو کندھوں پر لاد کر چار کلومیٹر پیدل سفر کر کے ریسکیو کیا۔ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نیلفری چراگاہ جیسے کئی علاقے ہیں جہاں مقامی افراد اپنے مال مویشی لے کر جاتے ہیں۔ اس روز وہاں صرف خواتین اور...
    شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی عالمی فضائی کمپنی امارات ایئرلائن کے مسافرایک سال کے دوران پروازوں پر 6 کروڑ لگژری اور مہنگے چاکلیٹ ہڑپ کر گئے۔میڈیا کے مطابق ایئرلائن نے ورلڈ چاکلیٹ ڈے (7 جولائی) کی مناسب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ دنیا بھر میں کمپنی کی تمام پروازوں پر مجموعی طور پر 6 کروڑ چاکلیٹس کھائی گئیں۔ایئرلائن کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 لاکھ زیادہ ہے، سب سے زیادہ چاکلیٹس اکانومی کلاس میں کھائی گئیں، جہاں ساڑھے تین کروڑ سے زائد چاکلیٹ ٹکڑوں کا استعمال ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح نئی متعارف کرائی گئی پریمیم اکانومی کلاس میں بھی چاکلیٹس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ :امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے حصول کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا استعمال بھی کیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں موجود دو امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے ساتھی اہلکار بھاری اسلحے سے لیس تھے، انہوں نے ایک دم ہی امدا لینے آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ شروع کردی، سکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ ہے، جس کی وجہ سے بعض اقدامات ان کی اپنی مرضی سے...
    سوات: باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے برآمد کر لی۔ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت سمیر علی ولد محمد عمر، عمر 19 سال، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔  نوجوان نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اور اس پیشرفت کے پیچھے ہماری عسکری قیادت کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ دنیا کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے علما سے محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) مشہور جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر نے پاکستان کے 8,126 میٹر بلند خطرناک پہاڑ نانگا پربت کی چوٹی سے پیراگلائیڈنگ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جو اس پہاڑ سے پہلی کامیاب پرواز ہے۔ انہیں یہ کامیابی اپنی پانچویں کوشش میں گزشتہ ماہ حاصل ہوئی۔ 47 سالہ گوٹلر نے جمعرات کے روز جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو اسپین سے فون پر بتایا، ''اڑان بھرنا بہت چیلنجنگ تھا، آپ کو ہر لمحہ مکمل ارتکاز کے ساتھ ہوا میں رہنا ہوتا ہے۔ یہ ایک ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت پرواز تھی۔‘‘ انہوں نے چوٹی سے بیس کیمپ تک تقریباً 30 منٹ طویل پرواز کو ''جادوئی...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)دنیا ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں ایٹمی جنگ کا خطرہ کسی بھی وقت حقیقت بن سکتا ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر تیسری عالمی جنگ ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ لڑی گئی تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ ایسے میں صرف دو ممالک ہیں جو اس تباہی سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کا انتخاب حیران کن ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر جوہری تباہی کی صورت میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وہ دو مقامات ہوں گے جو نسبتاً محفوظ رہیں گے۔ یہ انکشاف معروف ماہر اینی جیکبسن کی تحقیق پر مبنی ہے، جنہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں آج تین جولائی بروز جمعرات ہندوؤں کی مقدس امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا۔ ایک ماہ جاری رہنے والی یہ یاترا ایسے وقت شروع ہوئی ہے، جب رواں سال اپریل میں پہلگام کے قریب ایک مسلح حملے نے بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی کو جنم دیا تھا۔ گزشتہ برس پانچ لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے ہمالیائی پہاڑوں میں واقع ایک غار میں موجود برف کے قدرتی ستون کی زیارت کی تھی، جسے ہندو دیوتا شیوو کے روپ میں پوجا جاتا ہے۔ اس سال یاترا کا آغاز پہلگام میں اسی علاقے سے ہوا، جہاں 22 اپریل کو مسلح حملہ آوروں نے 26 افراد کو...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بازارِ حصص نے شاندار رفتار اختیار کرتے ہوئے تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 071 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی...
    غزہ جنگ بندی پر اسرائیل اور ثالثوں سے مذاکرات کے لیے موجود حماس کی سینیئر قیادت کو اپنا ذاتی اسلحہ ساتھ لانے سے روک دیا گیا۔ اس بات کا دعویٰ برطانوی اخبار The Times نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیا۔ حماس کے جن رہنماؤں کو ہتھیار رکھنے سے منع کیا گیا ان میں خلیل الحیہ (مذاکراتی وفد کے سربراہ)، ظاہر جبارین (مالی امور کے انچارج) اور محمد اسماعیل درویش (مذہبی کونسل کے سربراہ) شامل ہیں۔ اپنی حفاظت کے لیے ذاتی اسلحہ رکھنے سے روکنے کا فیصلہ امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پاسکے۔ یاد رہے کہ حماس خالد الحیہ کو اسرائیلی وزیر دفاع نے قتل کرنے کی دھمکی بھی تھی اور اب بھی ان...
      لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مبینہ سازشی بیانات کے باعث ریاستی املاک، عوامی جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائیاں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں جن کا مقصد ریاستی اداروں اور حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں عمران خان کی مبینہ سازش سنی، اور صرف...
    آواز ۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی کئی دہائیاں پہلے ابراہیمی معاہدے کی بازگشت سنائی دی تھی۔ آج بھی اس کا تذکرہ سننے میں آرہاہے۔ موجودہ عالمی منظر نامے کے تناظرمیں امریکی صدر ٹرمپ کی کوشش اور خواہش ہے کہ ابراہم معاہدے کو وسعت دی جائے۔ دنیا کے تین بڑے مذاہب اسلام ، یہودیت اور عیسائی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ برسر ِ پیکار رہے ہیں۔ لیکن یہ تاریخی حقیقت ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان تینوں مذاہب کے لئے بڑے محترم وبرگذیدہ سمجھے جاتے ہیں ۔اسی بنیادپر دنیا میں امن کے قیام کیلئے ابراہیم معاہدے کی ضرورت پیش آئی۔ اس کا محرک امریکہ ہے جو پوری دنیا کو کسی نہ کسی انداز میں اپنا دست ِ نگر بنانا چاہتاہے وہ...
    وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(سب نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیو شن کے خلا ف بڑ ی تعداد میں شکا یات کا جائزہ لینے کے لئے سینئر ایڈ وا ئزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم ای او بی آ ئی کے علا قا ئی دفتر، اسلام آ باد بھیجی۔ ٹیم میں وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثاقب خان، کنسلٹنٹ خا لد سیال، انو سٹی گیشن آ فیسر جمیل احمد اور اے ایل او اعجاز حسین شا مل تھے۔ وفاقی محتسب کے...
    اسلام ٹائمز: کربلا کے راستے کے آج کے راہیوں میں اہل ایران، یمنی مجاہدین، لبنانی مزاحمت، عراقی عشاق، فرزندان حسینی پاکستان نے کربلا کے راستے کی رہنمائی کا فریضہ ادا کرتے امام خامنہ ای کی بابصیرت، الہیٰ و روحانی شخصیت کیساتھ اپنے عہد کو نبھانے اور ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے آمادگی و تیاری کر رکھی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ تعداد میں قلیل ہونگے، طاقت و وسائل میں کمزور ہونگے، مگر انکے ارادے چٹانوں کو ہلا دینے والے ہیں، انکے شعار و نعرے بلندیوں کو چیر دینے والے ہیں، انکا اخلاص و تڑپ متاثر کن ہے۔ انکا جذبہ کامیابی کی کنجی ہے، لہذا کربلا و کربلا والوں سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس کاروان میں شامل...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔ استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً پینتالیس...
    پاکستان سے بلاوجہ اور ناکام ٹکر لینے کے بعد سے خواہ بھارت کے جنگی جہاز ہوں یا مسافر طیارے سب ہی عجیب مشکل سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی فضائیہ الرٹ‘: لڑاکا طیارہ اپنی ہی آبادی پر بم گرابیٹھا اس مرتبہ بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے کی کھڑکی کا فریم ہی دوران پرواز نکل گیا۔ گوا سے پُونے جانے والی پرواز کے دوران اسپائس جیٹ طیارے کی کھڑکی کا فریم نکل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیے: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی کھڑکی کا فریم نکلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔   View this post on...
    غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 59 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے امریکا کی نئی جنگ بندی تجویز پر اس شرط کے ساتھ آمادگی ظاہر کی گئی ہے کہ اس کے ذریعے جنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ عرب خبر رساں ادارے نے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ بتایا ہے کہ حماس اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ مجوزہ 60 روزہ سیزفائر کا اختتام جنگ کے خاتمے پر ہوگا، نہ کہ محض ایک عارضی وقفہ۔ یہ شرط ماضی کی متعدد ناکام مذاکراتی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ سے نکل جائے، جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے معاہدے پر تیار ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے بعد شہر کی مساجد سے اذان کی آواز سنائی دینا بند ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی مودی حکومت کے تحت، ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے شور کی آلودگی (noise pollution) سے متعلق حالیہ ہدایات کے بعد سامنے آئی ہے، جسے شہر بھر میں پولیس نے فوری طور پر نافذ کیا۔ اس فیصلے کے بعد پولیس نے مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا۔ممبئی پولیس کمشنر دیون بھارتی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شور سے پاک شہر کے قیام کی طرف ایک بڑا قدم ہے، اور اس کا مقصد کسی مخصوص...
    آسٹریلیا کی مشہور زمانہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 15ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میچز 14 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 25 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہر رات کرکٹ ایکشن ہوگا، صرف کرسمس کی شام اور دن کے وقت میچز نہیں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ایک زبردست اور انتہائی دلچسپ مقابلے سے ہوگا، جب پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں پرتھ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ افتتاحی میچ کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلی باربی بی ایل...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔ استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ...
    پاکستانی اداکار ثاقب سمیر کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کا جنات سے سامنا ہوا تو انہوں نے دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی جس پر جن نے کہا ’پڑھنا بند کرو‘ تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ حال ہی میں اداکار ثاقب سمیر نے تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں جس بلڈنگ میں رہتے تھے اس کے سامنے والی بلڈنگ میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جنہیں انہوں نے اداکاری کی ورکشاپ کرائی تھی۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جن حاضر ہوتے ہیں۔ اس وقت اس میں بہت پاور آ جاتی ہے اور وہ...
    کانگریس لیڈر نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی زرعی معیشت، جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شدید بحران کا شکار ہے کیونکہ کھاد جیسے اہم وسائل کیلئے بیرونی ممالک پر انحصار بڑھ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ کسان ہر دن مزید قرض میں ڈوبتے جا رہے ہیں اور کہا کہ یہ نظام کسانوں کو خاموشی سے مگر بے رحمی سے ختم کر رہا ہے، جبکہ مودی نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے ہی پی آر شو میں مصروف ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے نزدیک گزشتہ رات ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 31 کو بچا لیا گیا۔ دریا اثناء انڈونیشیا کے بندرگاہی شہر گیلی مانوک سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تک ڈوبنے والی کشتی سے 31 مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا جبکہ 30 کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 53 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق یہ کشتی اپنی روانگی کے...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔   اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا  تجارتی وفد کے ہمراہ  چین کا دورہ کرنے کی...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر خزانہ لان فو آن نے ترقی کے لئے مالی اعانت سے متعلق اقوام متحدہ کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور اجلاس کے عام مباحثے کے دوران تقریر کی۔جمعرات کے روز لان فو آن نے کہا کہ صدر شی نے یہ نشاندہی کی تھی کہ عالمی بحران کی ہنگامہ خیز لہروں میں تمام ممالک 190 سے زیادہ چھوٹی کشتیوں پر نہیں بلکہ ایک بڑی کشتی پر سوار ہیں جس کی تقدیر مشترکہ ہے۔ ترقی کے لئے مالی اعانت کی بڑی قلت کے پیش نظر، بین الاقوامی برادری کو ترقیاتی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے. چین ترقی یافتہ ممالک پر زور...
    ایک جاری پریس ریلیز میں مصری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے فارن آفس نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" اور ان کے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک مستحکم معاہدے کی ضرورت ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو کے ذریعے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کا موقف تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں۔ نیز اس پٹی میں...
    برسلز : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کاجا کالاس کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور فریقین کو اس فریم ورک کے اندر مواصلات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے. بین الاقوامی صورتحال میں غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے پیش نظر چین اور یورپی یونین تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، افہام و تفہیم کو گہرا کرنا چاہیے، باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا...
    مائیکروسوفٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل بلومبرگ کے مطابق بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے باہر نکلنے کی تعریف ایک دور کے خاتمے کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے 7 سال تک کمپنی کی مقامی کوششوں کی قیادت کی اور ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں مدد کی۔ جواد رحمان نے کہا کہ وہ محض ایک جاب نہیں تھی بلکہ ان کی خواہش کے عین مطابق ایک کام تھا جس کے دوران...
    بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔  ایک تقریب کے دوران دیے گئے ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جنت اور جہنم سے متعلق طنزیہ تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ "جنت میں میرے پسندیدہ پھل، جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا"۔ بھارتی مصنف کے اس متنازع بیان پر تقریب میں موجود افراد ہنستے نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی صارفین...
    جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں اور بے خوابی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ زمین مسلسل لرز رہی ہے جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔ دور دراز جزائر، محدود سہولیات توکارا جزائر میں صرف 700 افراد آباد ہیں اور یہ لوگ 12 میں سے 7 جزائر پر رہائش پذیر ہیں۔ کئی جزائر پر اسپتال موجود نہیں۔ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیے کم از کم 6 گھنٹے کا فیری سفر درکار ہے۔...
    پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ سیشن میں ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماں کی جسمانی اور ذہنی صحت اس کی اولاد کی بہترین پرورش کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی ماں کو چاہیے کہ وہ خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی فلاح و بہبود کو ترجیح دے تاکہ وہ ایک متوازن، خوش باش اور مؤثر والدہ بن سکے۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح فرق آیا ہے۔ ماضی میں ماں کو صرف قربانی کی علامت سمجھا جاتا تھا، جو اپنی خواہشات اور ضروریات کو پس پشت ڈال کر صرف بچوں...
    ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتے، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈروں، سپاہیوں، دانشوروں سمیت شہدا کی تکریم...
    بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شہرت، خوبصورتی اور زندگی کی ناپائیداری پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو عبرت حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مفتی طارق مسعود نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں نام، شہرت اور حسن کمایا، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کے مطابق چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لیے ان کی لاش کو...
    لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے دو سال مکمل ،معدنی شعبے میں شفاف پالیسیوں، سرمایہ کار دوست اقدامات اور تیز تر فریم ورک نے نئی جان ڈال دی جس کے نتیجے میں ملک میں قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، مقامی و عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی راہ ہموار ہوئی. ریکوڈک، سینڈک اور دیگر معدنی منصوبوں میں پیش رفت صنعتی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے، جسے سعودی عرب، چین، امریکہ اور کویت جیسے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے مزید تقویت ملی.نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام، یکساں قوانین اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا قیام عمل میں آیا مائننگ میں جدید ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ، اور شفاف ڈیجیٹل رجسٹریشن کے جدید طریقے متعارف کرائے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
    کراچی: شہر قائد میں ٹرک اور ٹینکرز کی ٹکر یا کچلے جانے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ واقعے  میں ایک اور کمسن بچہ ٹرک کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ رزاق آبادعبداللہ گوٹھ کے علاقے میں گاربیج ٹرک کی زد میں آکر 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جمعرات کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کےعلاقےرزاق آبادعبداللہ گوٹھ میں گاربیج ٹرک کی زد میں آکر 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عادل شاہ ولد عابد علی شاہ کے نام سے...
    معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آکر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔ مان ڈوگر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگ میں نظر آتے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ولاگز میں آنے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا، لیکن ایک دن اتفاقاً وہ ولاگ میں آگئے اور وہ قسط بہت مقبول ہوگئی، اس کے بعد رجب بٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) جنوبی جاپان کے ایک دور افتادہ اور کم آبادی والے جزائر پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 900 سے زیادہ بار زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے مقامی رہائشی فکر مند ہیں اور رات بھر جاگتے رہتے ہیں۔ جاپان کے مقامی حکام نے بدھ کے روز 5.5 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد بتایا کہ 21 جون سے ٹوکارا جزائر کے آس پاس کے سمندروں میں زلزلوں کی سرگرمیاں "بہت فعال" ہیں۔ میگا زلزلہ کیا ہے اور یہ جاپان میں کتنی تباہی مچا سکتا ہے؟ البتہ ان زلزلوں سے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) میلان مینز فیشن ویک میں گزشتہ ہفتے جب ان چپلوں کی نمائش کی گئی، تو انہیں صرف ’’چمڑے کے سینڈل‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ لیکن ان فلیٹ چمڑے کے سینڈل نے بھارتی فیشن کے ناقدین، دستکاروں اور سیاست دانوں کے درمیان ایک تنازع کو جنم دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیزائن روایتی کولہا پوری چپّلوں سے چوری کیا گیا ہے۔ اس سینڈل کا نام مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دستکاری کے پیٹرن والے ہاتھوں سے تیار کیے جانے والے ان چپلوں کی جڑیں بارہویں صدی سے ملتی ہیں۔ پاکستان کی پہچان پشاوری چپل اب یورپ میں بھی...
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ہندوﺅں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے جس کے پیش نظر بھارت نے پہلگام اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ہزاروں اہلکار تعینات کر کے علاقے کو قلعہ نما شکل دے دی گئی ہے. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں جمعرات کو ہندوﺅں نے ایک بڑی، مہینے بھر جاری رہنے والی یاترا شروع کی ہے جس کا آغاز کئی یاتریوں نے اس مقام کے قریب سے کیا جہاں اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا تھا.(جاری ہے) گزشتہ سال پانچ لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا...
    دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔...
    جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر ایلن نے اسے اپنی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا لیا۔ جینیفر، جو ڈیلاویئر میں رہائش پذیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، برسوں سے مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ لیکن ایک دن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا، اور یہی قدم اُن کی مالی نجات کا آغاز بن گیا۔ مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا جینیفر نے نیوزویک کو بتایا کہ اگرچہ وہ مستقل آمدنی رکھتی تھیں، لیکن انہیں مالیاتی شعور یا فنانشل لٹریسی کبھی نہیں سکھایا گیا۔ بجٹ بنانا اُن کے لیے ایک اجنبی عمل...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام پر پٹڑی...
    دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سرکاری اسرائیلی مطالبات کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 14 اسرائیلی وزرا اور کنیسٹ کے اسپیکر عامر اوحانا کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کر دیا جائے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیوین نے بھی اسی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری نافذ کریںفلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں ان مطالبات کو...
    دنیاکے سیاسی افق پرکچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جوتاریخ کے ہرموڑپرآزمائش کی بھٹی میں تپتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء انہی سرزمینوں میں سے ایک ہے، جہاں سرحدیں فقط جغرافیے کی لکیرنہیں بلکہ نظریات، عقائد اوراحساسات کی خونچکاں تاریخ کااستعارہ بن چکی ہیں۔ایسے میں جب ایک ریاست کامتعصب اور شدت پسندسربراہ،جس کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن بھی ہے اور اقتدار کا زعم بھی،اپنے سیاسی جلسے میں کروڑوں پاکستانیوں کے ’’گولی سے اڑادینے‘‘کی کھلی دھمکی دے، توسوال صرف اخلاقیات یاسفارت کانہیں رہتا بلکہ یہ انسانی تہذیب کے اجتماعی شعور،بین الاقوامی قوانین اورعالمی اداروں کی بقاکاسوال بن جاتاہے۔ مودی کایہ حالیہ بیان،جوگجرات کی زمین پرگونجا،محض ایک انتخابی نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی جنون کااظہارہے ایک ایسا جنون جواپنی ہی تاریخ کے آئینے میں شرمندہ...
    سانحہ سوات کے مناظر سوشل میڈیا پر دیکھے۔ وہ مناظر جو روح کو چیر گئے، دل کو زخمی کر گئے۔ ایسا لگا جیسے کوئی تیز دھار نشتر روح میں اتر گیا ہو۔ کلیجہ منہ کو آنے لگا۔ سانسیں ہوکوں میں الجھ گئیں۔ آنکھیں بے ساختہ نم ہو گئیں۔دریا بپھر چکا تھا۔ وحشت ناک لہریں بد مست ہاتھی کی طرح سب کچھ تہہ و بالا کر رہی تھیں۔ ہر گزرتا لمحہ پانی کی شدت اور درندگی بڑھا رہا تھا۔ ڈسکہ سے سیر کے لیے آئے ایک خاندان کے اٹھارہ افرادمرد، عورتیں اور بچے دریا کے بیچ ایک ٹیلے پر محصور ہو چکے تھے۔ لمحہ بھر پہلے وہ قدرتی حسن کا نظارہ کرنے وہاں پہنچے تھے۔ اس وقت دریا میں پانی معمول...
    انسانی تاریخ میں کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہوں نے اپنے کردار، قربانی، فضیلت اور غیر متزلزل اصولوں کی بدولت ایسا ابدی مقام حاصل کیا ہے کہ ان کی بازگشت صرف وقت کے گزرنے سے نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر میں گہرائی تک سنائی دیتی ہے۔ ان نادر اور عظیم ہستیوں میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا نام نمایاں ہے، جو نبی کریم ﷺ کے پیارے نواسے ہیں۔ ان کا نام نہ صرف تاریخِ اسلام کے اوراق پر سنہری حروف میں لکھا گیا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر پر سچائی، مزاحمت اور اخلاقی جرات کی علامت کے طور پر نقش ہو چکا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کربلا کا واقعہ صرف تاریخ کا ایک...
    مودی سرکار نے مذہبی اقلیتوں اور نچلی ذاتوں کے لئے ہندوستان کی زمین تنگ کردی ہے۔ دلت برادری بھی اب انصاف کے بجائے آزادی اور خودمختاری کے نعرے بلند کر رہی ہے۔ خود مختار ہریجن ریاست کا مطالبہ اب کوئی جذباتی یا غیر حقیقی تصور نہیں رہا، بلکہ بھارت کی ناکامیوں کے خلاف ایک جائز آئینی تحریک بنتا جا رہا ہے۔ جب ریاست اپنی آبادی کے بڑے حصے کو تحفظ دینے میں ناکام ہو جائے، تو علیحدہ وطن کی صدا بغاوت نہیں، مجبوری بن جاتی ہے۔ بی جے پی کے ستائے مسلمان اور ہریجن عوام میں فکری یکجہتی فطری رد عمل کی صورت ابھری ہے۔ یہ ہم آہنگی بہار کے الیکشن میں بی جے پی کی شکست کا سبب...
    (گزشتہ سے پیوستہ) برطانیہ میں تارکینِ وطن ابتدا میں اپنے خاندانوں کو پاکستان سے ہی چلاتے رہے، پھر وقت کے ساتھ انہیں بھی برطانیہ بلوا لیا۔ بعض نے خوب پونڈ کمائے اور پاکستان میں بلا ضرورت خرچ کر دیئے۔ آج آپ میرپور آزاد، کشمیر یا جہلم جائیں تو دیکھیں گے کہ وہاں بلا مصرف کروڑوں اور اربوں روپے کے بنگلے ویران پڑے ہیں۔ برطانیہ آنے والوں نے دو براعظموں کی تہذیبوں کے درمیان پل باندھنے کی کوشش کی، لیکن سوچوں میں اتنا فاصلہ تھا کہ دونوں کناروں پر مضبوط ستون نہیں اٹھ سکے۔ یہ نسل اپنے بچوں کو انگریزی بولتا دیکھ کر خوش بھی ہوتی رہی، اور خود کو تنہا بھی پایا۔ اس کشمکش میں وہ اندر ہی اندر خوف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا اور اس عمل کے پیچھے وردی کا تعاون بھی شامل رہا۔اسلام آباد میں محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد و یگانگت کا پیغام دینے کے لیے 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتبِ فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ ایامِ محرم میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) چھیپا ویلفیئر کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے بانی رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان چھیپا ایک دکاندار سے کیک خرید رہے ہیں کہ اس دوران ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ سالگرہ کا کیک لینے وہاں پہنچا اور بچے کو ایک مہنگا کیک پسند آ جاتا ہے لیکن والد کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی اس لیے وہ اس نے بیٹے کو سستا کیک خریدنے کا مشورہ دیا لیکن بیٹا نہ مانا اور ناراض ہوکر باہر چلا گیا۔ باپ بیٹے کی گفتگو سن کر رمضان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) برطانوی قانون سازوں کی طرف سے فلسطین حامی مہم گروپ 'فلسطین ایکشن‘ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دینے کے لیے ووٹ دینے کے بعد اب یہ قرارداد آج جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز تک پہنچے گی۔ اگر وہاں کے قانون سازوں سے اسے منظوری مل جاتی ہے، تو مبینہ دہشت گرد گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی اگلے دن سے موثر ہو جائے گی۔ برطانیہ نے حماس پر پابندی عائد کر دی فلسطین ایکشن، خود کو ڈائریکٹ ایکشن موومنٹ قرار دیتا ہے اور اپنی سرگرمیوں کے لیے مبینہ طور پر تخریبی طریقے استعمال کرتا ہے۔ اس پر برطانیہ میں اسرائیل سے روابط...
    اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام آباد میں...
    سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ویپنگ کو نوجوان فیشن یا کم نقصان دہ متبادل سمجھ کر اپنا رہے ہیں، مگر حقیقت میں یہ عادت رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی کی طرف لے جاتی ہے، جو صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے چند حساس اور اہم موضوعات پر نہایت سنجیدہ انداز میں اظہارِ خیال کیا، جس میں نوجوان فنکاروں میں تمباکو نوشی اور ویپنگ کے بڑھتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارتِ تمباکونوشی نوجوان اداکاروں کے نام کرنا چاہوں گی، کیونکہ اکثر نوجوان سیٹ پر بھی تمباکو نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا آغاز غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بہتر معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جب کہ آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,31,071 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس محض پانچ کاروباری دنوں میں تقریباً 9 ہزار پوائنٹس کی...
    پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھی اس لیے اس کو جلایا گیا ہوگا...
    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے صحتیابی کے مشکل سفر پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاج کے بعد کا مرحلہ سب سے زیادہ کٹھن ہوتا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ 43 سالہ شہزادی آف ویلز اس وقت کینسر کے علاج کے بعد مکمل صحتیابی کی راہ پر گامزن ہیں، انہوں نے کولچیسٹر اسپتال میں واقع کینسر ویلبیئنگ سینٹر کے دورے کے دوران اپنی ذاتی کہانی بیان کی۔ کیٹ نے اس موقع پر دوسرے مریضوں سے ملاقات کی اور اپنے نام پر لگائے جانے والے پھول کیتھرین روز کی شجر کاری میں...
    بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سال ہونے والی امرناتھ یاترا مذہبی سرگرمی کے بجائے اب ایک سیکیورٹی آپریشن میں تبدیل ہو چکی ہے۔ مودی حکومت کے دور میں اس یاترا کو عسکریت زدہ بنانے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام نہ صرف سخت پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں بلکہ وادی کا نازک ماحولیاتی نظام بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ یاترا کا آغاز اور سیکیورٹی حصار کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوا۔ صبح 4 بجے بالٹال روٹ کے یاتریوں کا پہلا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس میں کیا۔وزیرِ صحت کوایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹ ( API )پالیسی اور نفتھا کریکر منصوبے اور ادویات کی قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار اور کنزیومر پرائس انڈیکس کے اثرات بارے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) وزیر صحت نے کہا ہے۔نفتھا کریکر منصوبے پر ایک جامع رپورٹ پیش کی جایے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اثرات پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے ۔پاکستان کی دوا...
    ایس آئی ایف سی کے 2 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران پاکستان میں معدنی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنی سہولت کاری کے 2 سال مکمل کر لیے ہیں اور ان 2 برسوں میں پاکستان کے معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور صنعتی خودکفالت کی جانب مؤثر اور جامع پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مربوط حکمت عملی اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے نتیجے میں معدنی شعبے میں نئی روح پھونکی گئی ہے، جو ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس دوران معدنی وسائل کے بہتر اور پائیدار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال نے اپنی ایک نظم میں مولانا روم سے سوال کیا ہے کہ جہاد کا جواز کیا ہے؟ اس کی روح کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ دوست کے آئینے پر دوست کا پتھر مار۔ یعنی صرف اللہ کے حکم سے صرف اللہ ہی کے لیے دوسرے انسان کو قتل کر تاکہ اللہ کی کبریائی اور حق کی بالادستی کا حق ادا ہوسکے۔ انسانی تاریخ میں کل بھی جنگ کا یہی جواز تھا اور آج بھی جنگ کا یہی جواز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان اللہ کی پیدا کی ہوئی مخلوق ہے اور اس کی جان پر صرف اللہ ہی کا حق ہے۔ چناں چہ اس حق کو صرف...
    کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نےحوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی تناظر میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سےلاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملزم ارشد خان کو چھاپہ مار کارروائی میں سمنگلی روڈ کوئٹہ سےگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ 7 سال سےحوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا، جس سے...
    حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 197 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔...
    پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری ہوگیا، جس میں غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا گیا ہے، جو  کہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی این بی سی کے مطابق کواڈ ممالک ( بھارت، امریکا، جاپان، آسٹریلیا) کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم کواڈ مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا  ہے۔ کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ...