2025-07-06@19:36:40 GMT
تلاش کی گنتی: 15379
«اسے ایک مجرم اور»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی مقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو “سیاسی انتقام” اور “انصاف کا مذاق” قرار دیا ہے، ٹرمپ نے سخت لب و لہجے میں تنبیہ کی کہ اگر یہ عدالتی کارروائیاں نہ رکیں تو امریکا اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی سالانہ دفاعی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نے کہا کہ “نیتن یاہو اس وقت حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی حساس اور اہم مذاکرات میں مصروف ہیں، اور ایسے نازک وقت میں انہیں عدالتوں میں گھسیٹنا ایک پاگل پن ہے، یہ الزامات محض سِگار یا تحائف جیسے معمولی معاملات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو بلنگ کے عمل میں براہِ راست شریک کرنے اور نظام میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک بڑا اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے عنوان سے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن پاور اسمارٹ متعارف کرا دی ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین خود اپنے بجلی میٹر کی تصویر مقررہ تاریخ پر اپ لوڈ کریں گے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی بل تیار کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ یہ قدم اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور تاخیر جیسے مسائل کا مؤثر حل ہے، ایپ کے تحت اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ اپ لوڈ کر دیتا ہے...
پنجاب کے شہر فیروز پور سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان کرکٹر کو چھکا مارنے کے فوراً بعد گر کر جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ہرجیت سنگھ نامی بلے باز نے ایک گیند پر شاندار چھکا مارا۔ مگر چھکا لگانے کے فوراً بعد وہ پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور اچانک زمین پر گر پڑا۔ छक्का मारते ही बल्लेबाज को आया हार्ट अटैक, पिच पर ही गिर गया और मौत हो गई ।ये घटना पंजाब के फिरोजपुर की है । pic.twitter.com/06QvVAEdp0 — Dr Anurag...
قومیتی یکجہتی کا صحیح معنوں میں تحفظ کرتے ہوئے بہتر زندگی تخلیق کی جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نےچین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے لین چی قصبے کے گالا گاؤں کے دیہاتیوں کے اجتماعی خط کا جواب دیا ۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ حالیہ برسوں میں گاؤں میں نئی تبدیلیاں آئی ہیں اور گاؤں والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ تمام گاؤں والے ایک خوشحال اور بہتر زندگی تخلیق کریں گے اور...
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
فیصل ایدھی نے شرجیل میمن کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش ہے، جس پر وہ پچھلے ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند...
ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک...
بھارتی حکومت نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ڈرامہ چینلز کو یوٹیوب پر بند کر دیا ہے، لیکن پاکستانی تخلیق کاروں نے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔ نئے یوٹیوب چینلز جیسے "ٹاپ پاکستانی ڈراماز” اور "ڈرامہ بازار” کے ذریعے بھارتی شائقین اب بھی یہ ڈرامے بآسانی دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں ان دنوں 2025 کے مقبول ترین ڈراموں میں سرفہرست ہے "شیر”، جس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی اداکاری سے شائقین بےحد متاثر ہورہے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک اور ڈرامہ "پرورش” بھی بےحد مقبول ہورہا ہے، جس میں سماجی اقدار اور خاندانی تنازعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ "دستک” بھی بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو...
اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے لباس پر اعتراض اُٹھایا جا رہا ہے۔ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں حرا مانی کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رقص کے دوران ان کا لباس بے ترتیب ہوجاتا ہے لیکن انھوں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا جاری رکھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب مقبولیت کا گراف گرتا چلا جا رہا ہو تو یہ سب کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ترکوں کے لیے جرمنی، چاہے وہ زندگی، کام یا تعلیم کے لیے ہو، تیزی سے پرکشش بنتا جا رہا ہے۔ امیگریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں کل 22,525 ترک شہریوں کو جرمن پاسپورٹ ملے، جو 2023 کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ہے۔ اب ترکی، شام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کے سب سے زیادہ شہریوں کو جرمن پاسپورٹ مل رہے ہیں۔ علاز سمیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جرمنی میں اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے آئے تھے۔ اب وہ برلن میں ایک وکیل کے طور پر...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی سماجی و پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے زیر اہتمام ایک مؤثر اور کامیاب ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ منعقد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین و حضرات، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جب کہ تقریب کی مہمانِ خصوصی سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین تھیں، جنہوں نے خواتین کی ترقی میں ایسے اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا۔ عدنان رفیق احمد کا پیغام: خواتین کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،...
پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے دی۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان سمرتی مندھانا 112 اور ہارلین ڈیول 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری کی بدولت بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انگلینڈ کی طرف سے لورین بیل نے 3ایم آرلوٹ اور صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 14.5 اوورز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ناٹ اسکیور برنٹ 66...
پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر جوڑی ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے اور مشترکہ تصاویر حذف کرنے کے بعد سے فینز کے درمیان تشویش پھیل گئی ہے۔ ایمن زمان نے فروری 2024 میں اپنے دوست مجتبیٰ لاکھانی سے شاندار نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ حال ہی میں دونوں کے درمیان تعلقات کے خراب ہونے کی افواہیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایمن زمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مجتبیٰ کی تمام تصاویر حذف کردیں، جبکہ مجتبیٰ نے ابھی تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے علاوہ دونوں...
اکیسویں صدی کے عالمی منظر نامے پر نگاہ ڈالیں تو ایک بار دل لرز جاتا ہے ،مخمصے اور واہمے گھیر لیتے ہیں ،رگ جاں میں آندھیاں سی چل پڑتی ہیں ۔آج کی عالمی سیاست میں عسکری طاقت اور بحری تسلط کا خوف پھر ایک بار مرکزی حیثیت اختیار کرنے جا رہا ہے ۔ایسا نہ ہوتا تو چین دفعتا ًتین بحری بیڑے ایک ساتھ بحرالکاہل میں نہ اتار دیتا۔ سرد جنگ کے بعد قائم ہونے والا عالمی توازن جس میں امریکہ یکتا غالب قوت کے طور پر ظہور پذیر ہوا،مگر چین نے یک لخت اس کے سارے خواب بکھیر دیئے ہیں اور امریکہ کو نئے چیلنجز کے کنارے لا کھڑاکیا ہے ۔چین جو ایک عشرہ قبل تک فقط ایک معاشی جینٹ...
1947 ء کا موسمِ بہار تھا جب یورپ سے آئے اجنبی چہروں والے قافلے فلسطین کی سرزمین پر اترے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں دنیا اشکنازی یہودیوں کے نام سے جانتی ہے۔ ان کے چہروں پر مظلومیت کی جھوٹی پرچھائیاں اور دلوں میں ایک پرانا خواب تھا۔ ارضِ مقدس پر قبضہ !فلسطینی عربوں نے انسانیت کے ناطے انہیں پناہ دی، کھانے کو دیا، رہنے کو جگہ دی، مگر شاید وہ جانتے نہ تھے کہ جنہیں وہ مہمان سمجھ رہے ہیں وہی کل ان کے گھروں کے مالک بن بیٹھیں گے۔ اشکنازی یہودی اصل میں یورپ کے مختلف ممالک جیسے جرمنی، پولینڈ، روس، ہنگری اور آسٹریا سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی زبان عبرانی نہیں بلکہ یدش (Yiddish) تھے جو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہمیں برق رفتاری سے بجلی چوری میں کمی کرنی ہے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاور سمارٹ موبائل ایپ"اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ"کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈزمیں انقلابی تبدیلیاں کیں،کرپٹ مافیا کے خلا ف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے،ڈسکوز بورڈز میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئیں،ان کا کہناتھا کہ محکمہ بجلی میں ریفارمزہوئیں، ابھی طویل سفر باقی ہے،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے وزیر توانائی و ٹاسک فورس نے بے...
تحریر: شہزادہ ترکی الفیصل اگر دنیا میں انصاف واقعی غالب ہوتا، تو ہم نے امریکی B2 بمبار طیاروں کو ڈیمونا اور دیگر اسرائیلی مقامات پر تباہ کن بم برساتے دیکھا ہوتا۔ آخرکار، اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ مستزاد یہ کہ، اسرائیل نے اس معاہدے میں شمولیت ہی اختیار نہیں کی، جس کے باعث وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے دائرۂ اختیار سے باہر رہا، اور آج تک اس کی ایٹمی تنصیبات کا کوئی عالمی معائنہ نہیں کیا گیا۔ جو لوگ ایران پر اسرائیل کے یکطرفہ حملے کو اُن ایرانی رہنماؤں کے بیانات کی بنیاد پر درست قرار دیتے ہیں، جن میں اسرائیل کے مٹانے...
مودی سرکار کی جانب سے خلائی مہم کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور کوشش، مودی کی جانب سے 5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ کو گودی میڈیا نے کارنامہ بنا کر پیش کر دیا۔ خلائی مشن میں نہ کوئی بھارتی ٹیکنالوجی شامل ہے، نہ کوئی سائنسی یا آپریشنل کردار موجود ہے۔ مودی کے قریبی ساتھی گروپ کیپٹن شکلا کو ہندوتوا سے وفاداری کے صلے میں خلائی مشن کا حصہ بنایا گیا۔ بی بی سی کے مطابق گروپ کیپٹن شکلا کے لیے ایک نشست اور تربیت کے بدلے 5ارب روپے ادا کیے گئے۔ مودی سے خلا میں شکلا کی گفتگو، سائنسی مشن کم اور بی جے پی اور ہندوتوا نظریہ بیچنے کی سیاسی فلم زیادہ...
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 81 فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران قطر، امریکہ اور مصر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی رفتار میں بھی تیزی آگئی ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق دوحہ، قاہرہ اور واشنگٹن غزہ میں ثالثی عمل کے اہم فریق ہیں اور اب اس موقع کو ضائع ہونے نہیں دینا چاہتے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے تک اسرائیل...
لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
رامات گان میونسپلٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، میزائلوں کی ایک لہر نے اس علاقے میں 107 عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ جبکہ تین حملوں کے بعد نقصان زدہ عمارتوں کی تعداد 257 ہو گئی، جن میں سے کئی اونچی عمارتیں تھیں۔ ان میں سے 10 اونچی عمارتوں کو مکمل طور پر گرانا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن اثرات اور ان کی تباہی کی صلاحیت کا جائزہ لیا ہے۔ ہارٹز کے تین نامہ نگاروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن حجم پر روشنی ڈالی ہے۔ 12 دن کی جنگ کے دوران میزائلوں کے گرنے، لوگوں کی بھاگ دوڑ، افراتفری اور شور، خطرے...
اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے کیے گئے 50 سے زائد میزائل حملے اسرائیلی حدود میں گرے، تاہم اصل نقصان کی تفصیلات سخت سنسر شپ کے باعث اب بھی پوشیدہ ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے مطابق کسی بھی جنگی علاقے یا میزائل گرنے والی جگہ سے براہِ راست نشریات کے لیے فوجی سنسر کی تحریری اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔ خاص طور پر فوجی اڈوں، آئل ریفائنریوں اور اسٹریٹجک تنصیبات کے قریب حملوں کی رپورٹس پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر جیروم بورڈون کے مطابق، یہ سنسر شپ جہاں ایک طرف قومی سلامتی کے تحت دشمن کو معلومات نہ دینے کی...
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائر فکسنگ کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر امپائرز کو رشوت دیکر اپنے حق میں فیصلے کرانے کا اعتراف کررہے ہیں، انہوں نے اس گفتگو کے دوران 2 امپائرز کا نام لیا جو دونوں ہی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک کلپ میں سہواگ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ایک امپائر روڈی کوئٹزن ہوا کرتے تھے، ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈز باندھے تھے، کوئٹزن نے مجھ سے پوچھا کہ یہ پیڈز میں کہاں سے خرید سکتا ہوں، جس...
دبئی(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف...
چین کے ایک 29 سالہ نوجوان کے جسم سے 15 سینٹی میٹر لمبا چمچ 6 ماہ بعد اس وقت برآمد ہوا جب وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ چمچ اس نے نشے کی حالت میں تھائی لینڈ میں حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا نوجوان کی شناخت ’یان‘ کے نام سے کی گئی ہے، جو رواں سال جون میں شنگھائی کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اُسے شبہ تھا کہ کھانے کے دوران اس نے پلاسٹک نگل لیا ہے۔ تاہم اسکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی آنت کے ابتدائی حصے (ڈوڈینم) میں ایک سیرامک چمچ پھنسا...
کبھی کبھی ایک چھوٹی سی بات، ایک معمولی سا انداز، پورے ماحول کا رنگ بدل دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ہلکی پھلکی، مگر دل کو چھو جانے والی ای میل وائرل ہو گئی۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک معمولی سی چھٹی مانگنے والی ای میل نے خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ ایک دفتر میں کام کرنے والی سینئر کاپی رائٹر نے اپنے باس کو ایک دن کی چھٹی کے لیے جو ای میل بھیجی، اُس کا انداز اتنا انوکھا اور دلکش تھا کہ پڑھنے والے کے دل کو چھو گیا۔ ای میل کی سبجیکٹ لائن تھی، ’میں تو جا رہی ہوں‘۔ اس جملے نے دل دہلا دیا، جیسے کوئی اچانک کام چھوڑ...
گزشتہ دنوں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک پورا خاندان دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ یہ سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ ایک چیخ ہے اور ہماری نااہل حکومتی مشینری کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔ دو گھنٹے... جی ہاں، پورے دو گھنٹے تک بے بس مرد، عورتیں اور معصوم بچے مدد کی ایک جھلک کو ترستے رہے۔ کسی کشتی کا کوئی پتہ نہیں، کسی ہیلی کاپٹر کی کوئی آہٹ نہیں۔ دریا کا شور بڑھتا گیا، اور انسانی چیخیں آہستہ آہستہ خاموش ہوتی گئیں۔ ریسکیو کا دو گھنٹے طویل انتظار، دراصل ایک اعتراف تھا کہ یہاں انسان کی قیمت ایک خبر سے زیادہ کچھ نہیں۔ کیا واقعی اتنا دشوار تھا فوری مدد پہنچانا؟ یا ہماری...
جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات...
سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں میں سے ایک کا جسد خاکی چارسدہ سے برآمد کر لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں لاپتا ہونے والے افراد میں سے اب صرف ایک بچہ باقی رہ گیا ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے سوات کے سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے متعدد سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے متعدد کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان بالآخر اپنی 5 سالہ محبت حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شاندار تقریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 25 جون کو منعقد ہوئی، جس میں ربیکا نے سرخ عروسی لباس میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ حسین سفید شیروانی میں دلہا بنے نظر آئے۔ تقریبات کا سلسلہ کئی دنوں پر محیط رہا، جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی رنگا رنگ محفلیں شامل تھیں۔ ربیکا اور حسین کا نکاح سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ بعض صارفین نے اسے امبانی خاندان کی شادیوں سے تشبیہ دے ڈالی۔ تاہم جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ...
پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئی۔ حرا مانی اپنی جاندار اداکاری اور زندہ دل شخصیت کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، ڈرامہ پریت نہ کریو کوئی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حرا مانی ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامہ ڈائن میں شباب کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرہ زندگی کے لمحات مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں حرا مانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کر رہی تھیں، ویڈیو میں وہ...
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کے مجوزہ اقتصادی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بل ’بِگ، بیوٹی فل بل‘ کہلانے کے باوجود نہ صرف ملازمتیں ختم کرے گا بلکہ اسے ایک ’مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن‘ اقدام قرار دیا۔ The latest Senate draft bill will destroy millions of jobs in America and cause immense strategic harm to our country! Utterly insane and destructive. It gives handouts to industries of the past while severely damaging industries of the future. https://t.co/TZ9w1g7zHF — Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025 انٹرنیشنل میڈیا...
چارسدہ: سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔ 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی مقدمات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں نہ رکیں تو امریکا اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے ان مقدمات کو "سیاسی انتقام" اور "انصاف کا مذاق" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس وقت حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم مذاکرات میں مصروف ہیں اور ایسے وقت میں ان پر عدالتوں میں پیشی کا دباؤ ڈالنا ایک "پاگل پن" ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو "جنگی ہیرو" اور ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی کامیاب اتحاد...
اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں جھڑپوں کے دوران حماس کے ایک سینئر رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما تھے اور تنظیم کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے‘۔...

سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات
سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے ایران کے بڑے جوہری مرکز اصفہان پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے کیونکہ یہ مقام زمین کے اتنے اندر واقع ہے کہ عام تباہ کن بم بھی مؤثر ثابت نہ ہوتے۔ یہ انکشاف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کو سینیٹرز کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا، جس کی تفصیل سی این این نے تین حاضرین اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شائع کی۔ جنرل کین کی یہ وضاحت پہلی بار سامنے...

کشمیری نوجوانوں کی کالے قوانین کے تحت پے در پے گرفتاریاں بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہیں، حریت کانفرنس
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں کی پے در پے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی جبر کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشدید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سوپور میں تین نوجوانوں عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں ندی میں آنے والے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی جس کے باعث تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے سلیازہ میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سلیازہ ندی میں کھڑی دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ لیویز حکام نے بتایاکہ آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افرادکا تعلق ملتان سے بتایا جاریا ہے۔ حکام نے بتایاکہ تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو میں بے لگام کرپشن جان لیوا بننے لگی، نظر انداز شدہ انفراسٹرکچر کے باعث اسسٹنٹ لائن مین جاں بحق، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی میں جاری بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت نے ایک بار پھر اپنی ہولناک شکل دکھا دی ہے۔ سیپکو میہڑ سب ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ لائن مین محبوب علی چنا ایک ہلاکت خیز حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک خراب فیڈر پر بوسیدہ ہائی ٹینشن کنڈکٹر کی وجہ سے پیش آیا، جو کہ کمپنی کے بجلی کی ترسیل کے نظام میں نظر انداز شدہ دیکھ بھال اور مسلسل بے ضابطگیوں کی واضح مثال ہے۔اسی حادثے میں سیپکو کے ایک اور اہلکار زاہد علی بھٹو شدید...
ادیبوں و شاعروں میں کرکٹ کے بڑے بڑے دیوانے گزرے ہیں اور اب بھی ہیں لیکن اس کھیل سے نوبیل انعام یافتہ ادیب ہیرلڈ پنٹر جیسی شیفتگی کم ہی کسی کو رہی ہوگی جن کا کہنا تھا کہ خدا نے زمین پر جو عظیم ترین چیز پیدا کی ہے وہ کرکٹ ہے۔ پنٹر اس کھیل سے حاصل ہونے والی تسکین کو انسانی وجود کی انتہائی لذت سے بھی فزوں تر قرار دیتے تھے۔ ہیرلڈ پنٹر بچپن میں سویرے سویرے اپنے دوست کے ساتھ دریائے لی کے کنارے کرکٹ کھیلنے نکل جاتے تھے جہاں درخت ان کے لیے وکٹ کا کام دیتا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران ان کا خاندان یارک شائر اٹھ آیا تھا جہاں ان کے کرکٹ کے...
لفٹ کا دروازہ کھلا تو وہ سامنے کھڑی تھی، صرف وہ۔ میدے جیسی رنگت، چھوٹی مگر جگمگاتی آنکھیں، متوازن خدوخال پر گالوں کے بھنور نمایاں تھے۔ جینز پر پھولدار قمیض پہنے، دو چوٹیاں کندھوں پر جھول رہی تھیں۔ میں بنا کچھ کہے لفٹ میں داخل ہوگئی، اب ہم فقط دو لوگ تھے۔ ’پاکستانی ہو؟‘ میں نے انگریزی میں پوچھا۔ ’نوپ! فرام انڈیا‘، اس نے ٹھیٹ انگریزی اسٹائل میں جواب دیا۔ ’کیا ہندی بول سکتی ہو؟‘ ’یس، ایون اردو ٹو۔‘ اور واقعی اس کی اردو صاف و شستہ تھی، بس ’ز‘ کی جگہ ’ج‘ بولتی تھی جو میرے لیے دلچسپ تھا، کیونکہ پنجابی بولنے والوں میں یہ عادت عام نہیں ہوتی ہے۔ کچھ ہی دنوں بعد یہ عقدہ بھی کھل گیا...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی میں اپنی نمائندگی محدود ہونے پر پارٹی نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی ہے بلکہ مستقبل کی پارلیمانی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنا بھی ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب سب کی نگاہیں اس چیز پر ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب ایسا کیا کرے گی، کس قسم کی نئی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں اپنی گنجائش پیدا کی جائے گی، اور اس کے لیے اگلا سیاسی قدم کیا ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے زور دیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے فریقین کے پاس معاہدے کا سنہری موقع ہے جس سے اسرائیل اور حماس کو فائدہ اُٹھانا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں‘ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مثبت فضا بنی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر پیش رفت کی جاسکتی ہے۔قطری ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو یہ بھی ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز) کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17سال کے نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کا ٹیسٹ 27تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔ کراچی میں نیگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری عمل توپارلیمنٹ اوراسمبلیوں میں ہے،عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتاہے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو جمہوری استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہوتا ہے،جبکہ عدالتوں کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا اس...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ کافی دیر بعد اس قسم اس طرح کی خبر آئی ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کا واقعہ ہوا ہے، یہ وہی ایک پرانے پیٹرن کو ظاہر کرتا ہے کہ ایک سائیڈ سے اگر پاکستان کیلیے کوئی چیز بہتر ہوتی ہے تو پھر اس کے خون خرابے کی کوشش شروع ہو جاتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب چین میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تو چیزیں رائٹ ٹریک پر چلنا شروع ہو گئی تھیں، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل بھی سست ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی ہدایت پر نائب صدر شان سہگل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025‘‘ میں شرکت کی۔ وفد نے ایکسپو میں قائم اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد معروف قومی و بین الاقوامی کیمیکل، پیکیجنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی اور الائیڈ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اِن تمام شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل قریب میں حیدرآباد کے دورے اور چیمبر میں آنے کا عندیہ دیا۔ اِس موقع پر نائب صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)مدرسہ صدیق اکبرؓ میں زخمی ہونے والے اور شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ایمرجنسی ہونے کے باوجود اسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام مدرسہ صدیق اکبرؓ کی برسات اور تیز آندھی کی وجہ سے چھت گرنے کی وجہ سے بیس بچے چھت کے نیچے دب گئے تھے ان بچوں کے والدین نظیر احمد سفیر خان سلطان اویس علی سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کریں نظیر احمد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے بلال کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال جب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/کوئٹہ/لاہور( خبر ایجنسیاں)ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران چھت ودیوار گرنے، سیلابی ریلے اور نالے میں بہہ کر41افراد جاںبحق ،متعدد زخمی ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ ودیگر حادثات میں لوگوںکی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق 19افراد جاںبحق ہوئے،جن میں 6مرد، 5 خواتین اور 8بچے جبکہ زخمیوں میں 3مرد اور 3خواتین شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 56گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 6مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع...
خیبرپختونخوا میں دریائے سوات میں ایک المناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بدقسمت خاندان دریائے سوات کے کنارے تفریح کے لیے ڈسکہ، سیالکوٹ سے آیا تھا۔ خاندان کے لیے خوشی کے یہ لمحات قیامت میں تبدیل ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مینگورہ بائی پاس کے قریب اچانک پانی کا ریلا آنے سے 16 افراد دریا میں بہہ گئے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج کل موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔ مختلف اطلاعات کے مطابق دریائے سوات میں سات مقامات پر ڈوبنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ سوات بائی پاس پر بچوں، خواتین اور...
جنگ خونریزی، تباہی، بربادی یہ الفاظ ہمارے شعور میں یوں رچ بس گئے ہیں جیسے روزمرہ کے معمولات۔ کبھی غزہ میں آگ برستی ہے،کبھی یوکرین میں گولیوں کی گونج سنائی دیتی ہے تو کبھی ایران کی فضا میں جنگی طیاروں کی گرج سنائی دیتی ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا میں سانس لے رہے ہیں جہاں زندگی کی قیمت دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے اور موت کا کاروبار دن بہ دن پھیلتا جا رہا ہے۔ جنگیں کیوں ہوتی ہیں؟ کیا یہ مذہب کی جنگ ہے؟ کیا یہ زمین کے کسی چھوٹے سے ٹکڑے کی جنگ ہے؟ یا پھر یہ صرف چند طاقتور ریاستوں کے معاشی مفادات اسلحہ ساز اداروں کے منافع اور سامراجی طاقتوں کے پھیلاؤ کی ہوس...
ایک سروے کے مطابق پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ دوائیں بکتی ہیں اور ان میں سب سے زیادہ دوائیں وہ ہوتی ہیں جو دردکش یعنی پین کلر کہلاتی ہیں۔ وجہ تو ظاہر ہے لیکن اس ملک میں کبھی حکومت نام کی چیز آئی ہی نہیں ہے کیونکہ ’’پالیسیاں‘‘ حکومتیں بناتی ہیں جب کہ یہاں گینگز آتے ہیں اور اپنی اپنی گھٹڑیاں باندھ کر۔ اور مونہوں کو دسترخوان پر بٹھا کر چلے جاتے ہیں۔ اور ہمیں ’’مال غنیمت‘‘ ہونے سے شاید ہی کبھی نجات ملے لیکن ہمیں اس ’’درد‘‘ پر بات کرنا ہے جو پاکستانیوں کو لاحق ہے اور جس کے لیے یہ اتنی پین کلر کھائی جاتی ہیں حالانکہ درد کوئی مرض یا زحمت نہیں...
بجٹ کی سالانہ رسم سے عوام کی دلچسپی ہر گزرتے سال کم ہوئی ہے۔ جو تھوڑی بہت دلچسپی باقی ہے، وہ بھی اس یقین کی تشفی کے لیے ہے کہ بجٹ میں کہیں کوئی بھولا بھٹکا ریلیف تو نہیں آن گھسا، یا کوئی ایسی تبدیلی تو بھول چوک سے شامل نہیں ہوگئی جس سے خلق خدا کو اشرافیہ کے شکنجے سے کچھ آسودگی میسر ہو۔شہر اقتدار میں اقتدار پر متمکن چہرے بدلے، سیاسی جماعتیں بدلیں، بیانئے بدلے لیکن بجٹ ترجیحات اور اشرافیہ کا مزاج ’’زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد‘‘ والا ہی رہا۔ نئے سال کا یہ بجٹ بھی حسب معمول ’’ تاریخی‘‘ تھا، قومی اسمبلی میں منظوری سے قبل سوچی سمجھی عجلت میں کئی ترامیم جھٹ سے پیش ہوئیں...
کسی بھی فنکار کے فن کی بات کریں تو اُس کی صلاحیتیں معاشرے میں انسان کی شخصیت کا تعین کرتی ہیں۔ فنکار چاہے زندگی کے جس شعبہ سے وابستہ ہو، حوصلہ افزائی اُس کے کام کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ ایک دانشور نے لکھا کہ ’’ جس طرح ایک پنچھی تنکا تنکا جمع کر کے نفاست سے گھونسلہ بناتا ہے اسی طرح ایک فنکار اپنے کام سے اس ثقافت کی بنیاد رکھتا ہے جس کی بنیادیں متوازن معاشرے سے جا ملتی ہیں۔‘‘ پنجاب کی دھرتی کا ایک ایسا ہی فنکار جسے دنیا آج بھی عنایت حسین بھٹی کے نام سے جانتی ہے، جو دریائے چناب کنارے آباد سوہنی کے شہرگجرات میں 12 جنوری 1928کو پیدا ہُوا۔ یہ چناب کے...
اردو کے ممتاز ادیب شکیل احمد خان بہترین افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ مدیرانہ صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں وہ 1998 سے کتابی سلسلہ ’’لوحِ ادب‘‘ کو بنا سنوارکر قارئین کی ذہنی آسودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شایع کر رہے ہیں۔ سال 2025 کے اوائل میں ان کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ بعنوان ’’ کیکٹس‘‘ اشاعت کے مرحلے سے گزرا ہے۔ ’’خواب اور طرح کے‘‘ یہ شکیل صاحب کی تخلیقات پر مبنی پہلی کتاب ہے۔ کہتے ہیں ناں کہ نقش اول نقشِ ثانی سے زیادہ معتبر اور دل کش ہوتا ہے، اس کی وجہ تجربات و مشاہدات کی دھیمی دھیمی آنچ پر پکی ہوئی توانا تحریریں ہوتی ہیں۔ افسانے ہوں یا ناول بغیرکرداروں کو جانے اور ان کے...
مضمون صحت و تن درستی سے متعلق تھا، جس میں تحریر تھا کہ کون کون سے پھل، سبزیاں انسانی صحت پر اچھا اثر ڈالتی ہیں اور کون سی کھانے پینے کی اشیا نقصان دہ ہوتی ہیں اور انسان کو بری اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرتی ہیں۔ غذائی اجناس کو انسانی صحت کا ہتھیار کہا جاتا ہے، ایک اہم بات یہ کہ غذائی تمام کی تمام اجناس کو ایک حد تک استعمال کرنا مفید ہے جب کہ اس کی زیادہ مقدار بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، پہلے کا دور کچھ اور ہی تھا، پہلوان حضرات کیا کیا کچھ استعمال کیا کرتے تھے اور تو اور ہمارے مشہور اور مقبول گلوکار مہدی حسن کہ جن کی گلوکاری کی ایک دنیا...
پاکستان ایک لسانی و ثقافتی تنوع کا حامل ملک ہے، جہاں مختلف زبانیں بولنے والے لاکھوں لوگ بستے ہیں۔ مردم شماری کے مطابق ملک میں اردو، پنجابی، سندھی، سرائیکی، پشتو، بلوچی، براہوی، ہندکو، شینا، بلتی، کشمیری اور دیگر زبانیں بولنے والی مختلف قومیتیں بستی ہیں۔ یہ تنوع جہاں ایک طرف پاکستان کو ایک ثقافتی قوت بناتا ہے، وہیں دوسری طرف اس لسانی تناسب کے مطابق انتظامی ڈھانچے کی عدم موجودگی ملکی تعمیر و ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب کسی قوم، زبان یا علاقے کو اس کی آبادی، وسائل، ثقافت اور شناخت کے مطابق سیاسی و انتظامی حقوق نہ دیے جائیں تو وہاں احساس محرومی اور پسماندگی جنم لیتی ہے۔ میں نے ہمیشہ...
پاکستان میں بعض سیاسی اور مذہبی گروہ بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے انقلاب کا نعرہ بلند کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ موجودہ نظام سے مایوس نظر آتے ہیں سوال یہ ہے کہ یہ مایوسی کیوں ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت کہ پاکستان کے عوام نے پارلیمانی نظام سے لے کر صدارتی نظام صوبہ پرستی سے لے کر وفاقی نظام مذہبی سیاست سے لے کر سیکولر سیاست کے تمام حربے آزما لیے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکے، اس ملک میں طاقتور آمروں کی حکومت بھی رہی ہے اور جمہوریت کے علم برداروں کی بھی، اس ملک پر روایت پسندوں کا غلبہ بھی رہا ہے اور روشن خیالوں کا بھی، اس ملک میں مغربی تہذیب کے دل دادہ حکمران...
پاکستان میں لاکھوں نوجوان بظاہر ایک عام اور مصروف زندگی گزار رہے ہیں، مگر ان کے دلوں کے اندر ایک ایسی خاموش چیخ دفن ہے جسے کوئی سننے والا نہیں۔ یہ وہ نوجوان ہیں جو روز معاشرے میں گھل مل کر چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں، مگر ان کی اندرونی دنیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے۔ یہ نوجوان بھیڑ میں اکیلے ہیں، ان کے درد کو الفاظ نہیں ملتے اور نہ ہی کوئی ایسا کندھا میسر آتا ہے جس پر سر رکھ کر ان کے کرب کو تسلی مل سکے۔موجودہ دور میںذہنی دباؤ بڑھ چکا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور موسموں کی تبدیلی نے بھی انسانی دماغ پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہمارے رویوں میں بھی ایک...
اسلام ٹائمز: حقیقی سوال یہی ہے کہ مشرق وسطیٰ کے عوام کب تک ان کاغذی معاہدوں کا بوجھ اٹھائیں گے؟ فلسطینی عوام کی آزادی اور عزتِ نفس کی بحالی کے بغیر خطے میں کوئی پائیدار امن ممکن نہیں۔ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ریاستی حیثیت دلوانا ہو یا عرب ممالک کو اسرائیل کا اتحادی بنوانا، یہ سب کچھ جب تک انصاف کی بنیاد پر نہیں ہوگا، یہ خطہ کبھی بھی استحکام نہیں دیکھ سکے گا۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) ابراہم اکارڈ دراصل محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کی نئی سیاسی تشکیل کی ایک گہری کوشش ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نہایت چالاکی سے عرب اور اسرائیلی قیادت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال نے اپنی ایک نظم میں ابلیس کی زبان سے یہ شعر کہلوایا ہے۔ ابلیس کے جمہور ہیں اربابِ سیاست باقی نہیں اب میری ضرورت تہہِ افلاک اقبال کا یہ شعر ویسے تو عہد حاضر کے اکثر سیاست دانوں کے لیے درست ہے مگر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو ایک چلتا پھرتا شیطان ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کی شیطنت ڈھکی چھپی بھی نہیں ہے۔ اس کے باوجود جنرل عاصم منیر کی بادشاہت میں حکومت پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس نامزدگی کے لیے جواز جوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ پاک بھارت جنگ کو رکوانے کے سلسلے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">۔18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی ظہرانے پر مدعو کیا۔ یہ ملاقات سفارتی لحاظ سے غیر معمولی ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی بھی کسی امریکی صدر نے کسی پاکستانی آرمی چیف سے براہ راست ملاقات نہیں کی جب وہ ریاست کے سربراہ نہ ہوں۔ اس ملاقات کا وقت اور نوعیت کئی اہم سوالات کو جنم دیتے ہیں، خاص طور پر جنوبی ایشیائی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں۔ اسٹرٹیجک اہمیت: صدر ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کو دعوت دینا، نہ کہ کسی سویلین قیادت کو، اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کا اصل کنٹرول فوج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم ایک بڑے انسانی المیے میں بدل چکے ہیں، لیکن عالمی ضمیر کی خاموشی نہ صرف افسوسناک بلکہ انسانیت کے چہرے پر ایک سیاہ دھبا بن چکی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ’’مسافر یطا‘‘ میں 13 فلسطینی بستیوں کو مکمل طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ چار ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی مراکز کے باہر موجود افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں 549 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں یہ ہولناک اعداد و شمار جنگی جرائم کے زمرے میں شمار کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اگر اسرائیلی منصوبے...
فرانس میں ٹیک آف کے تین منٹ بعد ایک ٹورسٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں فرانسیسی فوج کا ایک سابق جرنل اور ایک شادی شدہ جوڑا شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق Cessna 172 نامی چھوٹا طیارہ پائلٹ کے قابو سے باہر ہوا اور وسطی فرانس کے ایک قصبے چیمپول کے رہائشی علاقے میں جا گر۔ پبلک پراسیکیوٹر فریڈرک شویلیئر نے تینوں افراد کی موقع پر ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی شادہ جوڑے کی عمریں 60 برس سے زیادہ تھیں ۔ انہوں نے ویٹرن فرنچ آرمی جنرل (جو جہاز اڑا رہے تھے) کو حادثے میں شہریوں کی جانوں کو بچانے کے لیے سراہتے ہوئے بتایا...
اسلام ٹائمز۔ انجمن شرعی شیعیان کے سکریٹری برائے بین المذاہب اُمور نے کہا کہ ہماری تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جب بھی وادی کشمیر پر کوئی آزمائش آئی، چاہے وہ قدرتی آفت ہو یا سیاسی بحران، اہل کشمیر نے اپنی اخلاقی روایت سے منہ نہیں موڑا، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ریاستی مشینری اب انہی روایات کو زک پہنچا رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںتحریر: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر صدیوں سے تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کا سنگم رہا ہے۔ یہاں ہندو مت، بدھ مت اور اسلام کی روحانی لہریں ایک دوسرے سے ٹکرائیں نہیں، بلکہ یکجا ہو کر ایک منفرد تہذیبی شناخت "کشمیریت" کو جنم دیتی رہیں۔ اس شناخت کی بنیاد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری...
بھارت کی نریندر مودی سرکاری نے مسلمانوں اور پاکستان کی دشمنی میں اور قدم اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جامعہ کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے، جامعہ کے فیکلٹی ارکان نے فیصلے کو سیاسی اقدام قرار دے دیا۔ فیصلے کی مخالفت کرنے والے فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کورسز ختم کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب میں ہفتے کے روز مون سون کی بارشوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 4 دنوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 14 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ بدھ سے اب تک صوبے بھر میں مختلف بارش سے متعلق واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 بچے شامل ہیں جب کہ 39 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن کے عباس نگر علاقے میں آج صبح 3:20 بجے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ مکان ایک منزلہ تھا اور...
ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے جنہیں حکام نے ریکسیو کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ضلع صوابی کے حدود میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ایج میں ہر ایک چیز ریکارڈ ہو رہی ہے، کچھ لوگ ادھر حساب دیں گے اور کچھ آگے خدا کے سامنے حساب دیں گے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی، معاشی، امن و امان کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، ملک میں ترقی کا پلان ہے اور نہ قرضوں سے چھٹکارا پانے کا کوئی پلان ہے، قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے وزیرِ خزانہ ایک بینکر ہیں جو صرف اس پر کام کرتے ہیں کہ قرضہ کیسے لیا جا سکتا ہے، قرض لینے والوں کی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی نہیں دے...
پاکستان کے ڈرامے بھارت اور بنگلا دیش سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کہانیاں ہمیشہ مختلف اور عوامی آگاہی پر مبنی ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ "رہائی” ہے جو 2013 میں ریلیز ہوا۔ اس ڈرامے میں نعمان اعجاز، ثمینہ پیرزادہ اور دانش تیمور نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس ڈرامے نے سماجی مسائل کو حقیقت کے قریب انداز میں پیش کر کے ناظرین کو گہرے اثرات میں مبتلا کیا۔ اس ڈرامے کو معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے ڈائریکٹ کیا اور اس کی مصنفہ فرحت اشتیاق تھیں۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسی خاتون ’شمیم‘ کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں بیاہی گئی اور پوری زندگی خاموشی سے شوہر...
کچھ دیر بعد ایک شخص تھانے میں پیش ہوا اور لاش کو اپنی بیوی قرار دیا، تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں تضاد محسوس ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔ 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ...
شبلی فراز—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ایج میں ہر ایک چیز ریکارڈ ہو رہی ہے، کچھ لوگ ادھر حساب دیں گے اور کچھ آگے خدا کے سامنے حساب دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے 52 پی ٹی آئی ارکان کو نااہل قرار دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے: شبلی فراز ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی، معاشی، امن و امان کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، ملک میں ترقی کا پلان ہے اور نہ قرضوں سے چھٹکارا پانے کا کوئی پلان ہے، قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے وزیرِ خزانہ ایک بینکر ہیں جو صرف اس پر کام کرتے ہیں کہ...
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بدستورجاری۔ 24 گھنٹے میں صیہونی درندوں نے مزید81 افراد کو شہید اور 4 سو22 کو زخمی کردیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے۔ تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ ”امریکا خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے، لیکن دیگر ممالک اس انسانی بحران میں قابل ذکر کردار ادا نہیں کر رہے۔“ یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ...
گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
امرتسر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کررہا تھا۔ ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے ایک مسافر کو دوسرے مسافر سے زبانی جھگڑا کرتے دیکھا، متاثرہ مسافر نے عملے کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص اسے گالیاں دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا گیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش...
سٹی 42 : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کیا گیا، جس میں مادرِ وطن کے 13 سپوت شہید ہوگئے، جبکہ 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت نے اپنے ایجنٹ "فتنہ الخوارج" کے ذریعے حملہ کروایا، دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز کے قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، پہلی گاڑی نے حملہ آور کو روکا، جس کے بعد ایک بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی گئی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا سانحے میں مادر وطن کے 13 سپوت شہید ہوگئے، شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ...

وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام
وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں قومی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مثر اور ہمہ گیر بنانے سے متعلق جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈوپاسی فانڈیشن کے وفد سمیت سینئر صحت حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے “ایکسپینڈڈ پروگرام آن میونائزیشن” کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس کی رسائی کو دور دراز علاقوں تک ممکن بنانے کے اقدامات زیرِ بحث آئے۔ وزیرِ صحت نے...
پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں مختلف ممالک کے نام سن کر کبھی حیرت نہیں ہوتی، لیکن جب ان ناموں کی اصل، مکمل اور سرکاری شکل سامنے آتی ہے تو سننے والے اکثر دنگ رہ جاتے ہیں۔عام طور پر ہم ممالک کو مختصر ناموں سے جانتے ہیں، جیسے کہ برطانیہ، جاپان، یا امریکا، لیکن ان کے سرکاری یا آئینی نام اصل میں کئی الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں، جو بعض اوقات اتنے طویل ہوتے ہیں کہ انہیں ایک ہی سانس میں پڑھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔اگرچہ دنیا کی سب سے طویل جگہ کا نام نیوزی لینڈ کی ایک پہاڑی سے منسوب ہے، جسے مقامی زبان میں Taumatawhakatangihangakoauauotamateaturipukakapikimaungahoronukupokaiwhenuakitanatahu کہا جاتا ہے، مگر جب بات کسی ملک کے سب سے طویل سرکاری نام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں ایک غیر متوقع اور حیران کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ناسا کا سیٹلائٹ، جسے گزشتہ 60 سال سے ’’مردہ‘‘قرار دیا جا رہا تھا، اچانک ریڈیو سگنل بھیجنے لگا۔ریلے 2 نامی یہ سیٹلائٹ 1964 میں زمین کے مدار میں بھیجا گیا تھا اور 1967 میں اس کے دونوں ٹرانسپونڈرز ناکارہ ہو جانے کے بعد سے اسے غیر فعال سمجھا جا رہا تھا، تاہم 13 جون کو آسٹریلیا میں موجود جدید ریڈیو دوربین، اے ایس کے اے پی (ASKAP) نے ایک ایسا سگنل موصول کیا جس نے ماہرین کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔یہ ریڈیو برسٹ محض 30 نینو سیکنڈز پر محیط تھا، مگر اس کی طاقت اور نوعیت کچھ ایسی تھی کہ ابتدائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر نے اسرائیل اور حماس کو یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے لیے دستیاب سنہری موقع ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی سے متعلق ممکنہ معاہدے کو ایک نادر اور سنہری موقع قرار دیتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس تاریخی لمحے کو ضائع نہ کریں۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے تازہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگر موجودہ ماحول سے فائدہ اٹھایا گیا تو اسرائیل اور حماس کے درمیان نہ صرف یرغمالیوں کے تبادلے پر پیش رفت ہو سکتی ہے...
اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز )قطر نے زور دیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے فریقین کے درمیان معاہدے کا سنہری موقع ہے جس سے اسرائیل اور حماس کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مثبت فضا بنی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر پیش رفت کی جاسکتی ہے۔ قطری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) غزہ سٹی کے شفا ہسپتال کے عملے کے مطابق جمعے کی رات شروع ہو کر ہفتے کی صبح تک جاری رہنے والے حملوں میں غزہ شہر میں فلسطین اسٹیڈیم کے قریب 12 افراد ہلاک ہوئے، جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ اپارٹمنٹس میں رہنے والے مزید آٹھ افراد بھی مارے گئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 20 سے زائد لاشوں کو ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غزہ شوٹنگز ’جنگی جرائم‘: اسرائیلی فوج کا تفتیش کا حکم، رپورٹ اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر کم از کم 25 فلسطینی ہلاک غزہ میں جنگ بندی کے امکانات یہ ہلاکتیں ایک ایسے موقع پر ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں نیگلیریا وائرس سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال اس موذی جرثومے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق 27 جون کو ہوئی تھی، اور تشخیص کے اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ متاثرہ نوجوان کا تعلق نارتھ کراچی، ضلع وسطی سے تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیگلیریا ایک خطرناک دماغ خور جرثومہ ہے جو عام طور پر ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو کر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے صاف پانی کا استعمال...
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تیس ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا، ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا۔ایران سے متعلق...
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، کارسار، نرسری، میٹرو پول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔ کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکار کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے... دوسری جانب پنجاب میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں لوئر دیر، مالاکنڈ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش ہوئی۔پشاور میں مطلع جزوی...