میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد گھریلو طرز زندگی کے راز بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
برطانوی شاہی خاندان کی بہو پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے کیلیفورنیا میں ایک لائیو اسٹریمنگ کی تقریب میں اپنے گھریلو معمولات کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریب مونٹی سیٹو میں ہوئی، جہاں میگھن مارکل مصنفہ اور لائف اسٹائل تخلیق کار کورٹنی اڈامو کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں۔
میگھن نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر پرنس ہیری اور بچوں پرنس آرچی اور پرنسس للیبیٹ کے ساتھ کھانے کے وقت بات چیت کیلئے ایک خاص طریقہ کار ’روز اینڈ تھورن‘ اپناتی ہیں جس سے انہیں اپنے بچوں اور بچوں کو والدین سے متعلق ہر اہم بات معلوم ہوتی اور وہ ایک دوسرے کے مزید قریب ہوجاتے ہیں۔
اس طریقہ کار سے ہر بچہ دن کی سب سے اچھی اور سب سے مشکل بات شیئر کرتا ہے جس سے انہیں بچوں کے دل و دماغ میں چلنے والے خیالات، ہر منفی اور مثبت اثرات جاننے میں مدد ملتی ہے۔
میگھن مارکل کے مطابق اس طریقے سے بچوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں ان کے ساتھ گہرائی سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے، بجائے اس کے کہ صرف پوچھا جائے دن کیسا گزرا؟
میگھن نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی شہزادی للیبیٹ اکثر اپنے دن کو اکثر ’بہت مزیدار‘ قرار دیتی ہے جو اس کی خوش مزاجی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گھر میں موسیقی سے دن کا آغاز کرتی ہیں، جبکہ اگر بچوں میں سے کوئی بیمار ہو تو وہ اُسے ایک آرام دہ کمبل دیتی ہیں تاکہ وہ بہتر محسوس کرے اور اس کیساتھ زیادہ وقت گزارتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس تقریب میں میگھن نے شاہی زندگی اور خاندان سے علیحدگی کے بعد اپنے گھر کے ماحول اور طرزِ زندگی پر روشنی ڈالی جوکہ شاہی زندگی سے بےحد مختلف ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل میگھن مارکل
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔