2025-05-11@20:48:29 GMT
تلاش کی گنتی: 42813

«کا اشارہ»:

(نئی خبر)
    پانچ مئی کا دن آیا اورگزرگیا۔ شاید بہت سوں کو یاد نہ رہا ہوکہ اسی دن جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر ٹریر میں ایک بچہ پیدا ہوا تھا جس نے اپنی آنکھوں میں ایک خواب بسایا تھا وہ خواب جس میں مزدورکا ہاتھ خالی نہ ہو، کسان بھوکا نہ ہو اور عورت محض جسم نہ سمجھی جائے، وہ بچہ کارل مارکس تھا۔ مارکس ایک ایسا نام جو سرمایہ دارکی نیندیں اڑا دیتا ہے اور پسے ہوئے انسان کے سینے میں امید کی ایک کرن جگا دیتا ہے، مگر یہ وہ مارکس بھی ہے جس کی زندگی کا ہر صفحہ دکھ، فاقہ، جلا وطنی اور محرومیوں کی تحریر سے بھرا ہوا ہے۔ میں نے ایک بار لکھا تھا کہ دنیا...
    مودی کی بے وقوفیوں کے چرچے پہلے بھی بھارت میں عام تھے اب بھی ہیں، پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے وقت مودی نے اپنی فضائیہ کو پاکستان پر حملے کا حکم دے دیا تھا اور مشورہ بھی دیا تھا کہ جب آسمان صاف اور بادل نہ ہوں تو حملہ کیا جائے تاکہ اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا جاسکے اور پاکستان کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکے۔ بھارتی پائلیٹس مودی کے اس مشورے پر کیا کہتے کیونکہ وہ بھارت کے وزیر اعظم اور وہ بے چارے دو ٹکے کے غریب تنخواہ دار نوکر ٹھہرے۔ اب پہلگام حملے کے لیے بھی مودی نے اپنی افواج کو پاکستان پر حملے کا حکم تو دے دیا مگر کوئی مشورہ نہیں دیا۔ دوسرے...
    انسانی صحت کا ماحول سے گہرا رشتہ ہے۔ فطرت اور انسان ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ جب فطرت متوازن ہو، فضا صاف ہو، دریا بہتے ہوں، درخت سانس لیتے ہوں، پرندے چہچہاتے ہوں، تو انسان بھی اندر سے پرسکون اور خوش ہوتا ہے۔ مگر افسوس کہ ہم نے اپنی ترقی،آسانی اور لالچ کے تحت اس توازن کو بگاڑ کے رکھ دیا ہے۔ شہری زندگی کی تیزی، صنعتی ترقی کا بے قابو پھیلاؤ، قدرتی وسائل کا استحصال اورکچرے کے انبار ہماری دنیا کو نہ صرف آلودہ کر رہے ہیں بلکہ ہمارے دماغوں اور دلوں کو بھی گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی کئی صورتیں ہیں۔ فضا میں اٹھتا دھواں، زہریلی گیسیں، گاڑیوں کا دھواں اور شور، فیکٹریوں...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف ارشد پپو قتل کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر یامین گجر عدالت سے غیر حاضررہا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے گواہوں کو بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے عزیر بلوچ، زبیر بلوچ ، اکرم بلوچ اور ذاکر بلوچ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ارشد پپو سمیت 3 افراد کو گینگ وار کے ملزمان نے بے رحمی سے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبا شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار) ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا...
    36 صوبوں پر مشتمل بھارت کوکسی پَل چین نہیں۔ (28 وفاقی ریاستیں اور 8 یونین علاقہ جات) معاشی طور پر بھی خودکفیل ہے، پاکستان کو دولخت کرنے میں ہندوستان کا ہاتھ جو اندرا گاندھی نے خود تسلیم کیا،گجرات کے فسادات میں بھی مسلمانوں کی خون ریزی مودی کی انتہا پسندی اور امت مسلمہ سے دشمنی کے مترادف ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت اور پاکستان میں چار جنگیں ہو چکی ہیں 1948، 1965، 1971 اور 1999 ۔ 1965 کی دوسری جنگ جبرالٹر سے شروع ہوئی اس جنگ میں ہزاروں لوگ مارے گئے، اس جنگ کا مقصد بھی اپنے اپنے ملک کا استحکام تھا، یہ جنگ 17 دن جاری رہی۔ سوویت یونین اور امریکا کی سفارتی مداخلت کے بعد جنگ بندی...
    برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایک پر اپنی ٹویٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنا سب کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر سے اس کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایک پر اپنی ٹویٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ  وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے  تیار ہوا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا پرواضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھِی...
    دیکھو میاں، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ اقتدارکے ماہ پرش جنگ و جدل میں مصروف ہیں۔ ہمارے نزدیک تو یہ سرمایہ داروں کے منافع سمیٹنے کے چونچلے ہیں، ہم تو سمجھتے ہیں کہ دونوں اطراف کے عوام کی اکثریت امن کے شیدائی لوگوں کی ہے اور وہ ہرکام مل جل کر محبت پیار اور امن سے انجام دینا چاہتے ہیں اور یہی ہمارا نکتہ نظر ہے کہ کھانے پینے میں بھی اتحاد، سکون اور امن کا ہونا بہت ضروری ہے، اب آپ کو ہمارے امن سے کھانے پینے پر بھی اعتراض ہے تو اس کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں۔ یہ ہمارے سب ساتھیوں کا مشترکہ مشن ہے کہ جب تک ہم کسی دسترخوان سے کھانے پینے اور...
    پی سی بی کے تحت قومی  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کپ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کانکررز نے چیلنجرز کو 28  رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا  نے14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے، جواب میں چیلنجرز 7 وکٹوں پر 137 رنز جوڑ سکی۔عالیہ ریاض 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، فاطمہ ثنا پلیئرآف دی میچرہیں۔  کانکرز کی دوسری میچ میں دوسری فتح رہی  جبکہ چیلنجرز کو اپنے تیسرے میچ میں پہلی شکست کا سامنا رہا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے انونسیبلز کو69  رنز  سے ہرا دیا۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں  5  وکٹوں پر 172 رنز بنائے، کپتان سدرہ...
    کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
    جنگ بندی کے اعلان کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لیے گرین سگنل دےدیا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جانے ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ قبل ازیں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے اوردورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو 10 بج کر تین منٹ پر پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہر دکانوں گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کی طرف چلے گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر...
    امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدے کا مسودہ تیار کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو بات چیت پر آمادہ کیا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ نائب صدر وینس کا مودی کو فون کرنا اس سارے معاملے میں اہم موڑ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کو کور کرنے والی امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی آلیانہ ٹرینی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کی صبح امریکا کو ایک تشویشناک انٹیلی جنس موصول ہوئی، اس حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت بڑھائی۔ امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی عہدیداروں نے حساس ہونے کی وجہ...
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا...
    ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا بیان آ گیا۔ ــجنگ ‘‘ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر  عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منارہی ہے۔ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف مزید...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو ایک باوقار اور خوددار قوم کے شایانِ شان ہے۔ ہماری افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بھارت کے ائیربیسز  دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، اور آج پوری پاکستانی قوم نے اتحاد، عزم اور غیرت...
    کراچی: ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے...
    معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ...
    اجلاس سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ انجمن ہلال احمر مفت ایمبولینس سروس کا دائرہ کار جنوبی و شمالی اضلاع تک بڑھائے اور اس کیلئے ڈونرز سے رابطہ کر کے ایمبولینسز کی تعداد بھی بڑھائے جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی نے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹر ڈبگری گارڈن پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کے شہریوں کے لیے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے مفت ایمرجنسی ایمبولینس سروسز  کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا ملک حبیب اورکزئی، وائس چیئرمین فرزند وزیر، پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  قوم کو خوشی منانی چاہیے ، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد...
    روزمرہ کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو گردوں کے افعال میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردے کے افعال میں خون کو صاف کرنا اور فضلہ کو خارج کرنا شامل ہے لیکن کچھ عادات ایسی ہیں جو گردوں کے لیے بے انتہا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ نمک کا زیادہ استعمال نمک بلاشبہ ایک ضروری شے ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے جس سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ان کے اندر موجود باریک خون کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر میں اضافے سے ہونے والا نقصان گردوں کو خون کو صحیح طریقے سے صاف کرنے سے بھی روکتا ہے۔ لہٰذا نمک کا استعمال کم کرنا چاہیے اور کھانے کو...
    بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بُنيان مَرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کےلیے بچے، بڑے، بوڑھے، جوان سبز ہلالی پرچم تھام کر سڑکوں پر نکلے، مٹھائیاں بانٹیں، رقص کیا، ترانے چلائے۔بھارت کا غرور خاک میں ملنے پر ملک کے ہر گلی کوچے میں جشن اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پاکستانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کراچی میں بھی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں آج پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خوددار، باوقار اور غیرت مند قومی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے شروع کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ ’اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں جیسے کہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘ شہباز...
    انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی...
    برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔ پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد...
    پاکستان نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری اس کی اہم جنگ سے توجہ ہٹانا نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ وسیع عالمی استحکام کے لیے بھی خطرناک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد جاری کردہ وزارت خارجہ کے بیان میں متنبہ کیا گیا کہ 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان خطرناک تصادم بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایک جامع تشخیص کا متقاضی ہے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی...
    اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ،افواج،ایئرفورس کومبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کی افواج نےتاریخی مقابلہ کیا ہے، دنیا کی تاریخ میں کسی نے رافیل طیارے نہیں گرائے تھے، پاکستان ایئرفورس نے بھارت کےپانچ جہازگرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمنہ توڑجواب کی وجہ سے بھارت پیچھے ہٹا، پاک،بھارت مذاکرات کا واحد حل بات چیت ہی ہے، بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، بھارت کوپرانےمعاہدوں پرعمل درآمد کرنا...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر کے پی نے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹر ڈبگری گارڈن پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کے شہریوں کے لیے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے مفت ایمرجنسی ایمبولینس سروسز  کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا ملک حبیب اورکزئی، وائس چیئرمین فرزند وزیر، پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی، رضاء اللہ خان چمکنی، ہلال احمر سوسائٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال میں فری ایمبولنس سروسز کے آغاز...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال...
    پاک بھارت سیزفائر کے اعلان کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیانات سامنے آگئے۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری افواج نے بہادری کی وہ داستانیں رقم کی ہیں جنھیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج کی امن و امان اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ سابق کرکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھارت سے تھا اور وہ ٹینس اسٹار...
    شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت درحقیقت پاکستان کی فلسطین پر مجرمانہ خاموشی کا تاوان ہے، اگر پاکستان نے وقت پر غزہ و فلسطین کے مظلوموں کیساتھ کھڑے ہو کر اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کی ہوتی، تو آج بھارت اتنی جرأت نہ کرتا، مودی اسرائیل کا تابع فرمان ہے اور ہماری بے حسی اس کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو سخت پیغام دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ’مجھے ہمیشہ اپنی افواج پر اعتماد رہا ہے، اور اس معرکے میں انہوں نے جس جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بےمثال ہے۔ ہم نے ‘بھارت کی نام نہاد فوجی برتری کو کاری ضرب لگائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم...
    معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ قومی میڈیا، گلگت بلتستان کا میڈیا خصوصا سوشل میڈیا چینلز کے زمہ داران نے متناسب طریقے سے اور صحافتی اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارت کی مہم جوئی اور غلیظ پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جو نہایت ہی لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست فاش سے دوچار کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو بھرپور کارروائیوں کے ذریعے اس کی اصل اوقات یاد دلا دی، پاک فوج نے صحیح معنوں میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند...
    علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال  ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال  ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی...
    رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جاوید منوا کا کہنا تھا کہ ہماری افواج، بالخصوص فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ حب الوطنی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امن کا پیغام دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اس وقت متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرواز کر رہے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر دل کی گہرائیوں سے اظہارِ خیال کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے دو ایسے ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنا مشکل رہا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں، میری دعائیں دونوں جانب متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ ڈیرل مچل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ہے اور...
    مقررین نے کہا کہ مودی سرکار نے جو جنگ مسلط کی ہے وہ ان کے لئے مہنگی پڑے گی، ہم اپنے ملکی سلامتی کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، ملک کے دفاع کے لئے ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اپنی مسلح افواج کے اوپر پورا بھروسہ ہے چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں اسلامی تحریک کا جلسہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں اسلامی تحریک کا جلسہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں اسلامی تحریک کا جلسہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں اسلامی تحریک کا جلسہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)سیز فائر کیسے ہوا؟کیا واقعی ڈونلڈ ٹرمپ نے کمال دکھایا یا میزائل نے مودی کا ہوش اڑایا؟کس بات نے مودی کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نےپاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نےانٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کررہی تھی مگرکامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسزپرحملہ کیا جو اس کیلئے خطرناک ثابت ہوا۔ رابرٹسن نےبتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی،جب ائیر بیسز تباہ ہوئیں،میزائل سپلائی ڈپو برباد کیا...
    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسی خواتین افسران جنہوں نے شارٹ سروس کمیشن کے تحت 14 سال یا اس سے زائد مدت کی خدمت انجام دی، وہ عبوری طور پر پنشن کی مستحق ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 مئی کو اپنے ایک اہم فیصلے میں اُن خواتین افسران کو عبوری ریلیف فراہم کیا جو شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) پر فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں، مگر جنہیں پنشن کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ان افسران نے کم از کم 14 سال کی خدمت مکمل کر لی ہے، تو وہ پنشن کے حقدار ہوں گی، چاہے ان کا مستقل کمیشن نہ بھی ہوا ہو۔ اس فیصلے...
    بھارت کی پاکستان میں جارحیت اور پھر پاکستان کے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد آج شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بند کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان وی نیوز نے دفاعی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سیز فائر یعنی کہ جنگ بندی کا اعلان...
    بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو...
    اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاک، بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پاک، بھارت کشیدگی پر نظر تھی اور اس کے خاتمے پر خوشی ہوئی۔ Post Views: 6
    بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بُنيان مَرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بھارت کا غرورخاک میں ملنے پر ملک کے ہر گلی کوچے میں جشن اور ڈھول کے تھاپ پربھنگڑے ڈالےگئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پاکستانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کراچی میں بھی مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شہریوں نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شہریوں نے پاکستان اور بھارت...
    اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے رابطہ کیا اور اس موقع پر اماراتی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور...
    سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ دریں اثنا اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے بات کی۔ شیخ عبداللہ بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت ہے اور پروٹیکٹوریٹ امیگرنٹس سے تحفظ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ کینیڈا کا ورک ویزا، جسے ورک پرمٹ بھی کہا جاتا ہے غیر ملکی شہریوں کو کینیڈا میں عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اوپن ورک ویزا: اس قسم کا ویزا غیر ملکی شہریوں کو اپنی پسند کے کسی آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایمپلائر کے لیے مخصوص ورک ویزا: اس قسم کا ویزا آپ کو صرف ایک آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس نے ویزا حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کھلے کام کے پرمٹ اکثر اہلیہ اور ہنر مند کارکنوں کے زیر کفالت بچوں،...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔ پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔ جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت ہے۔ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، افغانستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی سابق سفیر محمد صادق نے کی جو پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ چین کی جانب سے افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں قیام امن،...
    پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جنگ بندی کیسے ہوئی؟ امریکا کے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے سیز فائر کی تفصیلات بتا دیں۔امریکی صحافی نک رابرٹسن کے مطابق پوری دنیا کئی دنوں سے سیز فائر کرانے کی کوششیں کر رہی تھی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ نک رابرٹسن نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والی میزائلوں کی بارش کی۔امریکی صحافی کے مطابق پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کاروائی سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور گذشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو...
    وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے غیر معمولی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندر مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا، قوم کی یکجہتی اور قیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے جس کا اعلان چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پھر ان کے بعد دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے۔ گو پاکستان پہلے سے ہی بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ دیتا رہا لیکن اس کی جانب سے کوئی مثبت رویہ سامنے نہیں آیا تاوقتیکہ پاکستان نے اس کی جارحیت کے جواب میں 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب دندان شکن جواب نہیں دے دیا۔ پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان پاکستان نے گزشتہ شب بھارت کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی انڈین ایئربیسز تباہ کردیے اور...
    سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا، پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، بھارت نے 7 تا 10 مئی کئی حملے کیے، خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے۔  پاکستان کا...
    پاکستان نے بھارت کی چار روز سے جاری جارحیت کے بعد 9 اور دس مئی کی شب بھرپور ردعمل دیتے ہوئے آپریشن  بُنیان مّرصُوص لانچ کیا اور دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔ پاکستان کی بری اور فضائی فوج نے بھارت کو چاروں شانے چت کیا جبکہ بحریہ کے جوان بھی چاق و چوبند اور دشمن پر گہری نظر رکھے رہے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دشمن کو 100-0 سے واضح شکست دی۔ فضائیہ نے تصادم کے دوران بھارت کے 5 جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے، جن میں رافیل، SU-30 اور MIG-29 شامل ہیں۔   پاکستان کے دفاعی نظام نے 7/8 مئی کی رات ڈِنگا کے قریب بھارتی میزائل پروجیکٹ کو مار گرایا۔   8/9 مئی...
    پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر زندہ دلان لاہور نے لاہور شہر میں فتح ریلی نکالی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی کی قیادت کی۔ فتح ریلی مال روڈ سے شروع ہوئی  اور استنبول چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟ ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، سول سوسائٹی اور زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکا پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے، ریلی میں سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق،...
    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ پاک فوج سے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اسلام آباد میں جشن منایا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسی طرح پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سیاظہار تشکر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات سول سوسائٹی نے...
    اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جس جرات مندی اور جامع حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے ،طویل عرصے بعد پاکستانی عوام کو ایک خوشی نصیب ہوئی ہے ، چین ،ترکیہ اور آذربائیجان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کھل کر پاکستان کی حمایت اور مدد کی ۔اپنے ایک بیان میں جان جمالی نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی ، مساجد اور معصوم سویلین کو نشانہ بنایا اور پاکستان کے عوام اور افواج کے...
    حیدرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہپاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوا—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے۔ یہ بھی پڑھیے مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار انہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور نہیں، صرف امن کےلیے خاموش تھے۔مریم نواز نے پاک فوج کے جوانوں کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پاک سر زمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، ان محافظوں کو سلام جنہوں نے غیرت، حکمت اور...
    پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے، فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ پی ایس ایل فرنچائزز  کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے، فرنچائز کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔ اس سے قبل پاک بھارت...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ “الحمدللہ! پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا۔” انہوں نے پوری قوم کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، یہ وطن امن چاہتا ہے مگر دشمن کو جواب دینا بھی جانتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔” Post Views:...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا چراغ پا ہوگیا۔ پاکستان کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ  باتیں کرنے کے حوالے سے مشہور بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوانی نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کے منصب سے تجاوز کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامندی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا اور کچھ دن قبل...
    چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،اس موقع پر ممبر انجینئرنگ، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی ڈیڈ لائن میں تکمیل کے حصول کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ،چیئرمین سی ڈی اے کی تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت،متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی...
    اسلام آباد:سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان جیت گیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا کو سمجھا دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان جیت گیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
    سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا۔ بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب ساؤٹ ایکس پر آپریشن بُنیانّ مرصوص کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن  بُنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔  بیرسٹر گوہر نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔' بنوں میں فتح ریلی، ’’افواج پاکستان زندہ باد ‘‘کے نعرے اس سے پہلے آج وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے...
    بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ممکن ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے پر زمین، فضائی اور بحری حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 35 منٹ سے سیز فائر کا آغاز ہوگیا۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سیز فائر دونوں ممالک کے لیے سود مند ثابت ہوگئی۔ کبھی جارحیت میں پہل نہیں کی۔ وکرم مصری نے کہا کہ سیزفائر کے اعلان کے...
    اسلام آباد، موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں پاکستان آرمی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا اہتمام محترمہ فراح ناز اکبر، پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نے اسلام آباد کی تاجروں کی کمیونٹی کے تعاون سے کیا گیا۔ ریلی کا مقصد مسلح افواج کی قربانیوں، بہادری اور قومی سلامتی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ریلی میں شہریوں، کاروباری برادری، اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جو قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہوگی۔ Post Views: 4
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، پاکستان کی فوج نے دنیا کی بہترین اور پروفیشنل فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے، بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیز فائر کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر ایک مفاہمت طے کر لی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ بھارت نے ہمیشہ ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط اور غیر سمجھوتہ کرنے والا موقف اختیار کیا ہے۔ وہ ایسا کرتا رہے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔واشنگٹن کے سٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو...
    پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے جس کے بعد بھارت نے ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔  بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔ بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔ اس کے بعد دونوں ممالک پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے۔ پاکستان اور...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    نواز شریف: فوٹو فائل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہیں۔میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے لسبیلہ برج، لیاری ندی، ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔ کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف...
    نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے، جن میں وزیرِاعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ہم وزرائے اعظم مودی اور شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور امن کے...
    بھارت کی جانب سے مزید کارروائی کی صورت میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا۔بھارت کی مزید کارروائی پر جواب میں پاکستان نے دوٹوک ردعمل تیار کر لیا، بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا۔جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے، پاکستان کی سیا سی و عسکری قیادت نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی، بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سے بری، بحری اور فضائی فائر...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل بابر ظہیر سدھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے بھرپور جواب سے بھارت کی مرمت ہوگئی ہے، بھارت کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی، ہم نے سفارتی محاذ پر زبردست قوم ہونے کا ثبوت دیا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہر چیز لوگوں کے سامنے ہے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت ابہام پیدا کرتا ہے، پاکستان نے میزائل اٹیک کیا، پاکستان کو انٹرنیشنل قوانین کے مطابق دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا...
    سٹی 42 : حال ہی میں نئی دہلی سے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔   بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے حال ہی میں بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان رندھیر جیسوال نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔  قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے  بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔ 
    اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی، جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول...
    وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انقرہ ہر سطح پر اسلام آباد کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، دونوں وزرائے کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہاکہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ مزیدپڑھیں:بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ