2025-09-18@23:41:02 GMT
تلاش کی گنتی: 313
«کو راولپنڈی سے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے...
علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں سگے بھائی کو چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ دوسری جانب، تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں موہن پورہ گلی نمبر 6 کے گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں محمد بشیر، نور فاطمہ، ایمان منیر اور نجم النسا شامل ہیں۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں 2803 مجرمان کو سزائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(بیورورپورٹ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں معزز عدالتوں نے 2803 مجرمان کو سزائیں سنائیں، قتل کے مقدمات میں ملوث 73 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 1 مجرم کو سزا سنائی گئی، ڈکیتی میں ملوث 06 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،گزشتہ سال 185 منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، منشیات فروشوں کو 20 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں ،اقدام قتل اور ضرر کے 18 مجرمان کو سزائیں جبکہ کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث 276 مجرمان کو سزائیں سنائی گئی،چوری، نقب زنی اور دیگر چوری میں ملوث 266 مجرمان...
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا 45لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتا ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابنفیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم...
راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ راتوں کو معافیاں مانگتے اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی روڈ پر بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اس وقت راولپنڈی میں لندن اور پیرس سے خوبصورت بسیں چل رہی ہیں۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ جبکہ خیابان سرسید میں پانی کی سپلائی لائنیں تبدیلی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے لیے کوئی شخص پاکستان کی سالمیت سے نہیں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...