2025-09-18@09:59:56 GMT
تلاش کی گنتی: 443

«ڈی 13فور میں»:

(نئی خبر)
    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہوگا۔ آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔ اس نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنے والے کیمرہ بار کی آئینہ دار ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی...
    ڈیرہ اسماعیل خان ، عمائدین ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں،ایف سی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) علاقہ زرمیلان میں ایف سی سائوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر کی علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات، مقامی عمائدین کی سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ زرمیلان کے ایف سی ساوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر نے علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات کی تاکہ علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ مقامی عمائدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔ مقامی عمائدین نے علاقے میں امن قائم رکھنے کیلئے فورسز...
    لندن(نیوز ڈیسک)آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14...
    ایپل کی جانب سے اس سال کا سستا ترین آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کا فرنٹ آئی فون...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس میں نو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کو سلنڈر بلاسٹ قرار دیا ہے۔ امدادی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین، لیاقت حسین،   سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
     راولپنڈی+اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی بیماریوں اور دل کی ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے  چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف...
    BANGKOK: نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں این ڈی ایم اے پاکستان کے وفد نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ریجنل کنسلٹیٹیو کمیٹی (آر سی سی) کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔ این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیے کے مطابق بنکاک میں آر سی سی کا دو روزہ اجلاس 23 سے 24 جنوری تک تھائی لیںڈ کی حکومت اور ایشین ڈیزاسٹر پرپیئرڈینس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آر سی سی علاقائی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا اور پیسفک ریجن میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی...
    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔ خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...
    لاہور:  تاریخی اکبری منڈی کی بحالی اور آرائش وتزئین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغلیہ دور میں قائم ہونیوالی یہ منڈی آج بھی پنجاب میں  مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں پنجاب کے مختلف شہروں سے تاجر اور دکاندار خریداری کے لئے آتے ہیں ۔اکبری منڈی کی بحالی کا منصوبہ والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغاخان کلچر سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی مصالحہ منڈی ہے اور برصغیر کے کئی تاریخی واقعات کی جگہ رہی ہے۔ یہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں تقریباً 500 سال قبل قائم کی گئی تھی، اسی لئے اس کا نام ان...
    کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے ہے پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو (FDI ) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن...
    پشین (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمرا تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول...
    اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کو ڈی لسٹ کر دیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف جاری مقدمے کو 20 اور 21 جنوری کیلئے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ آج اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی...
    ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مقابلے میں 2 ہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے، مارے گئے اور زخمی دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی کے واقعات، اغوا اور بھتہ خوری کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
    کراچی: سندھ میں کورونا اور ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیرز کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی۔ ہدایت کے مطابق تمام مراکز صحت میں کورونا اور ایچ ون این ون کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی کیس کا جلد پتہ چل سکے اور فوری علاج فراہم کیا جا سکے، مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ کی جائے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں عملے کے لیے حفاظتی سامان (PPE) کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صحت کے کارکن محفوظ رہیں اور انفیکشن کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ویکسینیشن کے فوائد کو عوام تک پہنچانے...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا، رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، رجسٹرارآفس نے 20 اور 21 جنوری سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا، آینی بینچ کے رکن جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کے لیے دستیاب نہیں تھے۔دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری...
    اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف جاری مقدمے کو 20 اور 21 جنوری کیلیے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مابق جسٹس بلال حسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر...
      پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا. سال2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا عکاس ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے 18 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو فعال کیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز ٹیکس چھوٹ، فارن ایکسچینج اکاؤنٹس سہولت فراہم کرتے ہیں. اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکالوجی زونز ڈیوٹی فری درآمدات کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں۔حالیہ برسوں میں کمی کے باوجود  2022 میں اسٹارٹ اپس نے 355 ملین ڈالر کی سرمایہ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن شروع  ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، آپریشن کے  بعد بگن و ملحقہ علاقوں کے متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔  ترجمان صوبائی حکومت خیبرپختونخوا  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی موبائل دھماکے سے جزوی تباہ ہوگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود باران پل کے قریب پولیس موبائل دھماکے سے متاثر ہوئی، یہ آئی ای ڈی بم دھماکا تھا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دھماکے کا نشانہ بن گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی۔ بنوں میں پولیس کی گاڑی دھماکے کی...
    ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا، پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل: عالمی تجربات اور مقامی امکانات پاکستان کی جانب سے آئی پی اور...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ خصوصی افسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ جج افضل مجوکہ نے وکیل سے سوال کیا کہ ملزمان کب سے اندر ہیں، دفعہ 188 کی سزا کتنی ہے؟ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ دفعہ 188...
    تاریخ کے اُس حصے کا ذکر کرتے ہیں جس میں قدرتی آفات کے باعث انسانی اموات کا ریکارڈ موجود ہے۔ اس اعتبار سے سائنس دانوں نے دس بڑی قدرتی آفات کا ڈےٹا اکٹھا کیا ہے جن مےں اےک کروڑ سے زائد انسان دےکھتے ہی دیکھتے لاشوں میں بدل گئے۔ یہ افسوسناک ڈےٹا پڑھنے کے بعد ایک اور لرزہ بھی طاری ہو جاتا ہے۔ ان دس بڑی مصیبتوں میں سے تین بھارت اور پاکستان میں آئیں جبکہ پانچ کا تعلق چےن سے ہے۔ گوےا ماڈرن ہسٹری کی آٹھ بڑی قدرتی آفات جنوبی ایشیا اور چین میں آئیں۔ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے ”کورنگا“ مےں 25 نومبر 1839ءکو سمندری لہرےں اچانک 40 فٹ سے زےادہ بلند ہوگئےں۔ اس سمندری طوفان کو ”انڈیا...
    زونگ اورسٹی ویو کاادائیگی کے لیے اشتراک کے موقع معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر زونگ فورجی نے جدید ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنے کے لیے پارک ویو سٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصدپارک ویو سٹی کوا سمارٹ اور ڈیجیٹل طور پر منسلک رہنے کے لیے ایک ماڈل میں تبدیل کرنا ہے۔اس شراکت داری کے تحت زونگ بزنس سلوشنز ابتدائی طور پر شہر کے وسط میں بسنے والی کاروباری برادری کو ڈی آئی سی ٹی اور کلائوڈ جیسی مرضی کے مطابق ٹیکنالوجی سروسز پیش کرے گا جبکہ یہ منصوبہ مستقبل قریب میں رہائشی صارفین تک بڑھایا جائے گا۔زونگ فورجی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر ہوو جونلی نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) یورپی اتحاد اور شراکت کے لیے ذاتی خدمات ادا کرنے پر دیا جانے والا شارلیمان پرائز جرمنی کا ایک بہت معتبر انعام ہے۔ اس ایوارڈ کے منتظمین نے بُدھ کو ایوارڈ کی حقدار کا اعلان کیا جس پر ایوارڈ حاصل کرنے والی یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،'' یہ ایوارڈ میرے دل کی گہرائی کو چھونے کا سبب بنا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا،'' شارلیمان پرائز یورپ پر مرکوز ہے جو ہنگاہ خیز وقت میں ہماری پناہ ہے۔‘‘ 2019 ء سے یورپی کمیشن کی صدر رہنے والی اُرزولا فون ڈیئر لائن کو یہ ایوارڈ جرمن شہر آخن میں...
    سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ڈسٹرکٹ بار آمد، سابق صدر و ممبر سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ شفقت رحیم، جنرل سیکرٹری سکھر ڈسٹرکٹ بار سندر خان چاچڑ سمیت دیگر وکلاء نے والہانہ استقبال کیا، ترجمان رینج پولیس اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی سکھر نے ملاقات کے دوران مختلف تھانوں پر وکلا کی درج ایف آئی آر میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری، کسی بھی متاثر شخص کی جائز ایف آئی آر بنا دیر درج اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیشی عمل شفاف بنانے، تھانہ و آفسز میں آنے والے وکلا حضرات سے بہتر رویہ اپنانے اور عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دیں۔
    عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے سمیت سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی ملک کی پہلی فورینزک لیبارٹری کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بغیر اجازت کسی کا ڈی این اے ٹیسٹ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے : سپریم کورٹ یہ لیبارٹری 2018 میں کراچی یونیورسٹی میں سندھ حکومت اور انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے تعاون سے قائم کی گئی تھی جس نے اب تک مختلف حادثات، واقعات اور جرائم سے جڑے 8500 ڈی این اے کیسز کو نمٹایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیٹیشن کونسل نے تسلیم کیا ہے، کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی تنظیم آئی ایس او...
    گوادر (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں “دمیزر فٹسال گراؤنڈ” کا قیام عمل میں لایا گیا۔گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال نوجوانوں کے...
    امت ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید، کراچی پریس کلب کے سعید سربازی اور عبدالخالق تھرپارکر کی ٹیم کو فور ویل جیپ ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں کراچی (پ ر)پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے‘ یہ جیپ ڈاکٹر خرم رشید جو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نے پروجیکٹس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارا ہے جو ملک بھر میں فی سبیل اللہ فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے نے خدمت کی ایک اور مثال قائم کی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔(جاری ہے) کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا انہیں صبح پتا چلا کہ تمہارے والد ڈومینیک تقریباً 10سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10جنوری کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔علاقے میں پائے جانے...
    ڈیرہ اسماعیل خان‘ اسلام آباد (صباح نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن، 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور بھتا خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5دہشت گردکمانڈر شفیع، حمزہ ، الیاس، ثاقب اور حسین مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیںصدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک...
    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان (سب نیوز )خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج مارے گئے۔ہلاک ہونے والے...
    ڈی آئی خان:فورسز کی ایک کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج  کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کی تفصیلات آئی ایس پی آر کے مطابق، 10 جنوری کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر حکمت عملی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروپ کا سرغنہ شفیع اللہ شفیع بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ...
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے سرغنہ سیف اللہ عرف شافی سمیت 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے  دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر  طریقے  سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ  شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔  ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں...
    راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں پائے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنے کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنی مشہور زمانہ Y سیریز میں نیا سمارٹ فون Y200 متعارف کروادیا ہے۔ یہ سمارٹ فون 80W FlashCharge, 120Hz AMOLED Display اور AI Aura Light Portrait جیسے شاندار فیچرز کے ساتھ دلکش ڈیزائن پیش کرتا ہے۔ ویوو Y200 کو صارفین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge ٹیکنالوجی کی مدد سے منٹوں میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ویوو اس سمارٹ فون کی 4 سالہ بیٹری ہیلتھ کی ضمانت بھی دیتا ہے۔ علاوہ ازیں، ویوو Y200 میں موجود...