2025-07-23@23:55:05 GMT
تلاش کی گنتی: 97591

«اور مرد»:

(نئی خبر)
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987  سے 1991  تک لاہور میئر رہے جبکہ1990 سے 1992  تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اْن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دوپہر 1.30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر والے گرائونڈ میں ادا...
    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ کشمیر پر ثالثی سے متعلق امور پر بات چیت جمعہ کو ایک پاکستانی رہنما سے ملاقات میں کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا جانتا ہے کہ اس معاملے میں آگے کیسے بڑھنا ہے، اور واشنگٹن اس اہم ملاقات کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ...
    امریکی سینیٹ نے اسپیس فورس کے جنرل مائیک گیٹ لائن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ کی نگرانی کے لیے منظور کر لیا ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے مشابہ ہے اور امریکا کو روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک کے میزائل حملوں سے بچانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی لاگت 175 ارب ڈالر ہے اور اسے ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت کے اختتام تک فعال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا کا گولڈن ڈوم منصوبہ دنیا کے لیے کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے؟ جنرل گیٹ لائن نے کانگریس میں بتایا کہ منصوبہ تکنیکی سے زیادہ ادارہ جاتی ہم آہنگی کا چیلنج ہے، جس کے...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا خیال "جارج بُش" کے دور صدارت میں پیش ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر دفاع "رابرٹ گیٹس" نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا خیال "جارج بُش" کے دور صدارت میں پیش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں سال 2007-2008 میں وزیر دفاع تھا۔ میں نے اس وقت کے صدر سے کہا کہ ہم ایرانی ایٹمی پلانٹ کو شدید نقصان تو پہنچا سکتے ہیں مگر اسے مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ رابرٹ گیٹس کا موقف آج بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی حملے ایران...
    لودھراں کے ایک مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے شدید متاثر ہونے والے 8 سالہ ایان آصف جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 7 طلباء اب بھی ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہیں, زہر خورانی سے مجموعی طور پر 9 بچے متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل...
    ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جو بھی غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر خاموش ہے، وہ انسانیت کے خلاف جرائم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم نازیوں کی بربریت سے بھی بدتر ہے، ترکیہ دنیا کے ہر فورم پر غزہ میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرتا رہے گا۔ صدر ایردوان نے یہ بات بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ (IDEF) 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے ترکیہ کی دفاعی خودمختاری، خارجہ پالیسی اور عالمی مسائل پر ترکی کے مؤقف پر روشنی ڈالی۔ غزہ کی صورتحال، انسانیت کا امتحان ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح...
    راولپنڈی میں ایک وِنٹیج شوقین نے 2 نایاب گاڑیوں کو نئی زندگی بخش دی۔ ایک سائیڈ کار کے ساتھ ویسپا اور دوسرا سنہ 1970 کی دہائی کا موپیڈ۔ یہ صرف گاڑیاں نہیں بلکہ محبت، صبر اور فن کا حسین امتزاج ہیں۔ ویسپا کو  پینٹ کیا گیا ہے جس میں Dior جیسے عالمی فیشن برانڈ کے رنگوں اور انداز کو اپنایا گیا ہے۔ نرم رنگ اور آرٹسٹک ڈیزائن کے ساتھ یہ ویسپا سڑک پر چلتی پھرتی آرٹ گیلری محسوس ہوتی ہے۔ سائیڈ کار نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ مکمل فعال بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے موبائل کوَر تک پر ٹرک آرٹ، ’ یہ ہمارا ورثہ ہے‘ موپیڈ کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔ اس میں پرانی طرز...
    دہلی کے وزیر اور اکالی دل کے رہنما منجندر سنگھ سرسا نے سابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کمال ناتھ کی 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں مبینہ موجودگی سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت حکومت کو ہدایت دے کہ وہ 1 نومبر 1984 کو گوردوارہ رکاب گنج صاحب میں ہونے والے سانحے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے، جس میں سابق اے سی پی گوتم کول نے اس وقت کے پولیس کمشنر کو کمال ناتھ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔ مزید پڑھیں: گولڈن ٹیمپل پر آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل، بھارتی سکھوں کے زخم...
    موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں دریائے شگر میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جس سے ہزاروں کنال اراضی تباہ کرنے کے بعد اب اس کا رخ آبادی کی جانب ہوچکا ہے۔ دریا سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی اور ارد گرد آبادی کو شدید خدشات لاحق ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟ انتظامیہ کی جانب سے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم لوگ اس صورتحال سے پریشان ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ تفصیل جانیے عابد شگری کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    کراچی جانے والا مسافر جب بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا تو وہاں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ شہری نے ساری حقیقت کھل کر بتا دی۔ غلطی سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر ملک شاہ زین نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ کام کے سلسلے میں لاہور میں تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے آنا تھا اور رات 10 بجے کا ایئر سیال کا ٹکٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ جانے کے بعد تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد اناؤنسمنٹ ہوئی کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافر فلاں نمبر...
    امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) سے ایک بار پھر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 31 دسمبر 2026 سے مؤثر ہوگا، اور اس کی وجہ فلسطین کی یونیسکو میں رکنیت اور امریکی خارجہ پالیسی کے ساتھ تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کونسی کمپنیاں ملوث ہیں؟ اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یونیسکو کی پالیسیز اور سرگرمیاں امریکا کے قومی مفاد میں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ یونیسکو تقسیم پیدا کرنے والے سماجی اور ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے اور اس کا جھکاؤ اقوام...
    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند...
    واشنگٹن: امریکا اور جاپان کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت جاپانی مصنوعات پر مجوزہ 25 فیصد درآمدی ٹیکس کو کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی جاپان نے امریکا میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امریکی مصنوعات کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دو طرفہ تجارتی تعلقات میں ایک نئی پیشرفت ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ یکم اگست سے نافذ ہونے والے اضافی محصولات...
    نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کم کرانے میں ادا کیے گئے کردار پر شکریہ ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے کچھ ہفتے قبل صدر ٹرمپ کو جنوبی...
    اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی چاہے ہمارے میزائل حملوں کی درستگی کے بارے میں بات نہ کریں لیکن جنگبندی کے صیہونی مطالبے نے دنیا کے سامنے سب کچھ واضح کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" نے کہا کہ ہم کسی بھی اسرائیلی فوجی جارحیت کا مقابلہ اور تل ابیب پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج صبح الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا جس کے جواب میں ہم نے طاقت کے ساتھ اس کے قلب پر حملہ کیا۔ اب وہ دنیا سے اپنے نقصان کو چھپا رہا...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا، لاہور کے شیر پاؤ پل کے قریب گاڑیوں کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، اسی روز مسلم لیگ (ن) کا دفتر اور جناح ہاؤس یعنی کور کمانڈر کی رہائش گاہ بھی نذر آتش کی گئی۔ لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف  کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے  استغاثہ نے الزام لگایا کہ شاہ محمود نے عمران خان کے...
    ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 233 ہو گئی ہے، جب کہ 594 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں اور فلش فلڈ: 10 افراد جاں بحق، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔ شدید بارشوں سے گلگت، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور...
    لاہور: مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران رات گئے لاہور میں موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہیں جل تھل ایک ہو گئیں، گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چوک ناخدا میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دیگر علاقوں میں لکشمی چوک 57، ایئرپورٹ 43، پانی والا تالاب 43، جیل روڈ 42 اور مغلپورہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل طور پر متحرک ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی جی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈی کی آفر آتی ہے لیکن عمران خان کسی بھی صورت ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ ڈیل یا ڈھیل؟ نصرت جاوید نے اندر کی خبریں بتادیں وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے 2 سال جیل میں اس لیے نہیں گزارے کہ وہ ڈیل کر کے باہر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی رہائی کی بات نہیں کی البتہ وہ ہمیشہ دیگر قید رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کی کوشش کرنے کا ضرور کہتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل...
    نیویارک: عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد 2788 (2025) متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی میں پاکستان کے مؤثر کردار کا مظہر ہے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا عنوان تھا ’ تنازعات کے پرامن حل کے لیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ‘، جسے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی فورم پر پیش کیا۔ قرارداد میں سفارتی کوششوں، ثالثی، اعتماد سازی اور عالمی و علاقائی مکالمے کو تنازعات کے پائیدار حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل...
    ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF ایونٹس) سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، ٹھلو، ہنارچی، درکوٹ اور اشکومن شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، جہلم اور کابل میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، جبکہ چناب پر مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ جہلم میں منگلا اور کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ ہمارے اور صیہونی رژیم کے درمیان ایک لامحدود جنگ جاری ہے، جس سے ہم امریکی فریق کو گراونڈ سے باہر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر "نصر الدین عامر" نے کہا کہ ہم بحیرہ احمر پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں، اسرائیل یا اس کے علاوہ کوئی اور بھی ہماری کارروائیاں نہیں روک سکتا۔ نصر الدین عامر نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے رہائشی اس طرح بھوک سے مر رہے ہیں کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے...
    پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ اس سے بےخبر تھے۔ A post common by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi) ان ویڈیوز میں اُن کے مصنوعی تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں  53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر  کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔ جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں  کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی...
    لاہور:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ بارشوں اور شہری نقصانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن انسانوں کی غفلت نے تباہی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والوں نے قدرتی پانی کے راستے بند یا تنگ کر دیے، جس کے باعث بارشوں کے دوران پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اداروں کو فوری طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا تاکہ بند کیے گئے قدرتی راستے دوبارہ کھولے جا سکیں، ورنہ آئندہ نقصانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔  اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کریں گے، جس میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ عدالتوں نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں جن میں اپوزیشن لیڈر جناب احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 9...
    اسلام آباد:  پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران ریکارڈ 26.7 ارب ڈالرکے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جن میں سے تقریباً نصف حصہ پرانے قرضوں کی مدت میں توسیع (رول اوور) پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ قرضے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 3.4 ارب ڈالر (یعنی کل قرضوں کا 13 فیصد) ترقیاتی منصوبوں کیلیے وصول ہوئے جبکہ باقی قرضے بجٹ خسارے کو پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلیے لیے گئے۔ یہ صورتحال قرضوں کی واپسی کو مزید مشکل بنا رہی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر...
    وفد نے صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز کی جامع تصویر پیش کی، آرمی چیف کی تعاون کی یقین دہانی جنرل عاصم منیر کی کاروباری برادری سے روابط قائم رکھنے کی وابستگی قابل ستائش قراردے دیا صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کی جانب سے ڈاکٹر گوہر اعجاز (ہلالِ امتیازو ستارہ امتیاز سول) کی قیادت میں آنے والے تجارتی و صنعتی وفد سے ملاقات پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کاروباری برادری سے روابط قائم رکھنے کی وابستگی قابل ستائش ہے؛ جس سے ان کے صبر، بردباری اور قومی معاشی مسائل پر گہری فکر کا اظہار...
    حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے، اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی بدترین شکل ہے لائن لاسز اور نااہلی چھپانیکیلئے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، ایکس پر اظہار خیال امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آڈٹ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اربوں کی اووربلنگ کی نشاندہی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اووربلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے، حکومت کو عوام سے لوٹی ہوئی یہ رقم واپس کرنی چاہیے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کرپشن اور بدانتظامی کی...
    آفتاب احمد خانزادہ 10اگست 1976کو شمالی آئر لینڈ کے شہر بلفاسٹ کی گلیوں میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا تھا۔ ایک آدمی فرار کی کوشش میں پیچھا کرنے کے والوں کو دھوکہ دینے کی کوشش میں اپنی گاڑی لے کر ایک گلی میں پہنچ گیا تھا ،اچانک گولی چلنے کی آواز آتی ہے، مہلک زخمی ڈرائیور گاڑی کے اسٹیر نگ پر گر جاتاہے، گاڑی چکرا کر ایک باڑ سے ٹکرا جاتی ہے اور ایک ماں اور تین بچوں پر چڑھ جاتی ہے ۔ماں اگر چہ شدید زخمی ہوئی مگر بچ گئی جب کہ اس کے تینوں بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے ۔یقینا یہ واقعہ اتنا عجیب نہیں تھا جس زمین پر بھی جنگ اپنے پنجے گاڑتی ہے خو...
    آواز ایم سرور صدیقی وفاقی حکومت نے جناتی اندازکا نیا بجلی کا سلیب سسٹم جاری کردیاہے جوطلسم ِ ہوشربا سے کم نہیں ہے۔ سمجھ نہیں آتی اشرافیہ عوام کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہے؟ شاید عوام کو چکر پہ چکر دینامقصودہے کہ عام آدمی سکھ کا سانس بھی نہ لے پائے ۔کہا یہ جارہاہے کہ بجلی ٹیرف کا پہلے جو 200 یونٹ والا رعایتی نظام تھا وہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اب اسے بڑھا کر 300 یونٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس میں اصل چالاکی چھپی ہے یعنی مرے کو مارے شاہ مدار۔بجلی ٹیرف کے پرانے نظام میںپہلے 100 یونٹس پر ریٹ 9 روپے فی یونٹ تھا ۔اس کے بعد کے یونٹس (100) پر ریٹ ہوتا تھا...
    ریاض احمدچودھری میرواعظ نے اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول سرینگر میں” منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر:طلباء اور معاشرے کا کردار ”کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 22 لاکھ کشمیری نوجوان جو 18سے 35سال کی عمرکے گروپ کا تقریبا ایک تہائی ہیں، بے روزگار ہیں۔ طبی اعداد و شمار اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا 11% نوجوان ٹراماڈول اور ہیروئن جیسی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشہ آور اشیا کا استعمال اب محض تشویش کا باعث نہیں رہا بلکہ یہ ایک مکمل بحران میں تبدیل ہو چکا ہے جو کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں اور مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔میرواعظ کا کہنا تھا کہ جہاں...
    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے تحریر کردہ ایک فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسی اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے کے سبب ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا۔  اصول سپریم کورٹ کے رولز 1980 سے بھی واضح ہے کہ اپیل دائر کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا جائے، البتہ اگر عدالت چاہے تو کچھ شرائط کیساتھ یا حکم امتناع کے ذریعے چیلنج شدہ فیصلے پر عمل درآمد روکا جاسکتا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنیچ نے چیف لینڈ کمشنر...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ دیامر کے علاقہ تھور اور غذر کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر استور سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی شاہراہ بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلوں کے باعث پھنسے 250 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق مزید 10 سے 15 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، چلاس شہر میں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جی بی کی ہدایت پرتمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائیگا۔ ...
    لاہور: انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے انسانی حقوق سے متعلق  اپنی سالانہ رپورٹ میں سیاسی بے عملی، اقلیتوں کیخلاف مظالم اور بچوں و خواتین پر جاری تشدد کے واقعات کو نمایاں کیا ہے۔ ایچ آرسی پی کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن مجموعی ٹرن آئوٹ میں کمی دیکھی گئی۔ پی ٹی آئی احتجاج  روکنے کے لیے سڑکیں بند ،مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک ،سرگودھا میں مسیحی شہری کو توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت، 9 افراد کا کوئٹہ-تافتان شاہراہ...
    وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں 30 ہزار سے زائد افراد ڈاؤن سنڈ روم کا شکار ہیں، بچوں کیلئے آٹزم سینٹرز کو مزید توسیع دینی چاہئے، کے ڈی پی ایس ہر متاثرہ خاندان کو بے لوث خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے، کے فور اور بی آر ٹی کے مشترکہ کام کو ستمبر میں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے 4 منصوبہ سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے 4 کی توسیع ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے آبی ذخیرہ 1 اور آبی ذخیرہ...
    کراچی: پاکستان میں کیمبرج کے لیک پرچوں سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں برٹش کونسل کو پاکستان میں ٹیکس سے حاصل استثنیٰ، کیمبرج کی فی پرچہ فیس 60 ہزار روپے تک وصول کرنے اور کیمبرج کے امتحانات میں سخت سکیورٹی پروٹوکولز سے متعلق پورے امتحانی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ پر خود قائمہ کمیٹی نے اپنی تجاویز پر مشتمل نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، یہ رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی نے تیار کی تھی جس کی کنوینر رکن قومی اسمبلی سبین غوری تھیں جبکہ دیگر اراکین میں زیب جعفر،...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کردی جائے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرم ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کرنی چاہیے، بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کرپشن اور بدانتطامی کی بدترین شکل ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نااہلی حکمرانوں اور اداروں کی ہے مگر سزا...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ  2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی،  2024 میں 25642 میگاواٹ  آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...
    کراچی: حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سکھدیو ہیمنانی...
    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، لیہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آگیا، ضلع لیہ کی 20 یونین کونسلز سیلابی ریلے سے متاثر ہوئیں، متعدد آبادیاں، ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 507 اور اخراج 31 ہزار 507 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریا کے کناروں پر آباد مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
    فائل فوٹو دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مختلف حادثات میں مزید 21 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔
    کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ...
    ہم اتنا کیوں سخت دل ہو گئے ہیں کہ رحم دلانہ رویوں سے ہی ناطہ توڑ لیا ہے اور انسانی ہمدردی کے جذبے سے ہی عاری ہو گئے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ میں عمران خان کے طرزِ سیاست اور ان کی غیر جمہوری سوچ کا ناقد ہوں مگر میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھی غلط کہتا ہوں۔ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ہندوستان کے خلاف جنگ میں اﷲ نے ہمیں جو فتح نصیب کی ہے، اسے پوری قوم کو اکٹھا کرنے، اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے اور اس ضمن میں پہلے قدم کے طور پر پی ٹی آئی کی تمام خواتین کو رہا کر دینا چاہیے۔  اخبار میں...
    پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی تحریک تحفظ آئین کے سربراہ، بلوچستان سے قومی اسمبلی کے رکن اور ماضی میں شریف فیملی سے نہایت قریبی تعلق رکھنے والے سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین معطل ہو چکا، ہماری پارلیمنٹ کے اختیارات و بنیادی انسانی حقوق، جلسہ و جلوس، تحریر و تقریر اور احتجاج کرنے کی آزادی سب کچھ چھین لیے گئے ہیں اور ہمیں یہ خوف ہے کہ پاکستان ہماری اپنی غلط کاریوں کی وجہ سے ڈوب رہا ہے اور ملک کے تمام ادارے کرپشن میں مبتلا ہیں، جس کے خلاف ہر پاکستانی کو نکلنا ہوگا اور موجودہ حکومت کا خاتمہ بے حد ضروری ہو چکا ہے۔ حکومت مخالف سیاستدانوں کے ایسے بیانات...
    بلوچستان میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے مگر اس کی سنگینی اور بے رحمی نے ہر حساس دل کو مضطرب کردیا ہے۔ ایک عورت جس نے اپنی پسند سے شادی کر لی، اس کو اور اس کے شوہر کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا اور یہ فیصلہ اجتماعی طور پر جرگہ میں کیا گیا اور اس سفاکانہ عمل میں پچاس لوگ ملوث تھے۔ یہ محض کوئی وقتی اشتعال کا نتیجہ نہ تھا بلکہ صدیوں پر محیط جبر، جاہلیت اور قبائلی غیرت کے نام پر قائم ایک گھناؤنے کلچر کی بھیانک تصویر ہے۔ وہ عورت جس کا قصور صرف یہ تھا کہ اس...
    کراچی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ ایک جونیئر سرکاری اہلکار کی بدسلوکی کا واقعہ اساتذہ کے وقار کی پامالی کی مثال ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفاق صدیقی کراچی یونیورسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں مقیم ہیں، ان کے گھر کے سامنے ایک اور افسر بھی رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر آفاق مغرب کی نماز کے بعد گھر واپس آئے تو کچرا جلتے دیکھا،جس پر انھوں نے وہاں پر موجود افسر کے سیکیورٹی گارڈ سے درخواست کی کہ وہ لکڑیوں کا کچرا نہ جلائے کیونکہ دھواں ان کے گھر میں آتا ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے،جس پر تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انھیں تھپڑ بھی مارا جس سے ان...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحب نے عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ میں اس حکم کو جیوڈیشل ایکٹیوازم کے تناظر میں دیکھتا ہوں، بہرحال یہ عدالتی اختیار اور دائرہ کار کا معاملہ ، اس پر جنھیں نوٹس ہوا ہے۔  ان کے وکلا ہی مقررہ تاریخ پیشی پر کوئی بات کریں گے ، البتہ دیگر پہلو پر بات ممکن ہے ، مثلاً عافیہ صدیقی کسی پاکستانی جیل میں قید نہیں ہیں۔ وہ امریکا کی جیل میں قید ہیں۔ امریکا کی عدالت نے انھیں 86سال قید کی سزا سنائی ہوئی ہے۔ وہاں پاکستان کا کوئی حکم نہیں چلتا۔البتہ سفارت کاری ہوسکتی ہے جو ہوتی بھی رہتی...
    سیاست کو اگر ممکنات کا کھیل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یہاں نہ کوئی دائمی دشمن ہوتا ہے نہ ہمیشہ کا دوست ، کل کے کٹر مخالفین آج ایک ہی میز پر بغلگیر دکھائی دیتے ہیں اور کل کے حلیف کلہاڑی لے کر ایک دوسرے کے درپے ہو سکتے ہیں۔ یہ کیفیت پاکستانی سیاست میں خاص طور پر زیادہ نمایاں ہے جہاں اصولوں سے زیادہ مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے اور نظریات سے زیادہ نرگسیت غالب آتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو اکثر و بیشتر وہ اہمیت نہیں دی گئی جو جمہوری اقدار کا تقاضا ہوتا ہے۔ 1988 کے بعد کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات کے ذریعے قائم ہونے والی...
    خیبر پختونخوا میں ایوان بالا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی فارمولے کے مطابق 6 اور 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سینیٹ کی 11نشستوں میں تحریک انصاف نے 6، جمعیت علمائے اسلام2، پیپلز پارٹی2 اور پاکستان مسلم لیگ ن 1نشست پر کامیاب ہوئی، سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ کامیاب رہا۔پنجاب کی ایک نشت پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں۔  ملک میں سینیٹ کے حالیہ انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بھی اراکین کی تقرری عمل میں آ چکی ہے۔ یوں پاکستان کی پارلیمان کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی مکمل ہو چکے ہیں۔...
    سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق...
    سٹی42: لاہور میں صحافی، سیاسی کارکن، قانون دان اور پولیس کے اہلکار سب ہی 9 مئی  2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقریریں کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مشہور مقدمے کا فیصلہ آنے کے منتظر ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کچھ دیر میں فیصلہ سنانے والے ہیں۔ سٹی42 کے نمائندہ  جمال الدین کی رپورٹ کے مطابق نو مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی  تقاریر کرنے  اور  جلاؤ گھیراؤ  کے واقعات کے کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ کچھ دیر پہلے تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید عدالت مین فیصلہ قلمبند کروا رہے ہیں۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت اس...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام چلے گی۔ترجمان اورنج ٹرین کے مطابق چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے، 10 منٹ چارج میں الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی۔ مریم نواز کا لاہور میں ٹرام چلانے کا اعلان وزیراعلیٰ نے ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کی منظوری بھی دی۔ اورنج ٹرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرام میں 250 مسافروں کی گنجائش ہے، 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے۔ترجمان اورنج ٹرین نے بتایا ہے کہ ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا، ٹرام کو...
    شام کی صورتحال اور اس ملک کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحیت کے بارے میں اپنے تجزیات میں مصر کے اخبار الاہرام سمیت معروف عرب اخباروں نے اسرائیل کی بربریت اور گستاخی کو ہوا دینے والے عوامل کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونی رژیم کا مقصد تمام عرب ممالک کو تقسیم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی صورتحال پر عرب حلقوں میں مختلف تجزیات سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں مصر کے معروف ترین اخبار الاہرام نے اپنے مقالے میں عرب ممالک کو تقسیم کرنے پر مبنی صیہونی رژیم کے خطرناک منصوبے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے: "عرب ممالک کے بارے میں اسرائیل کے تسلط پسندانہ عزائم کے باعث یہ...
    لاہور: پنجاب کے صحرائے چولستان میں نایاب نسل کے پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈ(بھکھڑ) کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے صحرا میں پائے جانے والے اس پرندے کی آبادی کا تخمینہ 80 سے 90 تک جبکہ پاکستان میں ان کی تعداد کا تخمینہ 30 سے 35 کے قریب ہے۔ وائلڈلائف کنزرویٹر سید رضوان محبوب نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ دنوں چولستان میں گریٹ انڈین بسٹرڈ کی ویڈیو اور تصاویر بنائی ہیں، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریٹ انڈین بسٹرڈ صرف پاکستان کے صحرائے چولستان اور انڈیا کے راجستھان میں پایا جاتا ہے، اس کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 80 سے 90 کے قریب ہے جبکہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) 9 مئی کیسز کے فیصلوں کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے کہ میں زمان پارک میں داخل ہو گیا اور صوفے کے پیچھے چھپ گیا، تمام مقدمات میں وہی دو گواہ پیش کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کو دی گئی سزاوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کی سزائیں ایسی ہیں جیسے جمہوریت کو سزا دی گئی، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں انتخابات کے بعد اراکینِ اسمبلی یا سینیٹ کے لیے حلف اٹھانے کی ایک مخصوص مدت مقرر ہے، جس کی خلاف ورزی پر ان کی نشست خالی سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید روپوش ہیں، اس دوران وہ سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔ ان کے انتخاب کے بعد یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کہیں وہ حلف نہ اٹھانے پر ڈی سیٹ تو نہیں ہوجائیں گے۔ یہ صورتحال نئی نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے اسحاق ڈار  کےمعاملے میں بھی ایسی صورتحال پیش آئی تھی لیکن وہ ڈی سیٹ نہیں ہوئے تھے۔ پرنس آف ڈارکنس عوزی اوزبورن چل بسے الیکشن ایکٹ 2017 میں 2021 کے دوران متعارف...
      لاہور: انسداد شہت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمد قریشی، حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شیر پاؤ پل اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس جیل کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ملزمان اور سرکاری وکلاء کے حتمی دلائل مکمل کرلیے تھے، ایڈووکیٹ برہان معظم اور رانا مدثر عمر نے ملزمان کی جانب سے دلائل دے تھے جبکہ جج ارشد جاوید نے سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ محفوظ فیصلے میں کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی ،حمزہ عظیم سمیت چھ ملزمان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر آج کے فیصلوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں، آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو رہنماؤں 10، 10 سال قیدلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، شیر پاؤ پل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا...
    شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، شیر پاؤ پل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔اسی کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حمزہ عظیم پاہٹ، رانا تنویر اور اعزاز رفیق کو بھی مقدمے سے بری کر دیا۔عدالت کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور عظیم پاہٹ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر کا...
    مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے متحدہ مجلسِ عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا۔علامہ سید ساجد علی نقوی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے، علامہ عارف واحدی سمیت دیگر رہنما وفد میں شامل تھے۔ جس کو تنگ کرنا ہو اس کی فائل کھولی جاتی ہے: مولانا فضل الرحمٰنسر براہ جے یو آئی نے کہا کہ لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے قانون سازی کی جاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے علامہ ساجد نقوی سمیت ایم ایم اے کی سابقہ قیادت کو مدعو...
    اپنے ایک بیان میں فرہاد شامی کا کہنا تھا کہ کُرد فوجی، جولانی کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن پہلے آئین بنے جس میں کُردوں کے حقوق دئیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے نام سے مشہور، کُرد ملیشیاء کے ترجمان "فرہاد شامی" نے جولانی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کُرد ملیشیاء کے لیے اپنے ہتھیار ڈالنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیار جولانی رژیم کو نہیں دیں گے۔ کُرد فوجی، جولانی کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن پہلے آئین بنے جس میں کُردوں کے حقوق دئیے جائیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر کوئی ہمارے خلاف آئے گا تو ہم ضرور لڑیں گے۔ واضح رہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس...
    نام رکھنا ہمیشہ والدین کے لیے ایک اہم اور جذباتی مرحلہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگ نئے، انوکھے ناموں کے شوقین ہوتے ہیں لیکن ایک ٹرینڈ جو ہر دور میں واپس آتا ہے وہ ہے ونٹیج یا روایتی ناموں کا انتخاب وہ خوبصورت اور باوقار نام جو وقت کی قید سے آزاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ونٹیج کار فیسٹول کا شاندار انعقاد سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے جس میں معروف ٹک ٹاک صارف @thebabynameconsultant نے 31 ونٹیج لڑکیوں کے نام شیئر کیے جو ایک بار پھر والدین کی پسند بن رہے ہیں۔ ان میں سے کئی نام صدیوں پرانے ہیں لیکن ان کی دلکشی آج بھی برقرار ہے۔ اگر کسی...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔  سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری...
    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...
    پاکستان شوبز کے اداکار فیضان خواجہ نے انڈسٹری میں فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر آواز بلند کردی۔ فیضان خواجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں غیر پیشہ ورانہ رویوں اور فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر کھل کر بات کی ہے۔ A post common by Faizan Khawaja (@faizankhawaja_) ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے بلکہ صرف انڈسٹری کا سچ بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سینئر اداکار اور ہدایت کار، جیسے محمد احمد اور مہرین جبار بھی اپنے حق کے معاوضے کے لیے پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز کے پیچھے بھاگنے پر مجبور ہیں۔ A...
    سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔  یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔ وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟ تاہم ان...
    بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے لپ فلرز ختم کروانے کی وجہ بتادی۔ معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد اندازِ کے فیشن کے لیے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز "اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے” اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ "یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔...
    ترکیے کے معروف تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار باراک اوچیوت نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ باراک اوچیوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’الوداع ہونا ایک بڑا وصف ہے۔ 6 سالہ جذبے اور محنت پر الزام تراشی کی کوششوں کے باوجود میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رخصت لینا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد نئے پراجیکٹ میں نئے عزم کے ساتھ دوبارہ نمودار ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باراک اوچیوت مسلسل 6 سیزن میں ترکیے کے تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار رہے ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
    قطر نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ سال 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کے انتخابی عمل پر بات چیت میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: 128 سال  بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟ قطر اولمپک کمیٹی (QOC) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک اپنی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا، ترکی، بھارت اور چلی پہلے ہی 2036 گیمز کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب قطر بھی عالمی کھیلوں کی سب سے بڑی اس تقریب کی میزبانی کا خواہاں ہے۔...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وزیر اعظم شہباز شریف کا خواتین کو خود مختار ، با اعتماد اور معاشرے میں باوقار مقام دلانے کےلیے ایک اہم قدم،آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرد یا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن بنیادی طور پر خواتین کیلئے بنایا گیا ہے، اس پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔ ہیلپ لائن پر خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔آن لائن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔ خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔ میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔ اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔عدالتِ عالیہ نے بیلف کے ذریعے شہری کو بازیاب کروا کے آزاد کر دیا اور ڈی پی او جھنگ کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے ٹیپو سلطان تھانے پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، 3 شہری بازیاب عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالتی احکامات تسلیم نہ کرنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دورانِ سماعت تھانہ سٹی شورکوٹ سے آواب نامی شہری کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالتی بیلف نے بتایا کہ شہری کے خلاف لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج تھا، جس کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہاکیا تھا، ضمانت کے...
      چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچویں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سیشن میں سپریم کورٹ افسران، ماہرین اور جوڈیشل اکیڈمی و ایل جے سی پی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق 89 اصلاحاتی اقدامات میں سے 26 مکمل، 44 عملدرآمد میں اور 14 جلد شروع کیے جائیں گے، مقدمات کی درجہ بندی اور سکیننگ میں تاخیر پر چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے یحییٰ آفریدی نے ہدایت کی کہ آئندہ جائزہ اجلاس سے قبل تمام...
    ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی پرواز دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم مسافروں کو بحفظات نکال لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم اس حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے بعد جب گیٹ پر کھڑا تھا، تو ’اے پی یو‘ میں آگ لگ گئی، تاہم یہ خودکار نظام کے تحت فوراً بند ہوگیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا...
    یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔ نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید...
    مون سون کا چوتھا اسپیل یا تباہی؟تحریر عنبرین علی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز پاکستان میں مون سون کا موسم ہمیشہ سے خوشگوار، فصلوں کی بہتری اور قدرتی خوبصورتی کا باعث سمجھا جاتا ہے، مگر حالیہ برسوں میں بدلتے موسمی رجحانات نے اس رحمت کو زحمت بنا دیا ہے۔ ہر سال مون سون کی بارشوں کے ساتھ تباہی کی خبریں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ مون سون کا اسپیل ہے یا موسمیاتی تباہی کا نیا باب؟حالیہ تباہ کاریاں دیکھ کر تو یہ موسمیاتی تباہی کا نیا باب ہی لگ رہا ہے ۔ دو ہزار پچیس کا مون سون سیزن اپنے ساتھ نہ صرف شدید بارشیں لایا بلکہ کئی علاقوں میں لینڈ...
    علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹ بول رہا ہے، بانی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل کا نام لیا ہے یہ انہیں تنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی مؤقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کے بچے والد سے ملنے پاکستان آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو آج...
    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد 2788 (2005) میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع استعمال کریں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ رکن ممالک...
    امارات اسلامیہ (افغان طالبان) کی حکومت نے مقامی انجینئرز کی جانب سے تیار کردہ بس کو نمائش کیلیے پیش کردیا۔ ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جب چند روز قبل قومی بس بنانے کا اعلان کیا تو بہت سارے لوگوں نے اسے پروپیگنڈا اور جھوٹ کہا تھا اور خوب تبصرے بھی کیے تھے۔ ???????????????????????????????????????????????????? د #افغانستان په تاریخ کې د لومړي ځل...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔ میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔ میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔ ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔ میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال  کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے ۔ Post Views: 6
    اپنے ایک بیان میں آویگدور لیبر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران میں صرف حکومت گرانے پر ہی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ اسلامی ٹائمز۔ صیہونی سیاسی پارٹی ISRAEL MY HOME کے سربراہ اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر "آویگدور لیبرمین" نے کہا کہ غزہ سے تمام صیہونی قیدیوں کو واپس لائے بغیر حماس پر غلبہ پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم "نتین یاہو" کے سیاسی مفادات ہی غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی واحد وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ وہ کسی صورت اپنے جوہری یا میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہو گا۔ آویگدور لیبرمین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر پنجاب، مسلم لیگ ق کے بانی اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔ میاں محمد اظہر نے اپنا سیاسی کیریئر 1960 کی دہائی کے آخر میں شروع کیا، ابتدائی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ 1987-1991 تک لاہور کے میئر رہے اور 1990-1993 تک پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔  انہوں نے نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر مسلم لیگ (ن) میں اہم کردار ادا کیا اور 1988 کے بعد قومی اسمبلی کے رکن بنے۔ 1997 میں وہ شاہدرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار...
    حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کے مطابق پولیس نے جدید جیمنگ گن کے ذریعے فضا میں پرواز کرتے مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے جام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع، بالخصوص شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے...
    غزہ میں اسرائیلی فوج نے بھوک کو جنگی ہتھیار بنا لیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 بچوں سمیت کم از کم 15 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں غذائی قلت اور شدید فاقہ کشی نے معصوم بچوں سمیت عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 3 روز میں خوراک کی کمی کے باعث 21 بچے انتقال کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 80 بچوں سمیت 101 فلسطینی غذائی بحران کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ”اونروا“ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک کا...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی کو انکے بیٹے نے میچ کے دوران پہلی ہی گیند پر چھکا جڑ دیا۔ ویسے تو محمد نبی نے عالمی سطح پر افغان ٹیم کی کامیابیوں کو سمیٹنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالالیکن ان کیلئے ایک میچ کے دوران اپنے ہی بیٹے کو بولنگ کرنا اور شاندار اننگز کھیلنا ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ کابل انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیپیزا کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران ایک دل کو چھو لینے والا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد نبی کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے آموشارک کیلئے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر اپنے والد کا استقبال کیا۔ اس لمحے...
    دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17، خوشدل شاہ 13، کپتان سلمان آغا 9، فخر زمان 8، صائم ایوب 1 جبکہ محمد حارث، محمد نواز اور حسن نواز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔بنگلا دیش...
    سٹی42:  بظاہر محفوظ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک پر بارش کے پانی میں کار کے بہہ جانے اور دریائے سواں میں پہنچ جانے کے واقعہ نے ٹاؤن پلاننگ کے عمل میں سنگین خرابیوں کے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے۔  اسلام آباد میں  اپنی کار مین سوار ہر کر سڑک پر آنے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی میڈیکل پروفیشنل بیٹی کے گاڑی سمیت برساتی نالے میں اور وہاں سے دریائے سواں میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ وفاقی دارلاحکومت اسلام آباد میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان   باپ  اور...
    برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دیدی سائز ویل سی منصوبے کی تعمیر پر 38 ارب پاؤنڈ کی لاگت آئے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق برطانیہ نے 38 ارب پاؤنڈ کی لاگت سے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی  سائزویل سی کے نام سے بنایا جانے والا یہ منصوبہ مشرقی انگلینڈ کے علاقے سفوک میں قائم کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سائزویل سی منصوبے سے 6 ملین گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکے گی جبکہ اس منصوبے سے 10 ہزار نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ سائزویل سی منصوبہ ابتدائی طور پر ای ڈی ایف اور چینی کمپنی نے پیش کیا تھا اور اس وقت اس کی لاگت 20 ارب پاؤنڈ تھی۔ حکومت نے...
    شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
    کراچی: سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں تعلیمی سال 26-2025 کے لیے داخلوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ داخلے ہوئے۔ نئے تعلیمی سال کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 69 ہزار 923 طلبہ نے مختلف کالجوں میں داخلہ حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔ سندھ بھر میں رواں سال گیارہویں جماعت کا سیشن 5 اگست کو شروع کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ کمپیوٹر سائنس سب سے مقبول فیکلٹی رہی، پہلی بار داخلے کے لیے طلبہ کو فیکلٹی اور کالج تبدیل کرنے کا موقع بھی دیا گیا، پرنسپلز کو داخلے کی تبدیلی، کلیم اور...