2025-06-11@07:50:41 GMT
تلاش کی گنتی: 13840
«افطار کر»:
فیلڈ مارشل عاصم منیر 4 روزہ دورے پر امریکا جا رہے ہیں، پینٹاگان اور وزارت دفاع میں طے شدہ مصروفیات کے علاوہ ان کی ملاقات سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مارکو روبیو سے بھی متوقع ہے، اس دورے پر ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی فیلڈ مارشل کو دو دن کے لیے جوائن کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بیجنگ بھی جلد متوقع ہے، چین سے پہلے واشنگٹن کا دورہ امریکا چین تعلقات کو بیلنس کرنے کی ایک کوشش ہے، یہ بیلنس اس لیے بھی ضروری ہے کہ چین سے نئی ڈیفنس ڈیل کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ جے ایف 35 اسٹیلتھ طیاروں ، جے 500 اواکس سسٹم...
امریکا نے فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت میں ملوث ہیں، جس کے تحت انہیں دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار تنظیموں میں غزہ کی الویام چیریٹیبل سوسائٹی، الجزائر کی البرکہ چیریٹی ایسوسی ایشن، ترکیہ کی فلسطین وقف فاؤنڈیشن، نیدرلینڈز کی اسرا فاؤنڈیشن، مقبوضہ مغربی کنارے کی تنظیم ادمیر اور اٹلی کی لا کپولا دی اورو شامل ہیں۔ امریکی بیان کے مطابق ان اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔...
— فائل فوٹو بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے سالم میں ڈیرے پر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکپتن: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں، ڈیٹا اور معلومات کا بروقت تبادلہ ناگزیر ہے۔ عوامی ریلیف کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ماتحت اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک تعینات افسران بھی دیگر اداروں کی معاونت کریں اور تربیتی کورسز کے لیے صرف میرٹ پر افسران منتخب کیے جائیں۔ مزید پڑھیں: شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت وزیر داخلہ نے تمام اداروں سے جلد سفارشات طلب کیں، جن کی بنیاد پر سیکرٹری داخلہ جامع پلان تیار...
اسرائیلی فوج کی جانب سے منگل کی صبح سے جاری حملوں میں اب تک 37 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق، ان میں سے 19 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزاریم کوریڈور کے قریب ایک اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی ڈرونز نے امداد کے حصول کے لیے جمع عوام پر فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مزید 12 افراد شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔ خان یونس میں ایک بے گھر خاندان کے خیمے پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے دیگر اداروں کو...
سرگودھا: ڈیرے پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقے سالم میں دیرینہ دشمنی پر خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں ایک ڈیرے پر سوئے ہوئے افراد پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ افسوسناک واقعہ ڈیرہ ریاض مانگٹ پر پیش آیا، جہاں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ نبیل، 52 سالہ محمد ریاض اور 35 سالہ عثمان شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا۔ اہلکاروں نے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ریلیف کے ساتھ کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 6 فیصد پر آنا بھی خوش آئند ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور وفاقی بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں کمی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ...
امریکا: لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سینکڑوں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے، جس کے باعث حکام نے مرکزی علاقے میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک ایمرجنسی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ میئر کیرن باس کے مطابق، کرفیو اگلے کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاس اینجلس پولیس چیف جم میکڈونل کے مطابق، گزشتہ چار دنوں میں کم از کم 378 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 200 افراد صرف آج گرفتار کیے گئے۔ حکام نے...
کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر اور ایان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ Post Views: 2
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میئر لاس اینجلس کا کہنا ہے کہ رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ مئیر کیرن باس نے یہ اقدام مسلسل چار راتوں سے جاری ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں جاری شدید مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 21 سئو کردی گئی ہے۔ امیگریشن حکام کی جانب سے غیرقانونی طور پر کیلیفورنیا میں مقیم افراد کیخلاف چھاپے بھی جاری ہیں اور یہ سلسلہ دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ Post Views: 4
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران، حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہے۔ ان کا یہ بیان عالمی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا:“غزہ کے معاملے پر اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر مذاکرات جاری ہیں، اور ایران بھی درحقیقت ان میں شریک ہے۔ دیکھتے ہیں کہ غزہ کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ ہماری اولین ترجیح یرغمالیوں کی واپسی ہے۔”اگرچہ صدر ٹرمپ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے عبدالوہاب نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ بلاک اے تھری میں پیش آیا، جس میں ارشاد الحق نامی شہری زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فائرنگ کے واقعات کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں۔ روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے۔ پوری قوم یک جان دو قالب ہے۔ ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں۔ تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صاحب حیثیت اور دولت مند طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب...
اوکاڑہ: اوکاڑہ کے نواحی علاقے دیپال پور میں امام مسجد زین العابدین پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امام مسجد نے بااثر افراد کو شراب نوشی سے منع کیا جس پر ان افراد نے اسے رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) راشد ہدایت نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ پولیس نے متاثرہ امام مسجد کے والد شوکت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر دیپال پور میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے،...
ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔ تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے 9افراد کو پھانسی دے دی ہے جن پر 2018 ء میں داعش کی جانب سے ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے 9ارکان کی سزائے موت ایرانی عدالتِ عظمیٰ کی توثیق کے بعد عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے ایران میں شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہیں جنوری 2018 ء میں ایران کی مغربی سرحد پر پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے گشتی دستے کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دہشت گرد سیل کا مقصد ایران میں دراندازی اور سرحدی اور وسطی شہروں میں بیک وقت حملے کرنا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ سوا سال کئی چیلنجز کا سامنا رہا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے بڑی قربانیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عمران خان نے دوبارہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے لہٰذا عدالت درخواست پر مناسب حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرائو سے متعلق 6 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی ہے کہ شہریوں کو جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے جانے سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے، فروخت ہونے والے فون ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے، پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچ دیے...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 57 سالہ محمد سعید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سائٹ میٹروول باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ روزی خان نامی شخص زخمی ہوگیا چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک (آن لائن) پاکستان کے پارلیمانی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ رونما ہو، ذمہ دار صرف پاکستان ہے کا رویہ ناقابل قبول ہوگا ، ایسے رویے کا انجام صرف جنگ ہی ہوگا ۔ امریکی نشریاتی ادرے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے، مگر بغیر کسی کمزوری کے، جنوبی ایشیا میں تصادم نہیں، مذاکرات خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، بلا اشتعال حملہ کیا گیا، آج تک پہلگام حملے کا کوئی...
کلفٹن پولیس کی سخت جدوجہد کے بعد اغوا کی جانے والی کمسن بچی کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایچ او کلفٹن راشد علی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایچ او کو اپنے دفتر بلا کر ان کی پیشہ وارانہ مہارت ، محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انھیں تعریفی اسناد سے نوازا اور اس موقع پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کلفٹن کے علاقے خیابان شمیر سے رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی 5 سالہ راشدہ کو ایس ایچ او راشد علی نے دن رات کی سخت جدوجہد کے...
آپ جب یہ تحریر پڑھ رہے ہوںگے بجٹ آچکا ہوگا۔اس وقت میرے سامنے اکنامک سروے آف پاکستان ہے۔اس میںبتایا گیا ہے کہ زراعت کی کارکردگی سب سے بری رہی ہے۔ تمام بڑی فصلوں کی کارکردگی بری رہی ہے۔ اس میں گندم چاول کپاس سب شامل ہیں۔ ایک عمومی رائے یہی ہے کہ حکومت نے کسان سے گندم نہیں خریدی اسی لیے زراعت میں بہت نقصان ہوا ہے۔ لیکن میرا سوال ہے کہ چلیں گندم کانقصان مان لیتے ہیں کہ حکومت نے نہیں خریدی ۔ لیکن کپاس کیوں نیچے گئی ہے؟ چاول کو کیا ہوا ہے؟ اس پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔ زراعت کی بری کارکردگی کے ساتھ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کی ٹیم وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر حکام...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سارے منصوبے پچاس سال سے پاکستان کر رہا ہے، ڈیجیٹل کے لیے نیا کچھ نہیں۔ جائداد کالے دھن کو چھپانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بڑی صنعتیں پیچھے جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ہی درست نہیں ہے، ہم وہ اشیا نہیں بنا رہے جو اکیسویں صدی کی مانگ ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سارے منصوبے پچاس سال سے پاکستان کر رہا ہے، ڈیجیٹل کے لیے نیا کچھ نہیں۔ جائداد کالے دھن کو چھپانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بڑی صنعتیں پیچھے جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے فلسطینیوں کو امداد دینے والی 6 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور فلسطین کے 6 خیراتی اداروں کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی پابندی کا شکار خیراتی تنظیموں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے امدادی اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی آڑ میں خیراتی ادارے دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے تھے۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے،...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 573 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ پر ملا جلا رجحان پایا جا رہا ہے، کوئی اس سے خوش ہے تو کوئی ناراض۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا؟ تنخواہ دار طبقہ اور ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد قدر خوش نظر آ رہے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ جو حکومت نے بجٹ تجاویز پیش کی ہیں وہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کتنی مفید ثابت ہونگی؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے وی نیوز نے معاشی ماہرین سے بات کرکے جاننے کی کوشش کی کہ حکومت...
کراچی: کراچی کی تاجر اور صنعت کار برادری نے وفاقی بجٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے معاشی ترقی کی شرح نمو اور ٹیکس وصولیوں کے بلند اہداف پر سوال اٹھا دیے۔ کراچی چیمبرآف کامرس میں وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بی ایم جی گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کیموفلاج ہے، گزشتہ سال کے معاشی ترقی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے، زراعت نے پست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پھر آئندہ مالی سال کے بلند اہداف کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مزید سختی کرنے کا اختیار دے دیا گیا یہ نہیں بتایا گیا کہ گزشتہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے مصر کے ساحل پر پناہ گزینوں کی اموات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ کے خواہاں لوگوں کو مشمولہ، محفوظ اور باقاعدہ راستے مہیا کرنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے بے قاعدہ مہاجرت کی اس بھاری قیمت کا اندازہ ہوتا ہے جو زندگی اور مستقبل کے تحفظ کی خاطر نقل مکانی کرنے والوں کو چکانا پڑتی ہے۔اطلاعات کے مطابق، مصر کے ساحل مرسی مطروح پر پناہ گزینوں کی 10 لاشیں ملی ہیں۔ یہ لوگ لیبیا سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ کے خواہش مند لوگوں کو مہاجرت کے اپنے باقاعدہ نظام میں شامل کرتے ہوئے ان کے لیے محفوظ اور آزادانہ طور پر اپنے ممالک میں داخلہ ممکن بنائیں۔ادارے نے قانونی مہاجرت تک پناہ گزینوں کی رسائی کو وسعت دینے کے لیے نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مضبوط شراکتیں قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ 2019 سے 2023 کے درمیان 38 ممالک نے تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو کام، قریبی رشتہ داروں کے ساتھ یکجائی اور تعلیم کی غرض سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران میں داعش سے تعلق پر متعدد افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے ایران نے ایسے9 افراد کو پھانسی دی ہے، جن پر 2018 ءمیں داعش کی جانب سے ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے 9 ارکان کی سزائے موت پر عمل درآمد ایرانی عدالت عظمیٰ کی توثیق کے بعد کیا گیا ۔ سزا پانے والوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ انہیں جنوری 2018 ءمیں ایران کی مغربی سرحد پر پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے رضا کاروں کے...
عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق گراز کے میئر ایلکے کاہر نے آسٹرین پریس ایجنسی (اے پی اے) کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یورپ میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات امریکا کے...
کے سی سی آئی نے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی کے فور منصوبے کے لیے محض تین ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے، حکومت نے بجٹ میں کراچی کو مکمل نظر انداز کیا ہے، حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے نہ پہلے کوئی کام کیا اور نہ آج کے بجٹ میں بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے بجٹ 2025-26ء کو مسترد کردیا۔ صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ میں اس بجٹ کو مانتا ہی نہیں ہوں جس میں گزشتہ مالی سال کی کارکردگی کی وجوہات بیان نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا برا حال ہے وہ اپنے گھر کی بجلی منقطع کروا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائدکے علاقے ابراہیم حیدری میں پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔شہرقائد میں افسوس ناک واقعہ گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ جس میں چاروں افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص کی حالت غیر بھی ہوئی ،دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی، صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترنے والے چاروں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوئے۔
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رعشے کے مریض کے منہ اور پیٹ میں پائے جانے والے بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیاں ان مریضوں کی علامات کے بدتر ہونے کے حوالے سے ابتدائی اشارے کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سائنس دانوں نے بیماری سے متاثر افراد میں ان بیکٹیریل تبدیلیوں اور دماغی مسائل کے درمیان تعلق کی نشاند ہی کی۔ محققین نے بتایا کہ معالجین ٹاکسنز کو ’مارکرز‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان رعشے کے مریضوں کی شناخت کر سکتے ہیں جن کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوں۔ رعشے کا مرض ایک ارتقائی کیفیت ہے جو دماغ کو متاثر کرتی ہے جس کی علامات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پارکنسنز (رعشے) کے مریضوں کے منہ اور پیٹ میں پائے جانے والے بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیاں ان مریضوں میں ڈیمینشیا کے خطرے کی ابتدائی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے ان بیکٹیریل تبدیلیوں اور دماغی مسائل کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا۔الزائمرز سوسائٹی کے مطابق، پارکنسنز میں مبتلا افراد کا تقریباً ایک تہائی حصہ آخرکار ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے کنگز کالج لندن کے ڈاکٹر سعید شعے کا کہنا ہے کہ انسان کے پیٹ اور منہ کے بیکٹیریا کا تعلق اعصابی بیماریوں کے ساتھ روز بروز واضح ہوتا جا...
وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں بعض ریلیف اقدامات کا اعلان کردیا۔ نئے بجٹ کے مطابق مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے، اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025-26ء کے دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔ حکومت نے خصوصی ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت الاؤنس ماہانہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی ہے؟ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے انسانی حقوق کی علمبردار گریٹا تھنبرگ کو گرفتاری کے بعد زبردستی طیارے میں بٹھا کر سویڈن واپس بھیج دیا۔ انہیں غزہ کے لیے امداد لیجانے والے فریڈم فلوٹیلا سے گیارہ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔فلوٹیلا کے دیگر ارکان اب بھی اسرائیلی قید میں ہیں جنہیں بے دخلی کے لیے اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائےگا، اقوام متحدہ نے امدادی کشتی پر قبضے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ غزہ کے متاثرین کے لیے امداد لے جانے والی کشتی میڈلین کو دو روز قبل بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز نے روک لیا تھا اور کشتی پر سوار افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔میڈلین میں 12 افراد سوار تھے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں بعض ریلیف اقدامات کا اعلان کردیا۔نئے بجٹ کے مطابق مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے، اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025-26ء کے دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔حکومت نے خصوصی ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت الاؤنس ماہانہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ مزید :
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعتراف کیا کہ ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے، ایف بی آر نے پاکستان میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ ساڑھے 5 ٹریلین روپے لگایا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے اہم معاشی مسئلہ محصولات کے نظام کی مسلسل کمزوری تھی، پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 فیصد تھی، جو ترقیاتی اخراجات اور ریاست کے انتظامی معاملات چلانے کےلیے ناکافی تھی۔بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ 5 اعشاریہ 5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے، یعنی ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے، یہ صورتحال...
ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) یہ واقعہ آج بروز منگل گراس شہر کے 'بورگ ڈرائے شوٹسن گاسے‘ ہائی اسکول میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آیا۔ یہ اسکول شہر کے تاریخی مرکز سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے دو کلاس رومز میں فائرنگ کی، جس سے افراتفری پھیل گئی۔ آسٹریا کے اخبار کرونن سائٹنگ نے رپورٹ کیا کہ کم از کم 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور کی شناخت 22 سالہ سابق طالب علم کے طور پر کی گئی ہے، جس نے مبینہ طور پر پستول اور شاٹ گن کا استعمال کیا۔ پولیس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکسلا: گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نالے میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ واپڈا ٹاؤن کے قریب نالے میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں افراد کی لاشیں نکال لیں۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کچی آبادی سے تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے جنوبی علاقے کے شہر گریز میں واقع ایک ہائی اسکول میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق اس سانحے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جن میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں، جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے ابتدائی تفتیشی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور خود اسی...
کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر افنان اللہ خان نے لکھا کہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس نے پاکستان کی سیاست میں بہت گند ڈالا تھا اور اس کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ہر ٹاؤٹ اور پالشیے کا انجام یہی ہوتا ہے اور بھی لوگ عبرت پکڑیں۔ اس پیغام پر ایک صارف نے نشاندہی کی کہ ’’وہ اپنی ماں کو یاد کر کے رویا ہے، رہی بات انجام کی تو ابھی آپ اقتدار میں ہیں، اس لیئے ابھی اندازہ نہیں ہوگا جو سیاسی انجام آپ کا ھو چکا،...
چینی قونصلیٹ حملہ کیس؛ تفتیشی افسر 3 ماہ میں ایک گواہ بھی پیش نہ کر سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز کراچی میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں تفتیشی افسر تین ماہ میں کسی ایک بھی گواہ کو پیش نہ کرسکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت میں چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر گزشتہ 3 ماہ میں ایک بھی گواہ کو پیش نہ کر سکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہوں کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھا...

’’ میرا مقام بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ۔۔‘‘ سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے تاہم اب سینئر صحافی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے زبردست جواب دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام’ آن دا فرنٹ‘‘ میں شرکت کی، جہاں میزبان کامران شاہد کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پروگرام میں موجود شخصیات کے متبادل پیشے کا ’’تفریحی انداز‘‘ میں ذکر کیا۔تاہم، فضا علی کا صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق بیان سب سے زیادہ متنازع ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وڑائچ صاحب پہلے تو معذرت، سچ بولنا میرا ٹاسک ہے، مجبوری ہے، آپ کسی...
سٹی 42: عید الاضحی کے بعد شہریوں کے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز اور گرین بیلٹس پر بار بی کیو پلانز پر پانی پھر گیا ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی گرین بیلٹ ایریا اور مارگلہ ہلز میں باربی کیو کرنے پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے تحت مذکورہ ایریاز میں بون فائر پر بھی پابندی عائد ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، تنخواہوں میں اضافہ کیسے ممکن ہوا، اندر کی کہانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسرائیلی بحریہ نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے دھمکی دی ہے کہ اگر حوثی باغی اسرائیل پر مزید حملے جاری رکھتے ہیں تو ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کی جائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر 2 حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی بحریہ نے حوثی اہداف کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا ہے کہ یہ بندرگاہ حوثیوں کی طرف سے اسلحہ کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں پر فوجی حملوں کی خبر کیوں لیک کی؟ اسرائیل کی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) ملک کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی سمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطباق کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی ہے کہ شہریوں کو جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے جانے سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے، فراخت ہونے والے فون ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے، پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز...
—فائل فوٹو نصیرآباد میں ناڑی بینک اور بولان ندی میں2 بچیوں سمیت 3 افراد ڈوب گئے۔ دادو کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاریدادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کےقریب دادو کینال میں نہاتےہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے آئےتھے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کروادی گئی۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے مزید مہلت کی استدعا کر دی۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو...
آسٹریا کے شہر گریز مین قائم ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں طلبا اور اساتذہ سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہائی اسکول کا طالب علم تھا اور اس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور اب اسکول کو بھی کلیئر کردیا ہے۔
سٹی 42 : سوات میں باراتیوں سے بھری کوچ کو پیش آنے والے دلخراش حادثے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سوات کے علاقے کبل سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں شاہ ڈھیری میں باراتیوں سے بھری فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، اور ہلاکتوں...
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوراج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ’’کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘‘ آسٹریا: سکول میں فائرنگ ،مر...

ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سعودی وزیر حج کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا
مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کے ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف پر سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ ڈی جی عبدالوھاب سومرو شاندار انتظامی حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
لندن: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لنگی نگیدی نے آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو میں 29 سالہ لنگی نگیدی نے کہا ہے کہ یہ موقع ان کے کیریئر اور جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، اگر ہم یہ ٹائٹل جیت لیں تو یہ سرخ گیند والی کرکٹ کی طرف دوبارہ توجہ مبذول کرا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ موقع ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم کئی بار کامیابی کے قریب پہنچے مگر کامیاب نہ ہو سکے، اب یہ...
پاکستان کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ حالیہ دنوں میں شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے کہ انہیں جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے گئے۔یہ موبائل فونز عام طور پر پرانے، ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے۔پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق...
آسٹریا کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا آسٹریلوی اسٹیٹ میڈیا (او آر ایف) کے مطابق منگل کے روز گراز شہر میں ایک ثانوی اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے لوگوں پر حملہ کردیا جس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جگہ کئی افراد زخمی شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے اسکول کی عمارت کو خالی کرا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سڈنی چرچ حملہ: اسرائیل مخالف پادری چاقو حملے میں معجزاتی طور پر کیسے بچ نکلے؟ فوری طور پر یہ...
پشاور: صوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹںے سے دس افراد پانی میں ڈوب گئے جس پر ریسکیو ادارے کی بوٹ فوری طور پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کو بچالیا۔ امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق غوطہ خوروں کی ٹیموں نے تمام ڈوبنے والوں کو بچالیا ہے۔ اس حوالے سے امدادی ادارے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دریا میں گرنے والے افراد کو بچایا جارہا ہے۔
ایران نے 2018 میں ہونے والے ایک مسلح تصادم کے سلسلے میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ عدلیہ سے وابستہ سرکاری خبر ایجنسی میزان کے مطابق ان افراد کو ایران کی نیم فوجی فورسز، پاسدارانِ انقلاب(IRGC)، کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں 3 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور دہشتگرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں رائج سزائے موت کے طریقہ کار کے تحت انہیں پھانسی دی گئی۔ اگرچہ ان افراد کی شناخت یا واقعے کی درست جگہ ظاہر نہیں کی گئی، مگر یہ...
آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہناہےکہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ BREAKING: 5 killed, 2 injured in armed attack on a school in Graz, Austria; police begin extensive security operation. Austrian police announce widespread security operation in Graz. pic.twitter.com/hJxYWiYKOO — Clash Report (@clashreport) June 10, 2025 پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے...
سٹی 42 : پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے، رواں سال 37 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 45 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 3 ارب 33 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی 19 ہزار سے زائد تھانوں میں بند، دھواں چھوڑنے والے 176 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کئےگئے۔ ...
سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔پولیس نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ سعیدآباد میں پولیس اہلکاروں پر نوجوانوں کے تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کانسٹیبل کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 7 افراد کو تھانے چلنے کا کہا تو انہوں نے مار پیٹ شروع کردی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو شکر گڑھ کے ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں پیش آیا، جہاں گھر میں گیس کھلی رہنے کے باعث گیس بھر جانے سے ماچس جلانے پر دھماکہ ہوا۔ بٹگرام: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمیبٹگرام میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اہلخانہ کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جبکہ گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے ہیں۔ اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی...
سندھ کے شہر سکھر سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے نوتن داس سنجے اور سپنا داس کی نیو ممبئی کے علاقے کھار گھر میں پراسرار حالات میں موت واقع ہو گئی۔ بھارتی پولیس نے اسے گھریلو جھگڑے کے بعد قتل اور خودکشی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کمار نے مبینہ طور پر بیوی سپنا کو چاقو کے وار سے قتل کیا، اور پھر اسی چاقو سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کر لی۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ پریشان ہو کر بچے نے پڑوسیوں سے مدد لی، جنہوں نے سپنا کی بہن سنگیتا کو اطلاع دی۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی،پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے مزید مہلت کی استدعا کردی۔ ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے انکار کردیا، نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے،بانی پی ٹی آئی...
سٹی 42 : ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام فیلڈ افسران کو عید کی چھٹیوں ختم ہونے پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مالی سال 25-2024کے پیش نظر افسران کی حاضری یقینی بنائی جائے، عید سے متصل آرام دہ چھٹیوں کی درخواستیں منظور نہ کی جائیں ۔ ایف بی آر نے تمام سربراہان کو عملے کی مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، تمام ان لینڈ ریونیو ،کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی، کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام پرغیرضروری یا غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی، تمام ٹیکس آفسز اپنے ہدف کو حاصل کرنے پر تمام...
— فائل فوٹو حافظ آباد میں جلالپور بھٹیاں میں تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس سڑک پر آئے گدھے کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرائی، حادثے میں گدھا بھی ہلاک ہوگیا۔
’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاہورـ:اداکارہ و میزبان فضا علی حالیہ دنوں میں اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں جب انہوں نے معروف صحافی سہیل وڑائچ کے حوالے سے طنزیہ تبصرہ کیا۔ فضاعلی نے حال ہی ایک پروگرام میں صحافی سہیل وڑائچ کے حوالے سے ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صحافی نہ ہوتے تو کسی ریسٹورنٹ یا باہر کسی ملک میں واش روم صاف کر رہے ہوتے۔فضا علی کے اس طنزیہ تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی۔ سفینہ خان نے لکھا کہ سہیل وڑائچ پاکستان کی صحافت...
بھارتی بحریہ نے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز "WAN HAI 503" کیرالا کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔ دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ کئی عملے کے افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔ جہاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 7 جون کو روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔ یہ 270 میٹر لمبا جہاز 12.5 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ 650 سے زائد کنٹینرز لے جا رہا تھا۔ بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی کا فیصلہ، نافذ العمل ہو گیا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی سفری پابندی کا اطلاق جن ممالک پر ہو گا، ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن، افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا اور ہیٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سات مزید ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں برونڈی، کیوبا، لاس، سیئرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔
دوسری جانب تازہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جن میں 14 افراد جنوبی رفح میں واقع غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز کے باہر امداد کے منتظر تھے اور اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری تازہ کارروائیوں میں اسرائیلی فورسز نے 60 فلسطینوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں 14 افراد امداد لینے کے منتظر تھے اور اسرائیل گولیوں کا نشانہ بنے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فریڈم فلوٹیلا کے عملے کے 12 ارکان جن میں گریٹا تھنبرگ اور صحافی عمر فیاض شامل ہیں۔ فریڈم فلوٹیلا کا بنیادی مقصد غیر قانونی اسرائیلی فوجی ناکہ بندی توڑنا تھا، لیکن فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیل کمانڈوز نے غزہ...
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ایبٹ آباد میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ہزارہ موٹر وے انٹرچینج پر مانسہرہ سے آنے والی 2 کاروں کے درمیان حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 37 سالہ طارق، 40 سالہ حنیف اللہ اور 28 سالہ سمیر ساکنہ پشاور اور دوسری گاڑی میں 24 سالہ علی رضا، 22 سالہ گل شیر، 22 سالہ عبدالباسط اور 16 سالہ محسن ساکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے...
وفاقی حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں لگانے کی تیاری کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں لگانے کی تیاری کرلی، بجٹ میں ٹیکس نیٹ سے باہر موجود افراد پر مختلف قسم کی پابندیاں لگانے کی تجویز سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس پر پابندی لگانے، غیرمنقولہ جائیداد منتقل کرنے پر پابندی، کاروباری جگہ کو سیل کرنے کا اختیار دینے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ ایف بی آر کو غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے، غیر رجسٹرڈ افراد کو گاڑیوں کی خریداری، رجسٹریشن، بکنگ پرپابندی کا اختیار دینے کی تجویز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدآباد میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،اس حوالے سے حیدرآباد شہر سمیت ضلع بھر میں بڑی عید گاہوںاور مساجد و چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عیدکے سیکڑوںاجتماعات منعقد ہوئے جبکہ نماز عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات حیدرآباد کی مرکزی عید گاہ رانی باغ، قلعہ گرائونڈ ،باغ مصطفی گرائونڈ، افضا ل گر ائو نڈ اوراکبر ی گرائو نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوئے۔نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید نے عید گاہوں، مساجد ، امام بارگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید ادا کی اور نماز عید کے خطبہ کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام ، ترقی ، خوشحالی ، امن وامان اورشہداء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عید کے اس پر مسرت موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے پولیس اسٹاف کو چائے پر مدعو کیا گیا، جہاں تمام افسران و اسٹاف نے ایس ایس پی حیدرآباد صاحب کو عید قرباں کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر آپ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ خوشیوں سے بھرے اس دن اپنے ماتحت اسٹاف کو ہر گز نہ بھولیں انکے ساتھ کچھ لمحے پرسکون کیساتھ گزاریں انکی پریشانیوں کو سنیں اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریںایس ایس پی حیدرآباد نے تمام افسران سے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ عید قربان ہمیں قربانی، ایثار اور محبت کا درس دیتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ترقی کو افسران نے ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر لیں،بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں کی پیشگی ادائیگیوں کا انکشاف،صرف ایک مہینے میں 41 کروڑ 52لاکھ سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایہ ، افسران کی عید ہوگئی ، 32کروڑ 73لاکھ باقی رہ گئے،رواں مالی سال ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83 کروڑ 10لاکھ خرچ دکھایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع ترقی نہ ہونے کی وجہ کھنڈر بن گیا ہے ترقی کی بجٹ کے اربوں روپے ہر سال افسران بااثر شخصیات کی ملی بھگت سے کاغذوں میں خرچ دکھا سرکاری خزانے کی بلا خوف لوٹمار میں مصروف ہیں کوئی روکنے اور ٹوکنے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون حفیظہ نے اپنے شوہر شہزاد دایو اور کم سن بیٹیوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے دو بھائی مسلسل مالی مطالبات کرتے رہے، اور وہ اپنے شوہر کی تنخواہ سے انہیں بغیر بتائے رقم فراہم کرتی رہی۔ تاہم جب گھر کے مالی حالات خراب ہوئے اور مزید رقم دینے سے انکار کیا تو بھائیوں نے رویہ بدل لیا اور اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ بھائیوں نے نہ صرف اسے بدنام کرنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے بلکہ غلط کاموں پر اکسانا شروع کیا۔ انکار...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز مکہ المکرمہ:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے مکہ مکرمہ میں چیف...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں زیادتی کے دو افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرے میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی ہوئی، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔متن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے...
پنجاب میں بس کی چھت پر سوار افراد درخت سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 3 جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے قریب مظفرگڑھ سے گجرات جانے والی مسافر بس کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کی چھت پر سوار مسافر ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے جا گرے۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال جلال پور بھٹیاں منتقل کیا، جہاں طبی سہولیات کی شدید کمی دیکھنے میں آئی۔ اسپتال میں نہ تو ادویات دستیاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025ء کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے بعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک...