2025-09-18@00:42:04 GMT
تلاش کی گنتی: 47
«بیلا روس کے ساتھ»:

سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
لندن: برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیلاب متاثرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور اس تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے شہدا اور بہادر بیٹوں کو شان دار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔ ڈاکٹر...
کٹھمنڈو: نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے اور "جنریشن زی" مظاہرین کے مطالبات پر عمل کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سابق وزیراعظم کے پی شرما اویلی نے کرپشن مخالف مظاہروں اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد 73 سالہ سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا۔ سشیلا کارکی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 6 ماہ کے لیے یہ ذمہ داری ادا کریں گی اور ملک میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کی تیاری پر توجہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن کا خاتمہ، بہتر حکمرانی اور معاشی مساوات...
جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کی راہنمائی کے لیے موٹروےپولیس موقع پر موجود ہے۔ حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اس آفت کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔ نامور گلوکار علی ظفرنے ان سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان کر دیا جو 27 ستمبر کو الحمرا میں ہو گا۔ کنسرٹ میں علی ظفر کے ساتھ دیگر ممتاز گلوکار بھی آواز کا جادو جگائیں گے، کنسرٹ سے حاصل رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے لگائی جائے گی معروف گلوکار، نغمہ نگار اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے اپنے کیریئر کے ایک ایسے خصوصی...

کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد
کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان(سب نیوز) کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کے ساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے جن میں 2 ہزار سال پرانے نوادرات اور سکے شامل ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں واقع کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنے والے سیلابی ریلے مختلف ادوار کے سکے اور نایاب خزانے بہا لائے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ان نوادرات میں ویما دیوا کنشکا کے دو ہزار سال پرانے سکوں کے ساتھ لودھی، تغلق، درانی، سکھ، مغل اور برطانوی دور کے سکے بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ عرب...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے بے پناہ مسائل و چیلنجز نے جنم لیا ہے، پھر بھی ہمارے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم مصیبتوں و صعوبتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے...
اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خاندان بے گھر اور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام صوبائی حکومت، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اسی وجہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق زرعی ایمرجنسی کا مقصد کسانوں کا تحفظ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی اپنی لازوال گائیکی اورعمدہ اداکاری کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ تاہم فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ قدرتی آفات کے وقت وہ ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی مثال 2005 کے زلزلے کے بعد سامنے آئی، جب انہوں نے ایک متاثرہ خاندان کے بچے کو گود لیا، جو آج اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سماجی کاموں میں ان کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ سال 2022 میں ملک کو درپیش شدید سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ اس مشکل گھڑی...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے باعث نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو اور امدادی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے لیے امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور بڑھتی ہوئی طغیانی سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے دریاؤں...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلاڑی مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ فتح ہم سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، پوری قوم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” انہوں نے اپنی میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یہی فیصلہ کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی...
قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلی سطحی وفد ہوگا۔قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر...
پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔ ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور ان کی اہلیہ تور پیکئی یوسفزئی نے بونیر کے علاقے پیر بابا اور پشونی اور اپنے آبائی ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بعد ازاں دونوں سوات بھی گئے جہاں مقامی تقریب میں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شریک رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ (US ARCENT) کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا، جو فوجی ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ بیان میں...
وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیرامیر مقام نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہٰ برکی، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم، اے ڈی وی ریلیف اکرم شاہ، ڈی پی او بونیر سعود خان، صدر مسلم لیگ (ن) ضلع بونیر سالار خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام و مسلم لیگ ن ضلع بونیر کی قیادت بھی موجود تھی۔ امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف...
سندھ ہائی کورٹ نے نسلہ ٹاور کے الاٹی کی نیلامی میں اضافی متنازع اراضی کو بھی شامل کرنے کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی، جمعرات کو زمین کی نیلامی کا عمل شروع ہوگا۔ ہائیکورٹ میں نسلہ ٹاور کے الاٹی کی نیلامی میں اضافی متنازع اراضی کو بھی شامل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ آفیشل اسائنی کی جانب سے نسلہ ٹاور کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ نسلہ ٹاور میں بلڈر کی جانب سے 357 مربع گز اضافی اراضی حاصل کی گئی تھی۔ نسلہ ٹاور کی اضافی اراضی کو نیلامی میں شامل نہیں کیا گیا۔ نسلہ ٹاور کے الاٹیز کو اراضی کی نیلامی کے ذریعے رقم ادا کی جائے...
سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھی اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ امینہ اِردوان کا کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
صدرِ آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ تنہا نہیں — پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سیلاب اور طغیانی سے جن خاندانوں کو جانی یا مالی نقصان پہنچا ہے، ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ خصوصاً ان کسانوں کے لیے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا جن کی فصلیں اور مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے۔ انہوں نے مسلح افواج، ریسکیو اہلکاروں اور دیگر...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...

پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب...
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قوم سے ان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر نواز شریف کا اظہارِ افسوس میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میری دعائیں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، براہِ کرم ان کی ہر ممکن مدد کی جائے، ہم سب اس مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، صرف خیبر پختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 320 سے...

کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ I am devastated by the significant loss of lives following further flooding across parts of Pakistan, including personnel on a Government helicopter carrying out relief work. My thoughts are with the families affected. We stand by Pakistan at this difficult time. — Jane Marriott...
شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں رہتی ہیں‘ ان کا گھر پہاڑی پر ہے‘ سامنے وادی میں انگوروں کے باغ اور وائنریز ہیں‘ وہ گھر سڑک کا آخری مکان ہے‘ شیلا نے باہر آ کر ہمارا استقبال کیا‘ میں ان کا پہلا پاکستانی مہمان تھا۔ ان کی عمر 75 سال ہو چکی ہے‘ یہ علیل بھی ہیں اور نحیف بھی‘ شیلا نے بتایا‘ امریکا کا آشرم اجڑنے کے بعد ہم سب دربدر ہو گئے‘ میں اپنے امریکن خاوند سلور مین کے ساتھ جرمنی آ گئی‘ وہاں بھی مقدمے بن گئے‘ سلور مین کا انتقال ہوا تو میں نے گرو کے شاگرد جان شیفلر سے شادی کر لی‘ وہ بھی فوت ہو گیا‘ مجھے اس دوران جیل ہو...
ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11...
سابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی ذاتی استعمال میں رہنے والی ایک نایاب رینج روور گاڑی رواں ماہ 23 اگست کو سلور اسٹون فیسٹیول میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی ابتدائی بولی 50 ہزار سے 70 ہزار پاؤنڈ کے درمیان متوقع ہے۔ یہ گاڑی 2006 سے 2008 کے درمیان ملکہ کے زیرِ استعمال رہی اور کئی شاہی تقاریب، بشمول 2007 کے رائل ونڈسر ہارس شو میں ملکہ نے اس گاڑی کو ذاتی طور پر چلایا۔ یہ رینج روور ماڈل 4.2 لیٹر سپرچارجڈ وی8 انجن پر مشتمل ہے اور ‘ٹونگا گرین’ رنگ میں تیار کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟ ملکہ...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جس کا باقاعدہ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشیں متوقع ہیں، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، گھوٹکی اور تھرپارکر...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نج کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے. پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی...
جنرل کوریلا نے کہا کہ انہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے کال موصول ہوئی، او ر انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے پکڑ لیا ہے، میں اسے واپس امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہوں، براہ کرم سیکریٹری دفاع اور صدر کو بتائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی شراکت دار قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کو سراہا ہے۔ پاکستان اور امریکا نے 10 مئی کو واشنگٹن میں بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی کے تعاون کو جاری رکھنے کی توثیق کی تھی۔...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقملاقات کے دوران صدر شی نے صدر لوکاشینکو کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور بیلاروس حقیقی دوست اور اچھے ساتھی ہیں۔ دونوں فریق ہمیشہ خلوص اور اعتماد کے ساتھ باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور تمام شعبوں میں تعاون جامع طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ چین ہمیشہ سے چین-بیلاروس تعلقات کو اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور فروغ دیتا...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس سوم کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس اہم موقع پر ملکہ نے کچھ خاص باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملکہ کمیلا نے رائل رپورٹر رویا نکہا سے گفتگو میں بادشاہ کے ساتھ اپنی 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی بنیاد دوستی، مشترکہ مزاح، اور زندگی کو آسانی سے گزارنا ہے۔ ملکہ کمیلا نے اعتراف کیا کہ دونوں ہی اکثر شاہی خاندان اور ملکی سرگرمیوں کے باعث مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ملاقات بھی نہیں ہو پاتی ہے لیکن یہی ان کے رشتے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بھی ہے۔ ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر، بادشاہ چارلس سوم، کے ساتھ تعلق کو بے تکلف انداز میں بیان کرتے ہوئے...
نجی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی...
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس میں موجود ہیں۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کی جانب سے دونوں بھائیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ بھی دیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔ بیلا روس کے صدر سے پہلے بے تکلفی سے میاں محمد نواز شریف ملتے ہیں اس کے بعد وہ شہباز شریف...
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان، بیلاروس کے ساتھ صنعت و تجارت میں اشتراک کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات میں سرمایہ کاری سے مطمئن ہیں، وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر تجارت نے تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ بیلاروس کئی ماہ سے متوقع تھا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں اور بیلاروس کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دو جے ایم سی اجلاس ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید...

آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری
آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ کے ساتھ مل کر 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پبلک سگنل پروڈکشن ٹیم کو لائنسس سے نوازا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق باخ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے سی ایم جی کے اولمپک چینل کے آغاز...
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...