ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ
چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز
انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر مند رہا ، لہذا جشن بہار کی آمد پر میں بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کےامور پر اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شہری شعبوں کی جانب سے فوج کی حمایت اور فوجیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال، فوج کی جانب سے علاقائی حکومت کی حمایت اور عوام سے محبت ہماری پارٹی، ہماری فوج اور ہمارے عوام کی عمدہ روایات اور ہماری منفرد سیاسی فوقیت ہیں ۔ نئے سفر پر، ہمیں اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنے، پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور فوجی اور شہری شعبوں کی باہمی حمایت کے امور میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دینا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے مزید تاکید کی کہ تمام سطحوں کی پارٹی کمیٹیاں اور حکومتی ادارے فوج کی تعمیر اور اصلاحات کی حمایت کریں، دفاعی امور، فوج سے محبت، اور فوجیوں کے احترام کو فروغ دینے والے معاشرتی ماحول کو مزید بہتر بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو چاہیے کہ وہ مقامی ترقی میں فعال کردار ادا کرے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرے، فوجی اور مقامی حکومتیں گہرے تعاون کے ساتھ ایک مضبوط فوجی-سول اتحاد کو مستحکم کریں، اور “عوام سے محبت، اور فوج سے محبت” کے نئے دور کو آگے بڑھائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم