2025-06-16@03:02:30 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«محافل جشن»:
اسلام ٹائمز: اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قیمتی تجاویز و مشورے دیئے، جنہیں آئندہ...
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہو گا۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ جنگی محاذ کھولنے کی غلطی کی تو فوری جواب دیا جائے گا۔
ہمارے اسپتالوں سے مریض شفایاب ہوکر بھی گھروں کو واپس آتے ہیں اور ’’مر‘‘ کر بھی۔ اسپتال میں کسی کی موت کا واقع ہوجانا کوئی اچنبھے والی بات نہیں، یہ بھی ضروری نہیں کہ جو مریض وہاں جائے وہ زندہ سلامت گھر واپس بھی آجائے، یہ تو منحصر ہے بیماری کی نوعیت اور مریض کی کنڈیشن پر، بروقت معیاری علاج اور اچھے شفاخانوں میں ہوتی بہترین دیکھ بھال پر۔ اب بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں اچھے شفا خانے کون سے ہیں؟ یہ فیصلہ کرنا ایک کٹھن اور مشکل ترین کام معلوم ہوتا ہے، عام طور پراسپتال یا تو سرکاری ہوتے ہیں یا پھر پرائیویٹ۔ نجی اسپتال اچھی خاصی رقم لے رہے ہوتے ہیں اور اس کے بدلے وہ اپنی...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہماری روایتی اور غیر روایتی صلاحتیں دفاع اور امن کے فروغ سے عبارت ہیں۔ دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہماری صلاحیتوں کے نتیجے میں امن کا قیام ممکن ہوا۔ ہمارا خطہ کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیز فائر میں تمام حل طلب معاملات پر بات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات، حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی اشتعال انگیزی اور علاقائی صورتحال پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی بنیاد تجارت، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی...

محبان اہلبیتؑ کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیئے، معصومہ نقوی
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے صدر کا کہنا تھا کہ یکم ذی القعد وہ مبارک دن ہے، جس میں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے آنگن میں ایسی دختر نے جنم لیا، جن کی شفاعت سے تمام شیعیان علیؑ بہشت میں داخل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغاز عشرہ کرامت و ولادت باسعادت کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بابرکت مناسبت پر تمام محبان خاندانِ نبوت و بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت یوم ِ دختر کے عنوان سے بھی...
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے صدر کا کہنا تھا کہ یکم ذی القعد وہ مبارک دن ہے جس میں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے آنگن میں ایسی دختر نے جنم لیا جن کی شفاعت سے تمام شیعیان علیؑ بہشت میں داخل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آغاز عشرہ کرامت و ولادت با سعادت کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بابرکت مناسبت پر تمام محبان خاندانِ نبوت و بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت یوم ِ دختر کے عنوان سے...
اسلام ٹائمز: یہ واضح ہوچکا ہے کہ عالمی و پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور اسکے کٹھ پتلی حکمرانوں کا واحد مقصد عوامی وسائل کو لوٹنا ہے۔ بلتستان کے نام نہاد "وزراء" درحقیقت قوم کے غدار ہیں، جنہوں نے اپنے عہدوں کو اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے استعمال کیا۔ انکی بدنیتی، بددیانتی اور بے حسی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوٹے ہوئے مال میں برابر کے شریک ہیں۔ کب تک عوام ان چوروں، ڈاکوؤں اور ضمیر فروشوں کے رحم و کرم پر رہیں گے؟ وقت آگیا ہے کہ ان خائنین کو انکے کرتوتوں کا حساب دینے پر مجبور کیا جائے۔ تحریر: عارف بلتستانی arifbaltistani125@gmail.com اس میں کوئی شک نہیں کہ بلتستان سونے کی چڑیا ہے۔ جو تمام تر قدرتی وسائل...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں 27 ویں رمضان المبارک کی شب ’’شب لیلۃ القدر‘‘ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ لوگوں کی غیرمعمولی تعداد نے مساجد کا رخ کیا۔ نماز تراویح میں ختم القرآن کی محافل کے ساتھ محافل شبینہ اور اجتماعی عبادات میں شرکت کی، مساجد اورگھروں میں محافل شبینہ، شب بیداری، ختم قرآن مجید، صلوٰۃ و تسبیح اور خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد، جامع مسجد داتا دربار، قدیمی بادشاہی مسجد، جامعہ نعیمیہ، مسجد وزیرخان، فیضان مدینہ، شہر اِعتکاف سمیت سینکڑوں جامع مساجد اور مدارس میں خصوصی اجتماعات ہوئے جن میں شہریوں کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو بیٹیوں کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار نہایت جذباتی انداز میں ایک ویڈیو بیان میں کردیا۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک وی لاگ میں بیٹیوں مِیرا اور نریمان انصاری کا جذباتی انداز میں زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ اداکارہ نے روہانسی ہوتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بیٹیوں کی بھی مجبوریاں ہیں کیوں اب وہ بچوں کی مائیں ہیں اور ان کے بچے یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔ A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے اس تلخ حقیقت کو بھی بیان کیا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے والدین کا مرکز تھے اور جب ہمارے بچے ہوئے تو والدین...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور اس سلسلہ میں مساجد میں خصوصی محافل اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات کیں جبکہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرأت، حمد و نعت، درود و سلام کی مقدس و با برکت تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ فرزندان اسلام نے اس موقع پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی، رزق حلال کی دعائیں مانگیں۔ قبرستانوں میں بھی شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی، پھول چڑھاتے اور فاتحہ خوانی کرتے رہے۔
علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے اپنے گھروں اور محلوں کو چراغاں کرتے ہوئے شب برات کا استقبال کیا۔ اسکے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں اور سڑکوں کو بھی چراغ سے سجایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت امام زمانہ (عج) اور شب برات کی مناسبت پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو چراغاں کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں محفل جشن اور اعمال کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے اپنے گھروں اور محلوں کو چراغاں کرتے ہوئے شب برات کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں اور سڑکوں کو بھی چراغ سے سجایا گیا ہے۔...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک کی بڑی اور فعال ادبی تنظیم زینہ پاکستان کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ 9 فروری کو مہران آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا، جس میں ملک بھر کے شعراء کرام کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے شعراء کرام بھی شرکت کریں گے ، فیملی مشاعرے میں لوگوں کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ اس بات کا اظہار زینہ پاکستان کے صدر سید ساجد علی رضوی نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ادب کی ترویج کے لیے ادبی محافل اور مشاعروں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت اور ادب کی جانب متوجہ کیا جاسکتا ہے جس سے ایک بہتر اور تعلیم یافتہ معاشرے کو پروان...
دنیا بھر میں ادبی میلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کے ذریعے مصنف اور قاری کے مابین شعوری طور پر فاصلہ کم کیا گیا۔ کسی زمانے میں قارئین کتابیں پڑھنے کے بعد تصوراتی طور پر طے کرتے تھے کہ متعلقہ کتاب کو لکھنے والے مصنف کی شخصیت کیسی ہوگی، وہ عام زندگی میں کیسا دکھائی دیتا ہوگا، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ عالمی ادب میں کتاب اور قاری کے درمیان ادبی فیسٹیولز کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جہاں دونوں ایک دوسرے سے براہ راست مخاطب ہوسکتے ہیں۔پاکستان میں بھی ادبی میلوں کی تاریخ کو کھنگالا جائے، تو قیامِ پاکستان کے فوراً بعد ہی اس طرح کی سرگرمیوں کے آثار ملتے ہیں، مگر وہ نقش کافی دھندلے ہیں، البتہ...
فاران یامین: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ بار الیکشن کے دوران کامیاب وکلاء کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ انتخابی نتائج کے بعد جیتنے والے وکلاء کے حمایتیوں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی، جس کے دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔ فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں جس میں واضح طور پر وکلاء کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں کامیاب وکلا کے حمایتیوں نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دینے لگی۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی...