رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ پنجاب سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلہ سے مشروط کرکے جاری کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا لیکن نام واپس نہ لینے کے باعث بیلٹ پیپر پر ن لیگ کے رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی کی سلمیٰ اعجاز کا نام موجود تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رانا ثناء
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.