سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی، ستھرائی، اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق، صفائی کی تمام جینیٹوریل سروسز اب ایک نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کر دی گئی ہیں۔ یہ کنٹریکٹ پیپرا قواعد کے تحت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا، اور سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو منتخب کیا گیا۔ مذکورہ کمپنی دفتر خارجہ سمیت دیگر اہم قومی اداروں میں بھی صفائی کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث سپیکر سردار ایاز صادق نے یہ اقدام اٹھایا۔ ان کے کفایت شعاری پروگرام کے تحت اس فیصلے سے سالانہ 10 کروڑ روپے کی بچت ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹ کی صفائی کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

پچھلے چند دنوں میں درجنوں ٹرک کوڑا کرکٹ پارلیمنٹ کے مختلف کونوں سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ لابیز اور گیلریوں میں خوبصورت پھولوں کے گملے رکھے گئے ہیں۔ پارکنگ ایریا کی بھی مکمل صفائی کر دی گئی ہے۔

نجی کمپنی روزانہ کی بنیاد پر جینیٹوریل سروسز مہیا کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں سی ڈی اے کی ناقص کارکردگی پر باقاعدہ رولنگ بھی دی تھی۔

ذرائع کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی کے بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے باعث پہلے ہی قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے، وزیراعظم اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے، فضل الرحمان کی دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت اسٹیٹ بینک کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف حکومت کا صنعتکاروں کو نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر سے تحفظ دینے کا فیصلہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا نادر موقع ہے، عاطف اکرام شیخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی سی ڈی اے

پڑھیں:

عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی حکومت کے تصور کو ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس بات پرراضی ہیں کہ قومی حکومت بنےاوراس کے بعد اصلاحات اور انتخابات کاعمل ہو۔

ایم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی اوراس میں یہ موضو ع زیربحث آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ قومی حکومت ہی واحد حل ہے۔

مزیدپڑھیں:پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

بڑی خبر! فواد چوہدری کا پروگرام ‘پاور ٹاک’ میں بڑا انکشاف: عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی حکومت کی حامی بھر لی ہے۔ pic.twitter.com/AY8ONxXYE8

— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) June 2, 2026

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ