2025-09-18@14:58:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2367

«مفادات سے»:

    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کی مشترکہ دفاعی کونسل نے جمعرات کو ایک غیر معمولی اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے کو “خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اجتماعی دفاعی اقدامات کرنے کی منظوری دے دی۔  دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد جی سی سی سربراہی اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ خلیجی تعاون کونسل کے اعلامیہ کے مطابق جی سی سی ممالک نے مشترکہ فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے کی “سخت ترین الفاظ میں مذمت” کی جاتی ہے، جو ایک خطرناک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کودونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔
    ٹرمپ کا دورہ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )امریکا اور برطانیہ نے تجارتی شعبوں میں ایک ساتھ ملکر کام کرنے کا عہد کیا ہے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیرز پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا بعد ازاں وزیراعظم اسٹار کیئر سے دوبدو ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی سیاست اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید...
    اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز جمعرات (آئی پی ایس )خلیج جوائنٹ دفاعی کونسل نے جمعرات کو دوحہ میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران علاقائی سلامتی کے خدشات، بالخصوص قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں، متعدد اہم سکیورٹی اقدامات کا اعلان کیا۔عرب نیوز کے مطابق دفاعی کونسل کی جانب سے اعلان کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں،متحدہ کمانڈ کے ذریعے انٹیلیجنس کے تبادلے کو بہتر بنانا، فضائی صورت حال کی تصویر تمام جی سی سی آپریشن سینٹرز کو منتقل کرنا، بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ابتدائی انتباہی نظام کی تیاری میں تیزی لانا،، متحدہ عسکری کمان کے ساتھ ہم آہنگی...
    اسلام آباد میں موجود ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے، پولیس یونیفارم پر لگے کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جانے لگی۔ ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی  ہدایات پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ذیشان حیدر نے اپنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی لئے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید...
    ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے عالمی نشریاتی ادارے نے یواے ای کے اعلی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ابوظہبی نے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ بینک کے کسی بھی حصے کی ضم کاری ریڈ لائن ہوگی مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے بعد کیا اقدامات ہو سکتے ہیں.(جاری ہے) متحدہ عرب امارات نے 2020 میں ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے اور ممکنہ ردعمل میں اپنا سفیر واپس...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا جاری بیان میں انڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس پر کام جاری رہے گا اور انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ طاقتور حلقوں کو چاہیے کہ فارم 47 سے بنائی گئی حکومت کا بوجھ نہ اٹھائے، شہباز شریف خود بہت بڑا بوجھ ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کے 90 فیصد عوام فارم 47 سے بنی حکومت سے نفرت کرتے ہیں اور اس وجہ سے عمران خان کے چاہنے والے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال پر اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات مجھ پر 7 ماہ سے پابندی ہے، آخری بار ملاقات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں ۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری آمد پر سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے سے والہانہ استقبال حیران کن تھا، سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹررانا ثنا اللہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کو سعودی عرب کیخلاف جارحیت سمجھنا ،میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنی جگہ لیکن پاکستان کے حوالے سے یہ بہت بڑی بات ہے،یہ بہت بڑا دن ہے،اس پر ہماری عسکری اور سیاسی قیادت اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ صحافی وسیم بادامی کے سوال ’’یہ سلسلہ ہو سکتا ہے صرف نکتہ آغاز ہو اور مزید ممالک تک بھی پھیلے‘‘کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یقیناً اس میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو ں گے ، یہ شروعات ہیں ،...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کی پیش رفت کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا۔ انڈین وزارتِ خارجہ نے یہ بیان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اہم ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر ردِعمل دیتے ہوئے جاری کیا ہے۔ Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025 انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان...
    انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے دولت مشترکہ کی لیک رپورٹ کے مندرجات سامنے لے آئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے رپورٹ کو لے کر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ بولے ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ سلمان اکرم نے کہا کہ دولت مشترکہ نے اس حقیقت کو تسلیم کیا جو پاکستانی قوم 8 فروری سے جانتی ہے، بہت سے حلقے ایسے ہیں جہاں فام 45 اور...
    لاہور سے تعلق رکھنے والی دو خواتین وی لاگرز کو اپنے والد کے آخری ایام کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس اقدام کو غیر اخلاقی اور غیر حساس قرار دیا گیا جس کے بعد دونوں خواتین نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس متنازع اقدام کی وجہ بیان کی ہے۔ خواتین نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کے دونوں بھائی کام کرنے سے قاصر ہیں اور ان کا خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے علاج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا نیا میزائل نظام جاپان میں تعینات کردیا۔ یاماگْچی میں امریکی مرین کور کے ائر اسٹیشن اواکونی میں ٹائیفون سسٹم ذرائع ابلاغ کو دکھایا گیا۔ یہ تعیناتی جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ مشق کا حصہ ہے جو جمعرات کے روز شروع ہوئی تھی۔ ریزولِیوٹ ڈریگن نامی اس مشق کا مقصد جاپان کے دور دراز کے جزائر کے دفاع کے لیے فوجی نقل و حرکت کو مربوط کرنا ہے۔ٹائیفون زمین سے ٹام ہاک کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 1600 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کو داغ سکتا ہے جو اواکونی سے بحیرئہ مشرقی چین اور چین کے کچھ حصوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-30
    ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا، جہاں الیمامہ پیلس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی نے دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایڈوب کامرس اور میجنٹو اوپن سورس میں نقص کی نشاندہی ہوئی ہے، دونوں سافٹ ویئر پلیٹ فارم آن لائن کاروبار کیلئے بنائے گئے ہیں، نقص کے ذریعےاٹیکرز گاہکوں کے سیشن ہائی جیک کر سکتے ہیں، اٹیکرز بغير کسی توثیق کے مکمل اکاؤنٹ پر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں خرابی سے حساس معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے، سافٹ ویئر استعمال کرنے والے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری انٹیگریشن غیر فعال کریں اور سخت ایڈمن ایکسس کنٹرولز لاگو کریں۔ ایڈوائزری میں سیشن میں کسی غیر...
    پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ...
    فائل فوٹو۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی کی رکن منزہ حسن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید :
    پشاور: تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔ تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔ دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ...
    صنعا نے امریکہ اور برطانیہ پر بحیرہ احمر کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایسے اتحاد بنانے کے خواہاں ہیں، جن کا خطے کے ممالک کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت اور حفاظت کے عزم پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن بین الاقوامی قانون کے احترام اور خطے کے ممالک کی اجتماعی سلامتی کے اصولوں کے فریم ورک کے اندر سمندری راستوں کے تحفظ پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صنعا حکومت کی وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میری...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ  آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ مزید برآں، وزیر دفاع کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید بنانا ہے۔ وزیر دفاع نے جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت میں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، مسلمان ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون، قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس کی قیادت بھی امریکا کی مرضی سے قطر میں موجود تھی جب وہاں پر حملہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن یقینی طور پر کوئی نہ کوئی ردعمل سامنے آئے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہاکہ...
     سیکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ عراق ایرانی سرگرمیوں کا ایک نمایاں مرکز ہے اور بغداد حزب اللہ لبنان کے لیے ایک اسٹریٹجک گہرائی ہے اور مستقبل میں کسی بھی علاقائی محاذ آرائی میں عراق بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باخبر عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق پر اسرائیلی حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور اس بارے میں سنگین انتباہات کے حوالے سے ملک کے وزیراعظم کو سیکورٹی رپورٹ پہنچا دی گئی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے مطابق ملک کی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے اداروں نے وزیراعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السوڈانی کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے،...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو موجودہ بحری چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری وزیر دفاع خواجہ آصف نے جدید پلیٹ...
    اس سال اب تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی تنظیمی ڈھانچے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیکن اس تیزی کی قیمت بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے، اور کئی کمپنیوں نے اپنے وسائل اے آئی پر مرکوز کرنے کے لیے ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ گوگل بھی اپنے اے آئی منصوبوں، خصوصاً جیمنی اور اے آئی اوورویوز کو بہتر بنانے میں مصروف ہے، مگر دیگر بڑی کمپنیوں کے برعکس اس نے حال ہی میں ایک مختلف سمت اختیار کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اطلاعات کے مطابق، گوگل نے محنت کشوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحت کے حوالے سے یہ سوال اکثر کیا جاتا ہے کہ پھل جوس کی صورت میں زیادہ فائدہ دیتے ہیں یا سالم حالت میں کھانے سے۔ماہرینِ غذائیت کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ جوس کے مقابلے میں پھلوں کو پورے طور پر کھانا زیادہ بہتر اور صحت بخش انتخاب ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سالم پھل میں موجود گھلنے اور نہ گھلنے والے فائبر نظامِ ہضم کو متوازن رکھتے ہیں۔یہ فائبر شوگر کو آہستہ آہستہ خون میں داخل ہونے دیتا ہے، جس سے نہ صرف بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے بلکہ پیٹ بھی زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ اس کے برعکس جب پھلوں کو جوس کی شکل میں لیا جاتا...
    کراچی: شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔  پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
    دونوں رہنماؤں نے منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تباہ کن خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں منشیات، بے راہ روی اور دیگر سماجی مسائل کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے درمیان شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سماج کو درپیش سنگین چیلنجز اور ان کے تدارک کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن مخدوم کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود سات سالہ حوریان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب لانڈھی مرتضیٰ اسماعیل گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص یاسر ولد محمد ظفر زخمی ہو گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت...
    نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس سشیلا کارکی کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اورنئے عام انتخابات 5 مارچ 2026کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کیا گیا۔ عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اور سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، تاہم بعد ازاں عوامی دباؤ پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی اور انہوں نے خود استعفیٰ دے...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی کے علاقے الحیدر سوسائٹی ڈرگ روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتول کی شناخت 26 سالہ ارتضیٰ علی ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ایمن دختر افتخار شاہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل تھانے کے ہیڈ محرر عثمان شاکر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی لڑکی مقتول ارتضیٰ کے نکاح میں تھی اور وہ اس سے ملنے گھر آیا تھا کہ گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ  کیا اور طلبہ اور اساتذہ کے خصوصی نشست منعقد کی۔ اساتذہ نے کہا کہ  ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیئے،  سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات کو پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/i3YRX4Hn-jBGrqoj9.html  
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس سے معاشرتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر...
    قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت، غزہ میں سیز فائر معاہدہ اور یرغمالیوں کی رہائی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سینکڑوں اموات اور وسیع پیمانے پر زرعی نقصان ہوا ہے جس پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سیلاب میں اب تک تقریباً ایک ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان زرعی شعبے کو پہنچا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ تربیت، دفاعی مہارتوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں پیش رفت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد باضابطہ ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔ ایئر چیف مارشل نے عراقی فضائیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے...
    پاکستان اور عراق کی فضائیہ نے آپریشنل ہم آہنگی مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراق کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موہنند غالب محمد رعدی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش...
    غیر ملکی سفارتکاروں اور خارجہ مشنز کے نمائندوں نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر، این ڈی ایم اے کا دورہ کیا جہاں انہیں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ترکیہ، آسٹریلیا، روس، جرمنی، جاپان، کینیڈا، جنوبی افریقہ، پولینڈ اور آئرلینڈ سمیت 30 سے زائد ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ این ڈی ایم اے صوبائی و علاقائی اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے تحت کام کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: مون سون کے دوران کتنی اموات اور کیا...
    سپریم کوٹ نے رشتہ نہ ملنے پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانیوالے شہری فاروق شاہ کے مقدمہ میں شامل انسداد دہشت گردی کی دفعات خارج کردی ہیں۔ درخواست گزار فاروق شاہ نے عمر قید کی سزا کیخلاف سپریم کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی، جس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کی۔۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کا ڈرافٹ منظور سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو 13 سال سے جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد موجود ہے۔ تاہم وکیل استغاثہ نے کہا...
    امریکی ریپر کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی مشہور امریکی ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو اس وقت اپنے نئے البم کی عالمی تشہیر مہم پر ہیں۔ لاش کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور یہ گاڑی کئی دنوں سے مقامی ٹویارڈ میں موجود تھی۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکار رابرٹ پیٹرز کے مطابق انہیں صبح کے وقت اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی سے شدید بو آ رہی ہے۔ گاڑی کے معائنے پر اس کی ڈگی سے لاش ملی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا...
    عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا اور دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر...
    ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر نے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پاکستان ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاس میں ترک وفد کی قیادت کی۔ دورے کے دوران مختلف اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیر دفاع یشار گولر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر کے ہدف پر زور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانیوں کیلیے دو جنگیں لڑیں اپنی معیشت تباہ اور لاکھوں لوگ شہید کروائے مگر آج بھی افغان سرزمین سے ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر میجر عدنان کی شہادت پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا۔ اُن کے مطابق شہید کی والدہ کا کہنا تھا میرے 10 بيٹے ھوتے تو وہ پاکستان کی ناموس قربان کردیتیں، میجر عدنان کی شہادت پر بہنیں اور اور بیوی دکھ میں ڈوبی تھیں ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’والد کو گلے لگایا تو وہ کہنے لگے میں مضبوط...
    ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر جو اس وقت پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ترک وزیر دفاع اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے چینی عملے کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس تعاون، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی حکمتِ عملی میں رابطے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ پر بات کی تھی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے،...
    کوبن ہیگن : ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں ایک بڑی فوجی مشق Arctic Light 2025 کا آغاز منگل سے کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈنمارک کی افواج اور نیٹو (NATO) کی آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے،  یہ مشق 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے،  یہ تمام اقدامات Joint Arctic Command کی قیادت میں اور گرین لینڈ کی حکومت کے ساتھ تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ...
    پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مچھلی مندی کباڑ مارکیٹ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ مقتول اسی علاقہ کا رہائشی تھا اور اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
    متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے باہمی تربیتی پروگراموں اور عسکری سطح پر تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے...
    متحدہ عرب امارات کے نیول کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے چیئرمین جوانٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحد شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کا دورہ پاکستان، جوائنٹ چیف آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثھی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز ملٹری) سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ...
    سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کے اسپنرز کی شاندار کارکردگی پر یوٹرن لیتے ہوئے اپنے خیالات سے 11 منٹ کے فرق سے رجوع کرلیا۔ وسیم اکرم نے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی بولنگ حکمتِ عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ ’سیمنگ وکٹ پر پارٹ ٹائم بولرز کیوں آزما رہے ہیں؟ خاص طور پر جب 140 رنز کا دفاع کرنا ہو۔‘ Debate over, I’ll take my words back, I suppose now . Brilliant ???? performance so far by the spinners ???? — Wasim Akram (@wasimakramlive) September 7, 2025 تاہم صرف 11 منٹ بعد ہی...
    عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے نیٹ ورک ٹریفک میں مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں تاخیر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ  ریڈ سی (بحیرہ احمر) میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کا کٹنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی مائیکروسافٹ نے کیبلز کے کٹنے کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہو رہا ہے۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرق وسطیٰ سے گزر کر نہیں آتی اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی...
    سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل آئیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان فاتح رہا۔ میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ میچ ریکارڈ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سیریز کے اختتام پر نو ستمبر سے ایشیاکپ کا آغاز ہوگا۔
    ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے، ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس...
    ترکی کے وزیرِ قومی دفاعیاشار گیولر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہیومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ ہیں، ہم دفاعی تعاون، تربیت، اور انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پاکستان کے ترکی میں سفیرڈاکٹر یوسف جُنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے6 ستمبر 1965 کی جنگ کو قومی اتحاد، قربانی اور جرأت...
    سکھر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ملٹری روڈ واکنگ ٹریک سکھر پر ایک پُر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پرچم کشائی کی۔ یادگار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا گیا، جس کے بعد دنیا کے 11ویں، ایشیا کے 7ویں، پاکستان کے دوسرے اور سندھ کے بلند ترین 300 فٹ فلیگ پول پر 84 فٹ لمبا اور 56  فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، جو وطنِ عزیز کی عظمت، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا ۔ اس موقع پر پولیس، سول ڈیفنس کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مسلح افواج نے 60 ویں یوم دفاع پر اپنے پیغام میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھرپور خراج عقیدت پش کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول، ایئر چیفس نے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے اٹل عزم اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی علامت ہے، اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایک ایسے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جو اسلحے اور تعداد میں کہیں زیادہ طاقتور تھا۔ پاک...
    امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو قومی دفاع سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھی کرنے اور چین کی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کو فراہم کرنے کی سازش کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق، 42 سالہ مائیکل شینا، جو ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے رہائشی ہیں، واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مرکزی دفتر میں تعینات تھے اور ان کے پاس ’ٹاپ سیکرٹ‘ سیکیورٹی کلیئرنس موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی پارکنگ میں امریکی جاسوس کی پر اسرار ہلاکت اپریل 2022 سے شینا نے آن لائن مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسے افراد سے رابطے شروع کیے اور بدلے میں رقم لے کر امریکی حکومت کی حساس معلومات فراہم کیں۔...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔  ایس ایچ او سچل امین کھوسہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ ظفر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ مقتول کی ملک شاپ ہے جسے علی خان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ،...
    ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے انتظامی اور قانونی ڈھانچے پر سفارشات کی تیاری کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے غیر معمولی گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے جس میں کمیٹی کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا کنوینئر،...
     چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول، مشترکہ حکمتِ عملی کی ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ...
    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے کان کنی، معدنیات، صنعت، زراعت، تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ چینی وزیر لی لیچینگ نے وزیراعظم کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو...
    شارجہ(سپورٹس ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا۔ یہ میچ قومی ٹیم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فتح کی صورت میں پاکستان براہِ راست فائنل میں جگہ بنا لے گا۔ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ اگر پاکستان کو آج شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اسے فائنل میں پہنچنے کے لیے کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔ دوسری جانب میزبان یو اے ای اب تک سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور پہلی فتح کی تلاش...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ ثاقب زخمی ہوگیا جبکہ چینسر گوٹھ فوجی قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے 20 سالہ عذیر زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے کھارادر اور محمود آباد پولیس کا کہنا کہ دونوں واقعات ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آئے ہیں جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
    اسلام آباد: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کا ذکر...
    ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔   علاقائی سلامتی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی تقاضوں کے تناظر میں عسکری اشتراک کو وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایئر چیف مارشل...
    سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے...
    ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے آج پاکستان ایئر فورس کے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز پر ترک وفد کا پرتپاک اور دوستانہ استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کے بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول، جاری دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی میدانوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ترک کمانڈر کے پہنچنے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی: صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں  ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خاص طور پر ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) کے کردار کو اجاگر کیا، جو خطے میں محفوظ بحری گزرگاہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا اور انہیں...
    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عالمی سطح پر عیاں ہو گئیں۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے واپسی پر باڈی لینگویج نے سب کچھ ظاہر کردیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں نظر آئے ۔ اسی طرح اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھی بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے سے قاصر رہیں جب کہ ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے نے مودی کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھارت کی سفارتی...
    بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران ایک شہری نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو زخمی کر دیا۔ چھیپا رضا کار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسرا واقعہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا،...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ممتاز کی ٹانگ پر گولی لگی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے...
    ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات  میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ  جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیر خارجہ مسٹر آرا رت میرزوئیان کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔ اس تاریخی پیش رفت کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ  کیا ہے کہ ان کی نشان کردہ آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ جب کسی آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس کے راستے بھی متعین کرتا ہے لیکن ہم نے تو راستے ہی بند کردیے ہیں، لوگوں نے بے دردی اور بے شرمی کے ساتھ آبی گزرگاہوں میں گھر بنالیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا خواجہ آصف کے مطابق ایک عام آدمی سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی قانون پر عملداری کے لیے تیار نہیں ہے،...
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
    پاکستان اور آرمینیا کے درمیان بالآخر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے جو دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی اور تاریخی پیش رفت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم فیصلہ چینی شہر تیانجن میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی سطح پر ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے اصولوں پر  دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں پر رکھی جائے گی، جو خودمختاری، احترام اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق...
    بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
      بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے  قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کیلئے اہم پرفارما جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر دینا لازم ہوں گی، فریقین کے لیے کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر، تھانہ، پوسٹمارٹم نتائج پرفارما میں دینا ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلوں کے نتائج بھی پرفارمار میں شامل کرنے ہوں گے، ملزمان کے نام، عمر، گرفتاری کی تاریخ سب فارم پر درج ہوگا۔ اس کے علاوہ پوسٹمارٹم کا دن اور وقت بھی پرفارما پر بتانا ہو گا، فرانزک کا نتیجہ کیا رہا یہ بھی پرفارما پر درج ہو گا۔ ججز کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے پرفارما سے دیکھ...
    سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے ایک اہم پرفارما جاری کیا ہے جس کے تحت اب کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس پرفارما کے مطابق فریقین کو بھی کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا ہوگا، جس میں درج ذیل تفصیلات شامل ہوں گی: ایف آئی آر نمبر اور متعلقہ تھانہ پوسٹمارٹم کے نتائج اور پوسٹمارٹم کا دن و وقت ملزمان کے نام، عمر اور گرفتاری کی تاریخ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے نتائج فرانزک رپورٹس اور ان کے نتائج مزید پڑھیں: قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر سپریم کورٹ کا مقصد یہ ہے کہ ججز کیس کی...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت میرزویاں کے درمیان ایک خوشگوار اور تعمیری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین تنازعات کے حل کے لیے امن معاہدے پر اتفاق جمعے کے روز ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ میری جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزویاں سے ٹیلی فون پر خوشگوار گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔ Foreign Minister of the...