2026-07-24@15:08:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1385
«ویڈیو کے»:
فیس بک نے صارفین کو زیادہ دیر تک پلیٹ فارم پر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک جیسا نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے، جس میں ایپ کھولتے ہی فل اسکرین ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹاگرام کی لت کے خلاف بڑا ایکشن، بھاری جرمانے کی دھمکی میٹا کے مطابق فیس بک ایپ کے سربراہ ٹام ایلیسن نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی ایک نئی ‘دوبارہ تشکیل دی گئی تجرباتی سہولت’ کی آزمائش کرے گی، جس کے تحت صارفین کو روایتی فیڈ کے بجائے براہ راست عمودی ویڈیوز کی فیڈ نظر آئے گی۔ نئے تجربے میں صارفین کو الگورتھم کے ذریعے منتخب کی گئی ویڈیوز مسلسل دکھائی جائیں گی، جو ٹک ٹاک...
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا، رابی پیرزادہ (rabi peerzada)نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔ رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے، اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔ رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے...
گوگل نے صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے سیلفی ویڈیو پر مبنی نئی بایومیٹرک شناختی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے اہل صارفین پاس ورڈ یا ریکوری ڈیوائس دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق نیا فیچر بنیادی طور پر اکاؤنٹ ریکوری کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صارفین ابتدائی مرحلے میں اسکرین پر دی گئی ہدایات کے مطابق ایک مختصر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کریں گے جس میں مختلف زاویوں سے چہرہ دکھانا ہوگا تاکہ شناخت محفوظ کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل پلے کی نئی پالیسی، متبادل ایپ مارکیٹس کو راستہ مل گیا اگر بعد میں صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے،...
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔ Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a — iffi (@iffiViews) July 22, 2026 طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس...
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔ صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔ پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں...
نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔ وائرل افواہوں کے بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ان کی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ گلوکارہ کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے مختلف غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ اپنے پیغام میں طاہرہ سید نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اس وقت...
لاہور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران خاتون کو اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جس پر انکی 8 بیٹیاں عدالت کے باہر دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار غلام حسین نے حبسِ بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ شبنم بی بی کو انکے سابق شوہر اور اہلِ خانہ نے غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت انہیں بازیاب کرا کے ان کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔ سماعت کے دوران شبنم بی بی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ غلام حسین سے نکاح کرچکی ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے خاتون...
ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاونٹس بحال، ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاونٹس کو بحال کردیا ۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی بھی مشروط اجازت دیدی۔ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ڈکی بھائی کے فریزبینک اکاونٹس کو بحال کردیا۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پرویڈیواپلوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی، عدالت میں زیرالتوا کیس سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگوکریں گے۔عدالت نے حکام دیا کہ آپکے چینل پر27ویڈیوز پر این سی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے فریز بنک اکاؤنٹس کو بحال کردیا ۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی بھی مشروط اجازت دے دی۔ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ڈکی بھائی کے فریزبنک اکاؤنٹس کو بحال کردیا۔ عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پرویڈیواپلوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی، عدالت میں زیرالتوا کیس سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگوکریں گے۔ عدالت نے حکام دیا کہ آپکے چینل پر27 ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے، اسکو ڈیلیٹ نہیں کرینگے، عدالت نے آئندہ سماعت پراین سی سی آئی اے کے...
پشاور زلمی کی جانب سے وزیرستان کی آئینہ وزیر کے لیے خصوصی کِٹ، ویمن لیگ میں شمولیت اور تربیت کی یقین دہانی
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے وزیرستان سے تعلق رکھنے والی آئینہ وزیر نامی بچی کو کرکٹ کِٹ اور سامان ارسال کر دیا ہے اور ساتھ ہی بتایا ہے کہ بچی کی تربیت اور زلمی ویمن لیگ میں شمولیت کے لیے موقع فراہم کیا جائے گا۔ ترجمان زلمی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ آئینہ وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بچی کی صلاحیتوں کو سراہا تھا اور مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی کی ہدایت پر پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی کِٹ اور سامان فراہم کر دیا گیا ہے، جس سے وہ اب کرکٹ پریکٹس کر سکیں گی۔ یہ...
لاہور:پولیس یونیفارم میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا ڈرائیور کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔ ایس ایس پی اختر فاروق کے مطابق کانسٹیبل ڈرائیور ظفر اقبال نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2026/02/policemantiktok.mp4 کانسٹیبل ڈرائیور کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے حکم سے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پنجاب پولیس کے تمام ملازمین کو پولیس یونیفارم میں خاص کر کسی گانے پر ٹک ٹاک بنانے سے سختی سے منع کر رکھا ہے۔
میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز کلب ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہی ہوا تھا کہ اسٹیڈیم کے قریب کارٹیل کے شر پسندوں کی موجودگی سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کھلاڑیو اور گراؤنڈ اسٹاف کو جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Top-flight footballers sprint for their lives from cartel gunmen Mexico host FIFA World Cup in just 4 months https://t.co/qmWPwfygSm pic.twitter.com/Jq1EKtTa5E — RT (@RT_com) February 23, 2026 کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے باعث کئی صارفین کی...
راجستھان: سابق رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جونا پوریا کے مسلم خواتین کو کمبل نہ دینے کا ویڈیو وائرل، شدید تنقید
راجستھان کے ٹونک ساوائی مدھوپور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سکھبیر سنگھ جونا پوریا کا ایک ویڈیو وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ کمبل تقسیم کے دوران مسلم خواتین کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں:راجستھان میں کار اور اونٹ کا خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونا پوریا کمبل تقسیم کے دوران خواتین سے ان کے نام پوچھتے ہیں۔ جب ایک مسلمان نام سن کر وہ اپنی ٹیم کو ہدایت دیتے ہیں کہ اس خاتون کو کمبل نہ دیا جائے اور کہتے ہیں: “جو لوگ وزیراعظم نریندر مودی کی توہین کرتے ہیں، ان کا کمبل لینے کا حق نہیں۔” بعد ازاں خواتین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کے دوران ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز حاصل کی تھی۔ بعد ازاں مالکان نے ٹیم کا تعلق ملتان کے بجائے راولپنڈی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔اتوار کے روز فرنچائز انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک 25 سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے ٹیم کا نام “پنڈِز” رکھنے کا اعلان کیا۔ ویڈیو میں راولپنڈی شہر کے نمایاں مقامات دکھائے گئے جبکہ پس منظر میں پرجوش موسیقی شامل کی گئی تھی۔ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا کہ راولپنڈی ٹیم...
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر نہ صرف میچ بلکہ بھارتی ٹیم کے غرور کو بھی چوٹ پہنچائی۔ اور بھارت کے لیے شرمندگی صرف یہی نہیں رہی بلکہ میچ سے پہلے ٹیم کی فتح پر بنایا گیا ایک طنزیہ پرومو جو اپنے اعتماد کی علامت تھا ہار کے بعد ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ لیکن سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پہلے ہی وائرل ہو چکی تھی جس پر صارفین نے نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ بھارتی ٹیم پر تنقید بھی کی اور کہا کہ غرور کا سر نیچا ہوتا ہے اور یہ ویڈیو اس کا بہترین ثبوت بن گئی ہے۔ South Africa defeated...
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال یکم رمضان کو ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں اور یادیں تازہ کیں۔ بشریٰ اقبال نے اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت پر تیار کردہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد وہ کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک نہیں ہوئیں تاہم کئی برس بعد آج اس پروگرام میں صرف اس لیے آئیں کیونکہ یہاں عامر لیاقت کو بانی اور پیش رو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ بشریٰ اقبال نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے تعلیمی دور سے لے کر کامیابی تک ان کی ساتھی رہیں اور ان کے ساتھ بے شمار یادیں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ کلپ بھی شامل تھا، جہاں وہ رونالڈو کے ساتھ فٹبال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Firstpost (@firstpost) ویڈیو میں ٹرمپ نے کہا کہ رونالڈو، آپ تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں آپ کی امریکا میں ضرورت ہے، فوراً آجائیں، ہمیں آپ جلد چاہیے۔ یہ ویڈیو گزشتہ برس نومبر میں رونالڈو کے اوول آفس کے دورے کے بعد سامنے آئی، جب وہ ایک سعودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260222-02-9 کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ ایک خاتون عائشہ اور اس کی دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی، جب تین خواتین ان پر دھاوا بول دیتی ہیں۔عائشہ اور اس کے دوستوں کی ٹیبل پر تین خواتین آ کر گالم گلوچ کرتی ہیں، اور ایک خاتون نے عائشہ کو تھپڑ مارا، جبکہ دوسری نے ٹیبل سے پلیٹ اٹھا کر اس پر پھینک دی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون لال کپڑوں میں ملبوس تھی، جس نے عائشہ کو تھپڑ...
بھارتی ریاست اتر پردیش کی خصوصی عدالت نے انجینئر رام بھون اور ان کی اہلیہ دُرگاوَتی کو 33 کم سن لڑکوں کے جنسی استحصال کے الزام میں موت کی سزا سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سفاک جوڑے نے کم سن بچوں پر یہ جنسی مظالم 2010 سے 2020 کے دوران ڈھائے جب کہ بچوں کی عمریں صرف 3 سال سے 10 سال کے درمیان تھیں۔ عدالت نے کیس کو اپنی نوعیت کا سب سے کم رونما ہونے والا کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں نے نہ صرف منظم طریقے سے بچوں کا استحصال کیا بلکہ 2 لاکھ سے زائد فحش ویڈیوز اور تصاویر دنیا کے تقریباً 47 ممالک میں پھیلائیں۔ خصوصی پبلک پراسیکیوٹر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ عدالت نے متاثرہ ہر بچے کو 10 لاکھ روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امریکا کے شہر نیویارک کے قلب، ٹائمز اسکوائر، میں روحانیت اور اخوت سے بھرپور منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب کھلے آسمان تلے سینکڑوں مسلمانوں نے باجماعت نمازِ تراویح ادا کی۔ دنیا کے مصروف ترین اور روشن ترین مقام پر عبادت کا یہ دلکش منظر نہ صرف وہاں موجود افراد کے لیے باعثِ حیرت و مسرت بنا بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پانچواں موقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں اجتماعی طور پر نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا، جہاں نیویارک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔...
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امریکی شہر نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر میں باجماعت نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پانچواں موقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا۔ تراویح میں نیویارک کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآن پاک کی تلاوت پورے انہماک اور یکسوئی کے ساتھ سنی۔ منتظمین نے بتایا کہ تراویح سے قبل مغرب کی نماز اور پھر افطار کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر مذاہب کے ماننے والے شہری بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ شب نیون لائٹس، ڈیجیٹل اسکرینز...
کراچی: کورنگی کی رہائشی خاتون کی والدہ پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کے احکامات پر فوری کارروائی کی گئی اور تشدد میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت اور وائرل ویڈیو کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکاروں کا مرد اور خاتون پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے...
اسلام آباد میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کے میاں بیوی پر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا اور شناختی کارڈ چیک کروانے کا کہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں اور میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔بعدازاں آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
جرمنی کی ایک اے آئی ویڈیو پروڈکشن کمپنی ’دی ڈور برادرز‘ نے ایک سائنس فکشن شارٹ فلم کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم کو اے آئی کی مدد سے صرف ایک دن میں تیار کیا گیا ہے۔ ’دی ڈور برادرز‘ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی نئی سائنس فکشن فلم کا 3 منٹ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم نے 200 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 60 ارب روپے کے بجٹ جیسی فلم کو اے آئی کی مدد سے صرف 1 دن میں تیار کر لیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Dr. Helen Papagiannis, Ph.D....
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل پولیس کے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، ویڈیو میں ڈولفن اہلکار کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف 8 میں ان کے گھر کے باہر روکا تھا، اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا اور شناختی کارڈ چیک کروانے کا کہا۔پولیس نے بتایا کہ اس دوران ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں اور میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آئی جی اسلام آبادنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
امریکا کی معروف کاروباری شخصیت اور ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او کی مسلمان ہونے کے بعد مسجد الحرام میں پہلے لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ العربیہ ڈاٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بڑے سیاحتی پروگرام سے وابستہ کمپنی ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او اور اسلام قبول کرنے والے امریکی شہری جان باگانو کی مسجد الحرام کے دورے کی دوران بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او کا نام سعودی عرب کے بڑے سیاحتی منصوبوں سے جڑا ہوا ہے۔ تداول واسع لمقاطع الرئيس التنفيذي للبحر الأحمر جون باغانو أثناء زيارته الحرم المكي لأول مرة بعد حصوله على الجنسية #السعودية في أكتوبر 2025 pic.twitter.com/hvoJzIEIks...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ مکرمہ:امریکی ارب پتی اور جان پگانو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ مقدس مسجد الحرام میں کھول کر ایک شاندار روحانی تجربہ حاصل کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمضان المبارک کا آغاز ہوا اور مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی بھیڑ موجود تھی۔جان پگانو نے اس تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ سفید سعودی لباس کندورہ اور سعودی کیفیہ زیب تن کیے ہوئے خانہ کعبہ کی جانب بڑھتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں ان کی نگاہیں خانہ خدا کی طرف مرکوز تھیں اور ان کے چہرے پر عقیدت اور خوشی نمایاں تھی۔ ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار اور...
امریکی ارب پتی اور سعودی عرب کی معروف کمپنی ریڈ سی ڈیلوپمنٹ کے سی ای او جان پگانو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ مسجد الحرام میں کھولا۔ جان پگانو نے اپنے اس شاندار روحانی تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک ویڈیو میں بتایا۔ اس ویڈیو میں جان پگانو سفید سعودی لباس کندورہ اور سعودی کیفیہ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مسجد الحرام میں داخل ہو رہے ہیں۔ جان پگانو کی نگاہوں کے سامنے خانہ کعبہ اپنی پورے جاہ و جلال اور رحمتیں بکھیرتا نظر آ رہا ہے، وہ خانہ خدا کی جانب بے تابی سے بڑھتے ہیں۔ ویڈیو میں جان پگاؤ کی خوشی دیدنی تھی۔ ان کے...
امریکی ارب پتی اور سعودی عرب کی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر جان پگانو اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان المبارک کے موقع پر مسجد الحرام پہنچ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جان پگانو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ مخصوص سعودی لباس سفید کندورہ اور سعودی کیفیہ میں ملبوس کعبہ کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے خادمِ الحرمین الشریفین، ولی عہد شہزادہ اور سعودی عوام کو رمضان کی مبارک باد بھی پیش کی اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ سعودی عرب پر اس مہینے میں خیر و برکت نازل فرمائے۔ أهنئ القيادة الرشيدة والشعب السعودي بحلول...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا جاتا رہا کہ پولیس نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس میں محصور کر رکھا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو رات کی بچی ہوئی روٹی کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس جو 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے اس کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال کو بعض حلقوں نے ’کربلا...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کپتان سلمان علی آغا غصے میں آ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کپتان اور ہیڈکوچ کے درمیان تکرار ہوئی، ویڈیو میں کپتان سلمان علی آغا کو زمین پر بوتل پھینکتے دیکھا گیا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ تھے اور کوچ ان سے بات کر رہے تھے۔ فاسٹ باؤلر باسط علی نے بھی وضاحت کی کہ یہ تبادلۂ خیال کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہو...
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی ایک کمسن بچی کی شاندار انداز میں بولنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا (ایکس) پر دھوم مچا دی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسے اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف بادشاہ پشتین نے شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آئینہ وزیر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ شگہ زالول خیل سے ہے اور وہ شہید عمر گل کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں...
اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف چھ کیسز کی سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے، عدالت نے 24 فروری کو تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق وزیر شاہنواز رانجھا کو قتل کرنے کی کوشش سمیت دیگر پانچ کیسز کی سماعت ہوئی جس میں سلمان صفدر نے دلائل دے دیے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج...
لاہور پولیس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت آفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو ہراساں کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی، ویڈیو میں ملزم خواتین کا پیچھا کرتے اور موقع پاکر نازیبا حرکات کرتے دکھائی دیتا ہے۔ ڈولفن پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شمالی چھاؤنی کے حوالے کر دیا۔
لاہور: گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیا۔ متاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے بہانے سے باہر ملنے بلایا، ملزم 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ماں سے محروم بندر کے بچے کی جذباتی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کر دیا ہے۔6 ماہ کے اس ننھے بندر، جسے ’پنچ‘ کہا جاتا ہے، کو ایک کھلونا بندر سے لپٹ کر سکون حاصل کرتے دیکھا گیا اور یہی منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق پنچ کو پیدائش کے کچھ عرصے بعد اس کی ماں نے قبول نہیں کیا، جس کے بعد اسے خصوصی دیکھ بھال میں رکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ کبھی کھلونے کو بانہوں میں بھرتا ہے تو کبھی اس میں چہرہ چھپا کر جیسے ماں کی آغوش کا احساس ڈھونڈتا دکھائی دیتا ہے۔ایک اور منظر میں وہ اسی کھلونے کو...
جاپان میں ماں کی طرف سے ترک کیے جانے والے بندر کے بچے کی کھلونے کو لپٹنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ ’پنچ‘ نامی چھ ماہ کے بندر کے بچے کو آرام کی تلاش میں کھلونے بندر کی آغوش میں جاتے فلمایا گیا۔ پنچ کو اس کی ماں نے پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی ترک کر دیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بندر آرام کے لیے کھلونے کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔ پھر جھک کر اپنا چہرہ کھلونے میں چھپا لیتا ہے۔ View this post on Instagram ویڈیو میں پنچ کو کھلونا لے کر انکلوژر میں گھومتے بھی...
انڈیا کے شہر امرتسر میں ایک سڑک کنارے گول گپے کے اسٹال پر حال ہی میں پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ مقامی صارف کے مطابق، وہ دوستوں کے ساتھ اسٹال پر گول گپے کے مزے لے رہے تھے جب انہوں نے بڑے پیالے میں حرکت محسوس کی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ پیالے میں ایک زندہ چوہا موجود تھا۔ ویڈیو میں وینڈر گول گپے کے مصالحے والے آمیزے سے چوہے کو نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ آخرکار چوہا چھلانگ لگا کر قریبی نالی کی طرف چلا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکیں اور چائے پی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔ مریم نواز براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔ اجلاس میں مریم نوازشریف نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اورگلاس ٹرین پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے مری سفر کے دوران...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیں گی اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اورگلاس ٹرین پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مری ایکسپریس وے کے ڈھابے پر خود چائے بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نوازشریف مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیں گی اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اور گلاس ٹرین پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔
شرجیل میمن نے سابق رکن جماعت اسلامی عبدالرشید کے پولیس پر پتھراؤ کی ویڈیو چلادی اور کہا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ آپ پولیس پر حملہ کرو اور کارروائی نہ ہو۔سندھ اسمبلی میں خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید پولیس کو پتھر مارنے کا کہہ رہے ہیں، دنیا کا کونسا قانون آپ کو پولیس کو پتھر مارنے کا کہتا تھا۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ جب دل چاہے کوئی جماعت شہر کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دے۔ جماعت اسلامی کے شارع فیصل پر جلسے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہوئیں، ہفتے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معنی خیز انسٹا اسٹوری پوسٹ کی۔میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اچانک دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔اپنی منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد اداکارہ میرب علی نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ اسٹوری میں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس معاملے پر اسٹوری لکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اسٹوری کو عاصم...
معروف ماڈل اور اداکارہ میرب علی نے اپنے سابق منگیتر اور گلوکار عاصم اظہر پر انسٹاگرام کے ذریعے مبہم انداز میں طنزیہ اشارہ کیا ہے۔ میرب علی اور عاصم اظہر کی تین سالہ منگنی ٹوٹنے کے بعد عاصم اظہر کو ایک بار پھر اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دیکھا گیا۔ جس میں دونوں ڈانس کر رہے تھے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Rahim. (@bymariummmm) اسی دوران میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا جسے صارفین نے عاصم اظہر کے لیے بالواسطہ تنقید کے طور پر لیا۔ اسٹوری میں میرب علی نے لکھا کہ ’میری فکر نہ کریں...
اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے سابق منگیتر اور گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد ایک مبہم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جسے سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر پر طنز قرار دے رہے ہیں۔ میرب علی اور عاصم اظہر 3 سال سے زائد عرصے تک تعلق میں رہے، ابتدا میں اس جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ عاصم اظہر کی گلوکارہ و اداکارہ ہانیہ عامر سے علیحدگی کے فوراً بعد ان کی میرب سے قربت سامنے آئی تھی، جبکہ میرب اور ہانیہ ایک وقت میں قریبی دوست بھی سمجھی جاتی تھیں۔ 3 سال تک منگنی برقرار رہنے کے بعد دونوں نے اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معاملہ اس وقت...
ڈھاکا کی ایک نشست سے کامیاب جماعت اسلامی کے امیدوار بیرسٹر احمد بن قاسم ارمان نے اپنی حریف بی این پی امیدوار سنجیدہ اختر کے گھر پہنچ گئے جہاں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرسٹر احمد بن قاسم کے والد میر قاسم علی جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما تھے جنھیں 2016 میں حسینہ واجد نے پھانسی دی تھی۔ خود احمد بن قاسم کو بھی ان کے گھر سے اغوا کرکے 8 سال تک لاپتہ رکھا گیا تھا اور حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد رہائی ملی تھی۔ اسی حلقے سے بی این پی کی امیدوار سنجیدہ اختر تھیں جن کی والدہ حاضرہ خاتون نے حسینہ واجد کے دور میں اپنے بیٹے کے لاپتا ہونے پر "مایر داک" (ماں...
بالی وڈ کی شہرۂ آفاق فلم شعلے دہائیاں گزر جانے کے باوجود اب تک مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کے ڈائیلاگ تاحال زبان زد عام ہیں جسے اب اے آئی نے ایک نیا رنگ دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک تخلیقی ویڈیو نے ماضی کی انمٹ یادوں ایک بار پھر تازہ دم کردیا۔ جسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اس وائرل اے آئی ویڈیو میں فلم کے یادگار کردار اپنے اصل اداکاروں سے ملتے اور سیلفیاں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس جذباتی کلپ نے مداحوں کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا ہے۔ ویرو، بسنتی اور جے کی نئی ملاقات ویڈیو میں شعلے کے مقبول کردار ویرو اپنے اصل اداکار...
خیرات کے 5 پاؤنڈز جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل
معروف گلوکار ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان لندن میں شدید تکرار اور بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گلوکار نے سفینہ خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل ایک چیریٹی تقریب کے دوران 5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل کی اور ان کی جانب سے خیرات میں خردبرد کا تاثر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ابرار الحق نے سفینہ خان کو ن لیگی صحافی بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے یہ سب شہرت اور وائرل ہونے کے لیے کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا، ‘بی بی، کیا آپ کو مرنا نہیں ہے؟ آپ چند ویوز...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نجی چینل کے صحافی خرم اقبال کی گرفتاری کے 8 گھنٹے بعد وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان آ گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صحافی خرم اقبال لاپتہ نہیں ، پیکا ایکٹ کے تحت زیر حراست ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ صحافی خرم اقبال پر فیک ویڈیو بنانے کا الزام ہے، فیک ویڈیو بنانا کونسی صحافتی اقدار ہے؟۔عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس، عدالت کا اہم حکم سامنے آ گیا واضح رہے کہ خرم اقبال دن ایک بجے کے قریب لاہور کے علاقے صحافی کالونی میں اپنی بہن کے گھر موجود تھے، 15 سے 20 لوگ دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے اور انہیں اٹھا کر لے گئے۔
1975 کی فلم شعلے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں فلم کی لیجنڈری کاسٹ کو اپنے ماضی اور حال کے روپ میں آمنے سامنے دکھایا گیا ہے۔ یہ تخلیقی ویڈیو ناظرین کو جذباتی اور یادگار لمحات کی سیر کراتی ہے اور کلاسک فلم کے ناقابلِ فراموش کرداروں کو ایک نئے انداز میں پیش کرتی ہے۔ اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے اس کلپ میں فلم کے مشہور مناظر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ہیما مالنی کو اپنے یادگار کردار بسنتی کے ساتھ مسکراتے اور سیلفی لیتے دکھایا گیا ہے جبکہ دھرمیند اپنے مقبول کردار ویرو...
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی، اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھ اور سن سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب نے اے آئی سے چلنے والی آٹو ڈبنگ کو بڑے پیمانے پر وسعت دے دی ہے، جس سے ناظرین اب کوئی بھی ویڈیو اپنی مادری زبان میں دیکھ سکیں گے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق یو ٹیوب کی آٹو ڈبنگ اب 27 زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ اب ناظرین آسانی سے یوٹیوب کی ترتیبات میں اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں، اور جب ڈب شدہ ورژن دستیاب ہوتا ہے، تو پلیٹ فارم خود بخود اس زبان میں ویڈیو چلاتا ہے۔ یہ عالمی مواد کے...
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ تھمز اپ سافٹ ڈرنک کی استعمال شدہ باقی بچی ہوئی مقدار دوبارہ بوتل میں بھری جا رہی ہے۔ "भाई यह देखो! अरुण जेटली स्टेडियम। अब जो #Thumsup बच गई है ना, उसे बोटल में फिर से डाल रहे हैं। अगला जो भी मैच होगा, उसमें चली जाएगी। देख रहे हो स्कैम।" pic.twitter.com/euGJnnJEgn — Arvind Sharma (@sarviind) February 11, 2026 صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’اگلا جو بھی میچ ہوگا یہ بوتل اس میں استعمال ہو جائے گی۔ دیکھ...
سندھ یونیورسٹی کے دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ کے خلاف مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دفتر آنے، نازیبا زبان استعمال کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد انہیں عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرو وائس چانسلر پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر روزانہ نشے کی حالت میں کیمپس آتے تھے اور ان کے رویے کے باعث تدریسی عمل متاثر ہو رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیا۔ Sindh University Dadu Campus Pro Vice Chancellor Azhar Shah has been accused of arriving at work daily in an intoxicated state, almost...
بھارت میں ہندوتوا نظریے، بی جے پی کی سیاست اور مسلمانوں کے خلاف مبینہ منظم ایجنڈے پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا سوچ اب محض ایک نظریہ نہیں رہی بلکہ اسے ریاستی پالیسی کی شکل دی جا رہی ہے، جس کا براہِ راست نشانہ ملک کی مسلم اقلیت بن رہی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما مسلمانوں کی تصاویر پر فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دیوار پر نصب تصویر پر “No Mercy” (کوئی رحم نہیں) کے الفاظ بھی درج تھے، جس پر سوشل...
بنگلہ دیش کے ایک سینیئر وکیل اس وقت تنقید کی زد میں ہیں جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ انتخابی مہم کے دوران ایک شخص کو نقد رقم دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ فیس بک پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سپریم کورٹ کے وکیل اے ایس ایم شہریار کبیر کو ڈھاکا کے حلقہ ڈھاکا-15 میں ایک پان اور سگریٹ فروش سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن بنگلہ دیش نے پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی واپس لے لی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے...
پاکستانی معاشرے میں باڈی شیمنگ کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا کو قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم اب یہ منفی رویہ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہا بلکہ مین اسٹریم میڈیا، خصوصاً ٹی وی چینلز اور تفریحی پروگراموں میں بھی کھل کر نظر آ رہا ہے، جہاں ایسے مواد کو لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں معروف ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کے ایک شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے چند موٹی خواتین کو اسٹیج پر مدعو کیا۔ شو کے دوران یہ کہا گیا کہ ان میں سے جس خاتون کا وزن زیادہ ہوگا اسے انعام دیا جائے گا۔ جب سب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی چھاپے کے دوران خواتین اور مردوں پر لاٹھی چارج کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس چھاپے کے دوران شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وائرل مناظر میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کو ایک گلی میں موجود خواتین اور مردوں پر لاٹھیاں برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔وائرل ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ چھاپے کے...
ملائیشیا کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز مواد شائع کرنے کے جرم میں 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر تانگ سی لوک پر 40 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً 28لاکھ 45ہزار 360 روپے) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ عمل خیرات نہیں بلکہ انسانی وقار کے خلاف ایک دانستہ استحصالی اقدام تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تانگ سی لوک نے 3 اگست 2025 کو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈویئن پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے بعد ازاں انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں تین نوعمر لڑکوں کو دکھایا گیا جو فاسٹ فوڈ کے ایک ڈبے سے مرغی کھانے کے بعد ہڈیوں کو چاول کے ساتھ ملا کر...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے بھی بسنت کا جشن منایا۔ شاہریز اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور میں اندرون شہر گئے اور وہاں پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔ علیمہ خان کے بیٹے کا فیملی کے ساتھ بسنت منانا اس بات کی عکاسی کرتاھے کہ روائتی تہوار اور کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاھئے ۔ پی ٹی آئی میں جو لوگ اسے انکے خلاف استعمال کررھے ھیں یا ایسی تہواروں کو سیاسی مخالفت کی بنیاد پہ متنازعہ بنارھے ھیں ان گندے انڈوں کو شرم آنا چاھئے۔ pic.twitter.com/1BSOllLaQe — Faisal Pasha (@Faisal_hashmii) February 7, 2026 انہوں نے بتایا کہ بچپن میں خود بھی پتنگ بازی کرتے تھے اور...
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کی مصروف شاہراہ پر ایڈورٹائزمنٹ کےلیے لگائی گئی ایس ایم ڈی اسکرینز پر نازیبا ویڈیو نشر کردی گئی، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ اے میں واقع خیابانِ اتحاد روڈ پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کرکے کچھ دیر کےلیے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ یہ واقعہ عبدالستار ایونیو پر پیش آیا جہاں بڑی اسکرینز پر چلنے والا متنازع مواد دیکھ کر شہریوں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور فوری طور پر متاثرہ اسکرینز کو بند...
چین میں ہوٹل کے کمرے میں خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی نجی لمحات کی ویڈیوز بناکر انھیں آن لائن فروخت کرنا ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2023 میں بھی شینزین کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ایریک اور ان کی دوست ایملی نے یہ تکلیف دہ تجربہ جھیلا تھا۔ جوڑے کو ہوٹل کے کمرے میں اُس وقت معلوم نہیں تھا کہ ان کے سب سے نجی لمحات ایک چھپے ہوئے کیمرے سے ریکارڈ ہو رہے ہیں اور یہ مواد ہزاروں افراد کے لیے آن لائن دستیاب ہوگا۔ ایریک نے بتایا کہ تین ہفتے قبل وہ ایک سوشل میڈیا چینل پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا کہ اچانک اسے اپنے اور ایملی کے ہوٹل...
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو شان دار فضائی سلامی دیتے ہوئے پاکستان میں ان کا زبردست استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے 5 فروری 2026 کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سلامی پیش کی۔ مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شان دار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لیا اور فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر...
قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر قومی کرکٹر حسن علی بھی پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں حسن علی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کاوش میمن : کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاجومنظوربھی ہوگیاہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیاگیاہے۔سٹاک مارکیٹ کو اطلاع سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت دی گئی ہے،دستاویزات پر چیف کمپنی سیکریٹری رضوان پیسنانی نے دستخط کیے ہیں۔ واضح رہے کہ مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات سر انجام دیں،وہ سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے اور8 سال اس عہدے پر فائر رہے،کے الیکٹرک کے نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔ بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک دوسری جانب کے الیکٹرک...
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔مونس علوی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا اور ان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے...
بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے شادی سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلا دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ہر طرف یہی سوال گردش کررہا ہے کہ کیا بالی ووڈ کی اسٹار مرونل ٹھاکر واقعی شادی سے ایک ہفتہ قبل حاملہ ہوگئی ہیں؟ ویڈیو میں انہیں حاملہ انداز میں دکھایا گیا ہے جس نے مداحوں میں شدید تجسس اور بحث کو جنم دیا ہے۔ تاہم حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کے شوٹنگ کے دوران کا منظر ہے، جس میں مرونل نے ایک خاص کردار کے لیے حاملہ گیٹ اپ اپنایا ہے۔ ورون دھون کے...
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں گیس سے بھرے پارٹی غبارے پھٹنے سے خوفناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے گورے گاؤں ویسٹ میں واقع انمول ٹاور میں پیر کی شب پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون لفٹ میں داخل ہوئیں، ان کے بعد ایک ڈیلیوری ورکر غباروں کا بڑا گچھا پلاسٹک بیگ میں لے کر لفٹ میں آیا۔ اسی دوران جب ایک اور شخص لفٹ میں داخل ہونے لگا تو اچانک غباروں میں آگ بھڑک اٹھی اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے، جس سے لفٹ چند لمحوں کے لیے شعلوں میں گھِر گئی۔ سی سی ٹی...
اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے یوٹیوب سنتے تھے تو اب یہ سہولت ختم ہو گئی ہے۔ گوگل نے تصدیق کر دی ہے کہ یوٹیوب پر بیک گراؤنڈ پلے بیک اب صرف پریمیئم صارفین کے لیے ہوگا، فری صارفین اس ٹرک سے مزید فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند کردیا گیا ہے؟ یوٹیوب کے فری صارفین اب موبائل براؤزر پر ویڈیو کو بیک گراؤنڈ میں نہیں چلا سکیں گے۔ گوگل کے مطابق جب صارف ویڈیو چلتے ہوئے براؤزر کو منی مائز یا اسکرین لاک کرتا ہے تو آواز خود بخود بند ہو جاتی ہے۔ اس سے پہلے کئی صارفین Edge، Brave، Vivaldi...
گلوکار عاصم اظہر ہوں، لائیو کنسرٹ جاری ہو اور اچانک ماہرہ خان ان کے گانے پر اسٹیج پر آکر پرفارم کرنے لگیں تو شاید ایسا خوبصورت اتفاق شوبز کی دنیا میں کم ہی دیکھا گیا ہوگا۔ یہ حسین اتفاق میشن بازار کا ہے جہاں ایک کنسرٹ میں عاصم اظہر اپنا مقبول ترین گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کر رہے تھے اور مداح دیوانہ وار رقص کر رہے تھے۔ ایسے میں آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ کے ساتھ چُڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ پہنے ماہرہ خان اسٹیج میں آتی ہیں اور اس گانے کی اصل کوریوگرافی رقص کو پیش کرتی ہیں۔ اسٹیج پر اپنے پسندیدہ گلوکار کے ساتھ پسندیدہ اداکارہ کو بھی موسیقی کی دھن پر رقص کرتا دیکھ کر مداح بھی رقص میں جھومنے...
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں جب کہ دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں دیکھا گیا جہاں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کیا، اس موقع پر ماہرہ کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماہرہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ،...
مشہور ٹیلی وژن اداکارہ روپالی گنگولی کا مقبول ڈرامہ سیریل انوپما ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ اس بار وجہ شو کا ایک جذبات سے بھرپور منظر ہے جس میں روپالی گنگولی کے مکالمے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ وائرل ہونے والے اس منظر میں روپالی گنگولی، راجنی کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ رنکو دھون کے ساتھ شدید لفظی تصادم میں دکھائی دیتی ہیں۔ منظر کے دوران روپالی کا طویل اور جارحانہ مکالمہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا خاص طور پر ان کا جملہ ’گھما گھما کے ماروں گی‘ سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی یاد دلا گیا۔ View this post on Instagram A...
چین کے سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی متعدد ممالک میں نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز بیجنگ:امریکہ میں چینی سفارت خانے نے چین اور امریکہ کے نوجوانوں کے لیے چینی نیا سال منانے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ امریکہ کی 20 سے زیادہ ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی کے نوجوانوں اور چینی طلباء سمیت 500 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی، جس سے ناظرین کو روایتی چینی نئے سال کے ماحول کا قبل از وقت تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ اسی دن، جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں بھی پہلی مرتبہ...
لاہور: باٹا پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے پر مقدمہ نمبر 5083/25 مناواں میں اور 181/26 باٹا پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر پاکستان کے معروف اداکار سہیل احمد کے مداح نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سہیل احمد پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین میں سے ایک ہیں جن کے نبھائے ہوئے کردار لازوال اور ادا کیے گئے ڈائیلاگ امر ہوگئے۔ وہ سیاست اور کرنٹ افیئر کے ایک ٹاک شو میں عزیزی کے کردار ادا کرتے ہیں۔ جس میں اپنے برمحل جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے خشک موضوعات کو بھی مزاح کی چاشنی کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ یوں تو ان کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ پڑوسی ملک بھارت کے بھی معروف اداکار سہیل احمد کے مداح ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے مشہور ہونے والے ایک ڈائیلاگ پر ڈبس میش کیا۔ سہیل احمد کے مزاحیہ...
پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حنان حسین نے امریکا کے Clio Music Awards میں میوزک ویڈیو کے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے معتبر گریمی ایوارڈز کی نامزدگی بھی حاصل کرلی، حنان حسین کو بہترین میوزک ویڈیو کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا۔ واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ (آج) اتوار کو سجے گا۔
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں 8 سال کا لڑکا اپنے سکول کے بچوں کی آواز سن کر 55 دنوں کے بعد کومہ سے باہر آگیا۔ وسطی چین میں 8 سالہ کا بچہ جس نے کوما میں 55 دن گزارے تھے جب اسے ہم جماعتوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو وہ آواز سن کر ہوش میں آگیا، صوبہ ہنان کے یویانگ سے تعلق رکھنے والا بچہ لیو چکسی گزشتہ سال نومبر میں ایک کار حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا تھا، حادثے میں ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا اور پھیپھڑوں پر چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹروں نے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے بیدار ہونے کے امکانات بہت کم تھے لیکن اس کی ماں نے ہار ماننے سے انکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو :گوگل کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2026 کے آغاز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ناقص معیار کی ویڈیوز، جنہیں عام طور پر AI Slops کہا جاتا ہے، کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 4.7 ارب سے زائد ویوز ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ اس اقدام کو یوٹیوب کی جانب سے پلیٹ فارم پر مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور اسپیم پر مبنی خودکار چینلز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔یہ کارروائی نومبر 2025 میں آن لائن ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل کنٹینٹ بنانے والے پلیٹ فارم Kapwing کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد...
راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کی حدود میں ڈکیتی کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ واقعہ دو روز قبل شالے ویلی کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ایک راہگیر کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت نہ کرنے کے باوجود گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا جسے بعد ازاں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب اس وقت غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران ایک فوٹوگرافر اچانک سوئمنگ پول میں جا گر، مگر حیران کن طور پر اس کے ہاتھ سے کیمرہ نہ چھوٹا اور اس نے تصاویر بنانا جاری رکھا۔اس غیر متوقع واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین فوٹوگرافر کی پیشہ ورانہ وابستگی اور لگن کو بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹوگرافر نوبیاہتا جوڑے کے سنیما اسٹائل شاٹس لیتے ہوئے آہستہ آہستہ پیچھے کی جانب بڑھ رہا تھا۔ شادی کی دلکش سجاوٹ، روشنیوں اور رومانوی مناظر کو کیمرے میں قید کرنے کی...
بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب اس وقت غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی جب فوٹو شوٹ کے دوران ایک فوٹوگرافر اچانک سوئمنگ پول میں جا گرا، مگر اس کے باوجود اس نے کیمرہ بند نہیں کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس کی پیشہ ورانہ مہارت کو خوب سراہ رہے ہیں۔ تقریب میں موجود فوٹوگرافر نوبیاہتا جوڑے کے سنیما اسٹائل شاٹس لیتے ہوئے آہستہ آہستہ پیچھے کی جانب بڑھ رہا تھا۔ شادی کا ماحول، سجاوٹ اور جوڑے کے مناظر کو بہترین انداز میں محفوظ کرنے کی کوشش میں وہ یہ اندازہ نہ لگا سکا کہ اس کے پیچھے سوئمنگ پول موجود ہے، اور یوں لمحوں میں وہ...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور بعد ازاں شادی سے انکار پر قتل کی دھمکیاں دینے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیں: ‘یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے’، سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا حنا پرویز بٹ...
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے وڈیو لنک ٹرائل نوٹیفیکیشن کے خلاف دائر پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لی. تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے اور خود بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طاہر محمود باجوہ نے پٹیشن کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ اور فیصل ملک ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ وڈیو لنک کے ذریعے اتنے اہم کیس...