صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور بعد ازاں شادی سے انکار پر قتل کی دھمکیاں دینے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے’، سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حنا پرویز بٹ کی جانب سے متاثرہ خاتون کے گھر کے دورے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی جس میں متاثرہ خاندان کے افراد کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور حنا پرویز بٹ پر سخت تنقید کی گئی۔

لاہور میں خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر متاثرہ خاتون کے گھر جا کر خاتون سے اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔متاثرہ فیملی کو یقین دلایا گیا کہ حکومتِ پنجاب ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس… pic.

twitter.com/OF4NCl3cE5

— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 30, 2026

عفت حسن رضوی نے سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جنسی زیادتی کی متاثرہ خواتین اور ان کے اہلِ خانہ کو سوشل میڈیا پر اس طرح بے نقاب کرنے کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے پرائیویسی رائٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیا متعلقہ حکام کو وکٹم پرائیویسی کے بنیادی اصولوں کا ادراک نہیں؟ عفت حسن رضوی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا حنا صاحبہ کے دعوے کے مطابق یہی ’وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت‘ ہے ؟

جنسی زیادتی کی متاثرہ خواتین کے پورے خاندان کو سوشل میڈیا پہ بے آبرو کرنے کا یہ سلسلہ کب بند ہوگا ؟
وکٹم پرائیویسی رائٹ کا کچھ تو علم ہوگا ؟
کیا حنا صاحبہ کے دعوے کے مطابق یہی 'وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت' ہے ؟@GovtofPunjabPK @MaryamNSharif https://t.co/qSVjtRniPr

— Iffat Hasan Rizvi (@IffatHasanRizvi) January 30, 2026

نادیہ مرزا نے کہا کہ خدارا ذاتی تشہیر کے لیے زیادتی کا شکار فیملیز کا استعمال نا کریں۔ کچھ تو خوف خدا کریں ہم تو بول بول کر تھک گئے ہیں۔

خدارا ذاتی تشہیر کے لیے زیادتی کا شکار فیملیز کا استعمال نا کریں۔ کچھ تو خوف خدا کریں ہم تو بول بول کر تھک گئے ہیں۔ @hinaparvezbutt https://t.co/ugixwqpTYJ

— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) January 30, 2026

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیا ویڈیو کلپ جاری کرنا واقعی ضروری تھا؟ بغیر ویڈیو کے بھی پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکتا تھا۔ اگر مقصد صرف وزیراعلیٰ کا پیغام دینا تھا تو بہتر ہوتا کہ پولیس اسٹیشن میں اپنی حاضری کی ویڈیو جاری کی جاتی جہاں ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا جاتا بجائے اس کے کہ متاثرہ خاندان کو منظرِ عام پر لایا جاتا۔

کیا ویڈیو کلپ لگانا ضروری تھا؟ اسکے بغیر بھی پیغام پہنچ جاتا۔ اپنے ڈریس کی نمائش کے لئے پولیس سٹیشن میں اپنی حاضری کا کلپ لگاتیں کہ سی ایم کا پیغام دیا کہ ذمہ دار کو کٹہرے میں لایا جائے۔ https://t.co/0MoMqhOtkl

— Dr. Shahid Islam (@DrShahidIslam2) January 30, 2026

محمد عمیر نے کہا کہ پورا ملک اس خاتون کو روکرہا ہے کہ ریپ سے متاثرہ افراد کے گھروں کے اس طرح دورے نہ کیے جائیں اور نہ ہی ایسی ویڈیوز شیئر کی جائیں مگر افسوس کہ اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ریپ متاثرہ افراد کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جاتا ہے لیکن یہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر صاحبہ کو ان بنیادی اخلاقی اور انسانی اصولوں کا بھی ادراک نہیں۔

پورا ملک اس خاتون کو روک رہا ہے کہ ریپ متاثرہ لوگوں کے گھروں کے یوں دورے نہ کرو ویڈیوز شئیر نہ کرو مگر مجال ہے اس خاتون پر کوئی اثر ہوا ہوں ساری دنیا ریپ وکٹم کی شناخت چھپاتی مگر وزیر صاحبہ کو ان بنیادی اخلاقیات کا بھی علم نہیں ہے۔ https://t.co/VWnfXYavOt

— Muhammad Umair (@MohUmair87) January 30, 2026

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حنا پرویز بٹ ریپ شادی کا جھانسہ شادی کا جھانسہ اور ریپ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب ویڈیو وائرل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حنا پرویز بٹ ریپ شادی کا جھانسہ شادی کا جھانسہ اور ریپ مریم نواز ویڈیو وائرل شادی کا جھانسہ متاثرہ خاندان حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا کچھ تو کہا کہ

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی